اشتہاروں کا بھرپور استعمال کریں
۱ کیا آپ منادی میں اشتہار استعمال کر رہے ہیں؟ بہتیرے ایسا کر رہے ہیں۔ ہمیں کبھی بھی ان اشتہاروں کے مختصر پیغامات میں موجود خدا کے کلام کی طاقت کو کماہم خیال نہیں کرنا چاہئے۔ (عبر ۴:۱۲؛ مقابلہ کریں صفنیاہ ۴:۱۰؛ یعقوب ۳:۴، ۵۔) ایک گواہ نے لکھا: ”مَیں نے یہوواہ کے گواہوں کے بہت سے اشتہار پڑھے اور آخرکار اِن سے سچائی سیکھ لی۔“ اُس نے مزید بیان کِیا: ”اِس مصروف دُنیا میں لوگ اکثر پڑھنے میں زیادہ وقت صرف نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اشتہاروں میں اہم پیغام کو مختصر مواد کی شکل میں پیش کِیا جاتا ہے۔ اس طرح لوگ اِسے دیکھتے ہی چھوڑ نہیں دیتے۔“
۲ پہلی ملاقات پر: بعض مبشروں نے اچھی گفتگو کا آغاز کرنے کے سلسلے میں اشتہاروں کو مفید پایا ہے۔ اگر صاحبِخانہ مصروف یا پریشان نظر آ رہا ہے تو ایک اشتہار ہی کافی ہو سکتا ہے۔ ایک عورت نے مُردوں کی اُمید کے سلسلے میں ایک اشتہار سے بہت زیادہ تسلی پائی۔ اُس نے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے برانچ آفس کو لکھا۔ جب کوئی بھی گھر پر نہیں ملتا تو صاحبِخانہ کیلئے ایک اشتہار چھوڑا جا سکتا ہے۔ لیکن اِسے ایسی جگہ رکھیں جہاں دوسرے لوگ اسے نہ دیکھ پائیں۔
۳ واپسی ملاقاتوں پر: ایسی واپسی ملاقاتوں پر جہاں تھوڑی بہت دلچسپی دکھائی گئی تھی آپ کہہ سکتے ہیں: ”سلام [اپنا نام بتائیں]۔ آپ کو گھر پر دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے۔ جب ہم پہلی بار ملے تھے تو مَیں اس بات سے بہت متاثر ہوا کہ آپ نے بائبل پر باتچیت کرنے کے لئے وقت نکلا تھا۔ آج بھی مَیں آپ کو کچھ اضافی معلومات دینا چاہتا ہوں۔ میرے خیال سے یہ آپ کو ضرور پسند آئیں گی۔ آپ کو یہ معلومات اشتہار تمام دُکھتکلیف کا عنقریب خاتمہ! میں ملیں گی۔ اگر آپ کو یاد ہو تو پچھلی بار ہم نے دُکھتکلیف کے خاتمے کے بارے میں بائبل کے وعدے پر باتچیت کی تھی۔ تاہم، جب بہتیرے لوگ اِن وعدوں کی بابت پڑھتے ہیں تو اُن کے خیال سے ایسا صرف آسمان پر ہی ممکن ہے۔ لیکن زبور ۳۷:۱۰، ۱۱، ۲۹ کے مطابق یہ تمام برکات زمین پر ملیں گی۔ [صحیفہ پڑھیں، صاحبِخانہ کو اشتہار سے دکھائیں کہ یہ کہاں لکھا ہے۔] کیا یہ دلچسپ بات نہیں ہے؟ [چند پیراگراف پر باتچیت کریں۔] اِس اشتہار میں اَور بھی حوصلہافزا حوالہجات موجود ہیں۔ آپ ان کو بھی دلچسپ پائیں گے۔ جب مَیں اگلی بار آؤں گا تو ہم آج کی طرح پھر ملکر چند صحائف پر مزید باتچیت کریں گے۔“
۴ بِلاشُبہ ہمارے اشتہار یہوواہ کی طرف سے ایک تحفہ ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم منادی میں خدا کی تمجید کرنے اور اُس کی طرف سے حاصل ہونے والی ابدی برکات کے لئے اِس قابلِقدر امداد کا بھرپور استعمال کرنے کے قابل ہوں۔—امثا ۲۲:۲۹۔