یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏06 ص.‏ 1
  • فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم اِجلاسوں میں کیوں جاتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ‏”‏یہی کِیا کرو“‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۵ اپریل کو منائی جائے گی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • فدیے کے لئے شکرگزار ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • یہوواہ یادگاری تقریب منانے کی ہماری کوششوں کو کامیاب کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 3/‏06 ص.‏ 1

فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں

یسوع مسیح کی موت کی یادگار ۱۲ اپریل کو منائی جائے گی

۱ ”‏شکر خدا کا اُس کی اُس بخشش پر جو بیان سے باہر ہے۔“‏ (‏۲-‏کر ۹:‏۱۵‏)‏ یہ الفاظ خدا کی اُس نیکی اور پُرمحبت مہربانی کے لئے ہمارے احساسات کی خوب عکاسی کرتے ہیں جو اُس نے اپنے لوگوں کے لئے اپنے بیٹے کی قربانی کے ذریعے ظاہر کی ہے۔ اس صحیفے کے مطابق، خدا کے لئے شکرگزاری ظاہر کرنے کا ایک طریقہ اپریل ۱۲ کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار منانے کے لئے جمع ہونا ہے۔‏

۲ ہر سال یہوواہ کے خادموں کے ساتھ تقریباً ایک کروڑ لوگ یسوع مسیح کی موت کی یادگار منانے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے سے وہ یسوع مسیح کی قربانی کے لئے قدردانی تو ظاہر کرتے ہیں لیکن فدیے سے پوری طرح فائدہ اُٹھانے کے لئے اُنہیں اس پر ایمان لانا چاہئے۔ (‏یوح ۳:‏۱۶،‏ ۳۶‏)‏ ایسا ایمان پیدا کرنے کے لئے ہم ان کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم مارچ اور اپریل کے دوران ذاتی بائبل مطالعہ شروع کرنے اور ہفتہ‌وار اجلاسوں پر حاضر ہونے کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔ براہِ‌مہربانی نیچے دئے گئے مشوروں پر غور کریں۔‏

۳ بائبل مطالعے:‏ جب آپ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کی دعوت دیتے ہیں تو کیوں نہ اُنہیں علم کی کتاب سے بائبل مطالعہ شروع کرانے کی کوشش کریں؟ یسوع مسیح کی موت کی یادگار کی بابت بتانے کیلئے اس کتاب کے صفحہ ۶۲-‏۶۹ پر باب ۷ ”‏خدا نے نسلِ‌انسانی کو نجات دینے کے لئے جوکچھ کِیا ہے“‏ پر بات‌چیت کریں۔ اگر آپ دروازے پر کھڑے کھڑے بائبل مطالعہ کراتے ہیں تو آپ دو یا تین ملاقاتوں میں ان معلومات پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ جب باقاعدہ بائبل مطالعہ شروع ہو جاتا ہے تو کتاب کے پہلے چھ ابواب کا باری باری مطالعہ کریں۔‏

۴ ہم اس طریقۂ‌کار کو استعمال کرتے ہوئے کن لوگوں کو بائبل مطالعہ کرا سکتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ساتھی کارکُن، ساتھی طالبعلم یا پڑوسی ایسی بات‌چیت کے لئے تیار ہو جائیں۔ کلیسیائی بھائی اس طریقۂ‌کار کو ایسی بہنوں کے شوہروں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں جو گواہ نہیں ہیں۔ اپنے ایسے رشتہ‌داروں کو جو گواہ نہیں بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔ اس کے علاوہ، ہم ایسے لوگوں کو بھی یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کی دعوت دینے کی خاص کوشش کریں گے جو پہلے سرگرمی سے کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھتے تھے۔ (‏لو ۱۵:‏۳-‏۷‏)‏ دُعا ہے کہ ہم ایسے تمام لوگوں کی فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں مدد کرتے رہیں۔‏

۵ کلیسیائی اجلاس:‏ یسوع مسیح کی موت کی یادگار بہتیرے بائبل مطالعوں اور نئے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے پہلا اجلاس ہوتا ہے۔ ہم باقی کلیسیائی اجلاسوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ان کی حوصلہ‌افزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ اس سلسلے میں اپریل ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ پر درج‌ذیل مشورے دئے گئے:‏ ”‏اگلی عوامی تقریر کا موضوع بتائیں۔ اُنہیں مینارِنگہبانی کے مطالعے اور کلیسیائی کتابی مطالعے میں زیرِغور آنے والے مواد کی بابت بتائیں۔ مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس کے متعلق بتائیں۔ جب مسیحی خدمتی سکول میں آپ کی کوئی تفویض ہے تو آپ ان کے ساتھ اس کی مشق کر سکتے ہیں۔ اُنہیں اجلاسوں میں پیش کئے جانے والے اہم نکات کے بارے میں بتائیں۔ اُنہیں یہ سمجھانے کے لئے کہ ہمارے اجلاس کیسے منعقد کئے جاتے ہیں مطبوعات میں موجود تصویریں دکھائیں۔ پہلے ہی بائبل مطالعے پر طالبعلم کو اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔“‏

۶ جب خلوصدل لوگ باقاعدہ بائبل مطالعہ کرتے اور باقاعدگی سے کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہوتے ہیں تو وہ بہت جلد روحانی ترقی کرتے ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم ان روحانی فراہمیوں اور خدا کی سب سے بڑی بخشش یعنی فدیے سے فائدہ اُٹھانے کے لئے دوسروں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

۱.‏ خدا کے لوگ فدیے کے لئے کس طریقے سے شکرگزاری ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ یہوواہ کے خادموں کے ساتھ یسوع مسیح کی موت کی یادگار منانے کے لئے اَور کون لوگ جمع ہوتے ہیں، اور اُنہیں فدیے سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟‏

۳.‏ لوگوں کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کی دعوت دیتے وقت ہم بائبل مطالعہ کیسے شروع کرا سکتے ہیں؟‏

۴.‏ ہم مارچ اور اپریل کے دوران کن کے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کر سکتے ہیں؟‏

۵.‏ ہم بائبل مطالعوں اور دیگر دلچسپی رکھنے والوں کی ہفتہ‌وار کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کے لئے کیسے حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں؟‏

۶.‏ کن دو طریقوں سے ہم خلوصدل اشخاص کی فدیے سے فائدہ اُٹھانے کے لئے مدد کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں