خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مارچ ۱۳
گیت ۵۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر پیشکش کے آخر پر، مبشر کو صاحبِخانہ کو میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دینی چاہئے۔
۱۵ منٹ: ”فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں۔“a اگلے حصے میں اس بات پر غور کِیا جائیگا کہ لوگوں کو میموریل پر آنے کی دعوت دیتے وقت ہم علم کی کتاب کے باب ۷ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: خداوند یسوع مسیح کے آخری کھانے کی تقریب یہوواہ خدا کو جلال بخشتی ہے۔ علم کی کتاب کے باب ۷ پر مبنی سوالاًجواباً باتچیت۔ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھتے ہوئے یہ واضح کریں کہ اس کتاب کے صفحہ ۶۸ اور ۶۹ پر یسوع مسیح کے فدیے کے فوائد پر بات کرتے وقت کیسے صاحبِخانہ سے اس مضمون پر باتچیت شروع کی جا سکتی ہے۔ اسکے بعد پیراگراف ۱۷ سے ۲۰ کی پڑھائی کرائیں اور سامعین کو ساتھ ساتھ دیکھنے کی دعوت دیں پھر ان پیراگراف پر مبنی سوال پوچھیں۔ اگر وقت اجازت دے تو بنیادی صحائف پر باتچیت کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ بائبل مطالعوں اور اُن تمام لوگوں کیساتھ جنہیں وہ یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کی دعوت دینگے، علم کی کتاب کے صفحہ ۶۸ اور ۶۹ پر دی گئی معلومات پر باتچیت کریں۔ ان صفحات پر دئے گئے پیراگراف پڑھیں، اہم نکات کو اُجاگر کریں اور سوالات پوچھیں۔
گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۰
گیت ۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”یادگار کیلئے یاددہانیاں“ کے بکس سے اہم نکات کی دہرائی کریں۔
۲۳ منٹ: خدا کے انتظام میں یسوع مسیح کا کردار۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے صفحہ ۱۰-۱۳ پر مبنی تقریر۔ ذیلی عنوان ”یسوع کا کردار کیا ہے“ کے تحت پہلے دو پیراگراف پر باتچیت کرتے وقت تین یا چار منٹ کیلئے میموریل کا دعوتنامہ پیش کرنے کے طریقوں کی بابت بیان کریں۔ فروری ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ پر پیراگراف ۳ میں دئے گئے مشوروں کی دہرائی کریں۔
۱۲ منٹ: روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنے سے تقویت حاصل کریں۔ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۶ کتابچہ کے پیشلفظ پر مبنی تقریر اور مظاہرہ۔ ایک مظاہرے کا بندوبست کریں جس میں ایک خاندان روزانہ کی آیت اور تبصرے پر باتچیت کر رہا ہے۔
گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۷
گیت ۴۱
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو مارچ کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشوں کو استعمال کرتے ہوئے اپریل کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ اسکے علاوہ، مظاہرے میں اس بات کو نمایاں کریں کہ میموریل کے دعوتنامے کو دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۲ منٹ: ”گورننگ باڈی کی طرف سے خط۔“ تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
۱۸ منٹ: مقامی تجربات۔ سامعین کو مارچ کے مہینے میں علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے بائبل مطالعے شروع کرانے کے سلسلے میں حاصل ہونے والے دلچسپ تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔ مقرر ایک یا دو نمایاں تجربات کو دہرا سکتا ہے۔
گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۳
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اسکے علاوہ، اس بات کو اُجاگر کریں کہ میموریل کے دعوتنامے کو دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: طالبعلموں کو تیاری کرنا سکھائیں۔ ستمبر ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دئے گئے ضمیمے کے صفحہ ۴ کے حصہ ۴ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ دسمبر ۲۰۰۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ پر دئے گئے نکات کو بھی شامل کِیا جا سکتا ہے۔
۲۰ منٹ: ”حلیموں کو خدائی راہ پر چلنا سکھائیں۔“b جولائی ۱، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۶، پیراگراف ۹ سے تبصروں کو شامل کریں۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔