اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جون: خاندانی خوشی کا راز کتاب۔ جولائی اور اگست: بتیس صفحات پر مشتمل مندرجہذیل بروشرز میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے: سب لوگوں کے لئے ایک کتاب، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، وہ حکومت جو فردوس لائے گی، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! اور جاگتے رہو!
▪ کلیسیائی سیکرٹریوں کو اپنے پاس مندرجہذیل پائنیر فارمز کی کافی رسد رکھنی چاہئے: ریگولر پائنیر خدمت کے لئے درخواست (S-205) اور امدادی پائنیر خدمت کے لئے درخواست (S-205b)۔ ان کا لٹریچر درخواست فارم (S-14) پر آرڈر کِیا جا سکتا ہے۔ کمازکم ایک سال کی رسد دستیاب رکھیں۔ کلیسیائیں ریگولر پائنیر فارمز ٹرانسلیشن آفس کو بھیجنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ تمام سوالوں کے جواب موجود ہیں۔
▪ ٹرانسلیشن آفس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پاس تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے پتے اور ٹیلیفون نمبر رکھیں۔ اگر کسی وقت اُن میں تبدیلی ہوتی ہے تو کلیسیائی خدمتی کمیٹی کو صدارتی نگہبان/سیکرٹری کے پتے کی تبدیلی کا فارم (S-29) بھر کر اور دستخط کرکے بِلاتاخیر ٹرانسلیشن آفس کو بھیج دینا چاہئے۔ اس میں علاقے کے ٹیلیفون کوڈز کی تبدیلی بھی شامل ہے۔