رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی دسمبر ۱۵
”بہتیرے لوگ اس بات سے پریشان ہو جاتے ہیں کہ تہوار نفع کمانے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ آپکے خیال میں کیا انکا اصل مقصد ختم ہو گیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ تہواروں میں وقت کیساتھ ساتھ کیسے تبدیلی آ گئی ہے۔ یہ مزید بیان کرتا ہے کہ ہم خدا اور یسوع کو حقیقی عزت کیسے دے سکتے ہیں۔“ پڑھیں یوحنا ۱۷:۳۔
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی بہت تکلیفدہ ہوتی ہے۔ [کسی مقامی واقعہ کی مثال دیں۔] آپکے خیال میں کیا ان آفتوں میں روزبروز اضافہ نہیں ہوتا جا رہا؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اس سوال کا جواب فراہم کرتا ہے۔ یہ ایسے المناک واقعات میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں کو تسلی بھی فراہم کرتا ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۵:۲۸، ۲۹۔
مینارِنگہبانی جنوری ۱
”اگرچہ انسانوں میں اچھے کام کرنے کی بےپناہ صلاحیت موجود ہے توبھی وہ اکثر اسقدر بُرے کام کرتے ہیں جنکو بیان کرنا مشکل ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بائبل سے جواب فراہم کرتا ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ کیسے اچھائی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بُرائی پر غالب آئے گی۔“ پڑھیں رومیوں ۱۶:۲۰۔
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”حالیہ سالوں میں قدرتی آفات نے پوری دُنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ آپکے خیال میں ان سے پیدا ہونی والی تکلیف کو کیسے ختم کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ انکے اسباب اور بائبل سے اِنکے حل کی بابت بیان کرتا ہے۔“ پڑھیں مکاشفہ ۲۱:۳، ۴۔