یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏05 ص.‏ 6
  • بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • کتابوں اور رسالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • اپنی مطبوعات کو اچھی طرح استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 12/‏05 ص.‏ 6

بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں

۱، ۲.‏ بہتیرے لوگ ہماری مطبوعات کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں اور اس سے کیا سوال پیدا ہوتا ہے؟‏

۱ یہوواہ کے گواہوں کے ہیڈکوارٹرز کے نام اپنے خط میں ایک شخص نے لکھا:‏ ”‏مَیں ۱۹۶۵ سے آپکی مطبوعات پڑھ رہا ہوں۔ مَیں انہیں پڑھتے وقت اپنی بائبل کو بھی استعمال کرتا ہوں۔ آپکی مطبوعات میں پائی جانے والی معلومات بائبل کے مطابق ہوتی ہیں۔ مَیں ہمیشہ سے خدا اور یسوع کی بابت سچائی جاننا چاہتا تھا اور اب مَیں صاف دلی سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ مَیں نے بائبل اور آپکی مطبوعات کی مدد سے درست جوابات حاصل کر لئے ہیں۔“‏ اسی خط میں اُس نے بائبل مطالعے کی درخواست بھی کی۔‏

۲ اِس شخص کی طرح پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کی طرف سے فراہم‌کردہ بائبل مطبوعات کیلئے قدردانی ظاہر کرتے ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵‏)‏ ہر سال ”‏سچائی کی پہچان“‏ تک پہنچنے میں خلوصدل اشخاص کی مدد کیلئے بڑی تعداد میں مطبوعات فراہم کی جاتی ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۴‏)‏ ہم بائبل پر مبنی مطبوعات کو دانشمندی سے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۳.‏ ہم لٹریچر کو ضائع کرنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

۳ انہیں ضائع مت کریں:‏ شاید ہمارے پاس کچھ ہی عرصے میں ضرورت سے زیادہ لٹریچر جمع ہو جاتا ہے۔ ہم اپنی بیش‌قیمت مطبوعات کو ضائع کرنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ منادی کیلئے سوچ‌سمجھ کر لٹریچر لیں۔ اسطرح ہمارے گھروں میں بہت زیادہ لٹریچر جمع نہیں ہوگا۔ اگر ہمارے پاس بہت زیادہ لٹریچر جمع ہو گیا ہے تو اپنے کوٹے کو کم کر دینا مناسب ہوگا۔‏

۴.‏ کلیسیا میں جمع ہو جانے والی مطبوعات کے سلسلے میں کیا کِیا جا سکتا ہے؟‏

۴ ضرورت سے زیادہ جمع ہونے والی مطبوعات:‏ اگر کسی کلیسیا کے پاس بہت زیادہ مطبوعات جمع ہو گئی ہیں تو لٹریچر پر کام کرنے والا بھائی اپنے علاقے کی دوسری کلیسیاؤں سے ان اضافی مطبوعات کو استعمال کرنے کی بابت پوچھ سکتا ہے۔ مبشر اپنے بائبل طالبعلموں، خاندان کے ایسے افراد کو جو ان کے ہم‌ایمان نہیں اور دیگر لوگوں کو یہ مطبوعات پیش کر سکتے ہیں۔ شاید کلیسیا میں نئے آنے والے لوگ ان مطبوعات کو اپنی ذاتی لائبریری کے لئے حاصل کرنا پسند کریں۔‏

۵.‏ ہم اپنی مطبوعات کیلئے قدردانی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۵ ہماری خواہش ہے کہ ہماری مطبوعات کا اصل مقصد پورا ہو یعنی خلوصدل لوگوں کو یہوواہ کے شاندار مقاصد کی سمجھ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ جسطرح یسوع نے معجزانہ طور پر بِھیڑ کو کھانا کھلایا اور باقی بچ جانے والے کھانے کو ضائع نہیں کِیا اسی طرح ہمارا بھی یہی مقصد ہونا چاہئے کہ بائبل پر مبنی بیش‌قیمت مطبوعات کو دانشمندی سے استعمال کریں۔ (‏یوح ۶:‏۱۱-‏۱۳‏)‏ ہماری مطبوعات میں زندگی‌بخش پیغام موجود ہے تاہم یہ مطبوعات اُس وقت تک راستبازی کی طرف مائل لوگوں کے دلوں کو نہیں چھو سکتیں جبتک یہ ہمارے گھر کی شلف پر یا بیگ میں پڑی رہتی ہیں۔ لہٰذا، ہمیں دانشمندی سے لٹریچر لینا اور دوسروں کی مدد کرنے کیلئے اسے استعمال کرنا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں