خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اپریل ۱۰
گیت ۱۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اپریل ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل-جون کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک مظاہرے میں مبشر بائبل پیغام میں غیرمعمولی دلچسپی دکھانے والے شخص کو علم کی کتاب پیش کرتا ہے۔
۱۵ منٹ: ”روحانی جوشوجذبہ قائم رکھنا۔“a جون ۱۵، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۴، پیراگراف ۱۳ سے تبصروں کو شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”کیا آپ اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟“b اس مواد کا مقامی اطلاق کریں۔ اگر شام کے وقت منادی کا کلیسیائی بندوبست ہے تو اس کی بابت بتائیں۔
گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۱۷
گیت ۴۲
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ خاص عوامی تقریر کے بندوبست کی بابت بیان کریں۔ میموریل پر حاضر ہونے والوں، بائبل مطالعوں اور نئے دلچسپی رکھنے والوں کو خاص عوامی تقریر پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔
۱۲ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۸ منٹ: ”دروازے اور ٹیلیفون پر ترقیپسند بائبل مطالعے کرائیں ۔“c ایک مختصر سے مظاہرے میں دکھائیں کہ ایک مبشر دروازے پر کرائے جانے والے بائبل مطالعے کو گھر کے اندر مطالعے میں تبدیل کرنے کے لئے کیا کہہ سکتا ہے۔
گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۴
گیت ۴۱
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ مئی کے دوران بھی مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کئے جائیں گے۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشوں کو استعمال کرتے ہوئے مئی ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل-جون کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ مظاہرے کے دوران شمارے کے ایسے مضامین پر توجہ دلائیں جو مقامی طور پر لوگوں کے لئے دلچسپ ہیں۔
۱۵ منٹ: خواتین اور اُن کے کام کی قدرافزائی کرنا۔ اپریل-جون ۱۹۹۸ کے جاگو! کے صفحہ ۷-۱۱ پر مبنی تقریر۔ کلیسیا میں مسیحی بہنوں کے قابلِقدر کردار کو نمایاں کریں اور واضح کریں کہ اُن کے ایماندارانہ کاموں کی کیسے تعریف کی جانی چاہئے۔
۱۵ منٹ: ”اشتہاروں کا بھرپور استعمال کریں۔“d پیراگراف ۳ کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۱
گیت ۲۲۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو اپریل کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۴ پر ”اپنے بائبل مطالعوں کے ذریعے دوسروں تک پہنچنا؟“ کے بکس پر باتچیت کریں۔ اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو اس طریقے سے شروع کرائے جانے والے بائبل مطالعوں کی بابت تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
۱۵ منٹ: ”چہرے کے تاثرات پر غور کرتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“ e ایک مختصر مظاہرہ کرائیں جس میں مبشر عوامی جگہ پر کسی شخص کی طرف دیکھ کر گفتگو کا آغاز کرتا اور اشتہار تمام دُکھتکلیف کا عنقریب خاتمہ! استعمال کرتے ہوئے عمدہ گواہی دیتا ہے۔
۲۰ منٹ: یسوع کے خاندان سے سیکھنا۔ دسمبر ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۴، ۵ پر مبنی تقریر اور باتچیت۔ اس بات کو اُجاگر کریں کہ یہوواہ نے اپنے بیٹے کے لئے روحانی لحاظ سے امیر مگر مادی لحاظ سے غریب گھرانے کا انتخاب کِیا۔ مادی لحاظ سے غریب مسیحی یہوواہ کی خدمت سے خوشی اور تسلی حاصل کر سکتے ہیں۔—۱-کر ۱:۲۶-۲۹۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔