یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏05 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از نومبر ۱۴
  • ہفتہ شروع از نومبر ۲۱
  • ہفتہ شروع از نومبر ۲۸
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 11/‏05 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از نومبر ۱۴

گیت ۸۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (‏اگر آپ کے علاقے کے لئے موزوں ہیں)‏ نومبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-‏دسمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر مفید پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہر مظاہرے میں اس بات سے نپٹنے کے مختلف طریقے واضح کریں جب کوئی یہ کہہ کر آپکی بات کاٹ دیتا ہے کہ ”‏مَیں مذہب میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔“‏—‏بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچہ کے صفحہ ۹ کو دیکھیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ہدیے جو خدا کو خوش کرتے ہیں۔ ایک بزرگ نومبر ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۶-‏۳۰ پر مبنی تقریر پیش کرے گا۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏قوموں میں یہوواہ کے جلال کا بیان کریں۔“‏a پیراگراف ۴ پر بات‌چیت کرتے وقت سامعین کو مختصراً ایسے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جن سے یہ ظاہر ہو کہ ہمارا نیک چال‌چلن کیسے گواہی کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔‏

گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از نومبر ۲۱

گیت ۲۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۲۰ منٹ:‏ یہوواہ خدا کیساتھ قریبی رشتہ قائم کرنا۔ ایک بزرگ اپریل ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی صفحہ ۲۵-‏۲۸ کے مواد پر مبنی تقریر پیش کرے گا۔ ہم ابرہام، داؤد اور ایلیاہ کی مثالوں سے جوکچھ سیکھ سکتے ہیں اُسکا عملی اطلاق واضح کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏‏”‏مشاہدہ کرنے سے لوگوں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“‏b ایک مظاہرہ کرائیں جس میں مبشر صاحبِ‌خانہ کی دلچسپی کی حامل چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہے اور پھر اپنی گفتگو کو اسکے مطابق ڈھالتا ہے۔‏

گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از نومبر ۲۸

گیت ۳۳

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ مبشروں کو نومبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اگست ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۷ کا حوالہ دیتے ہوئے بہن‌بھائیوں کو باقاعدہ رپورٹ ڈالنے کی مشورت پر عمل کرنے کیلئے شاباش دیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (‏اگر آپ کے علاقہ کے لئے موزوں ہیں)‏ دسمبر ۱ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-‏دسمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ عطیات کے بندوبست کا ذکر کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏‏”‏ہم دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟“‏ ایک تقریر۔ یہوواہ کے خادموں کی اپنے ہم‌ایمان ساتھیوں کی ضرورت کے وقت مدد کرنے کی کوششوں کی چند مثالیں پیش کریں۔ (‏اویک!‏ اگست ۸، ۲۰۰۳، ص.‏ ۱۰-‏۱۵؛ نومبر ۲۲، ۲۰۰۲، ص.‏ ۱۹-‏۲۴؛ اور اکتوبر ۲۲، ۲۰۰۱ ص.‏ ۲۳-‏۲۷ دیکھیں۔ دیگر مطبوعات سے بھی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔)‏ اسکے بعد ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ پر دئے گئے مضمون کے خاص نکات پر بات‌چیت کریں۔ اس بات پر زور دیں کہ جو اشخاص قدرتی یا انسانی وجوہات کی بِنا پر آنے والی آفات کیلئے عطیات دینا چاہتے ہیں انہیں یہ عطیات عالمگیر کام کیلئے دینے چاہئیں۔‏

۱۸ منٹ:‏دسمبر میں خوشخبری پیش کرنا۔ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ تقریر کے ابتدائی پانچ منٹ میں جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ پر دئے گئے مضمون ”‏مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ“‏ سے مندرجہ‌ذیل نکات کی دہرائی کریں۔ (‏۱)‏ اگر ہم اپنے الفاظ میں پیشکش کو ڈھالتے ہیں تو ہم منادی میں زیادہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ (‏۲)‏ ہمیں سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اپنی پیشکشیں مقامی لوگوں کے مطابق ڈھالنی چاہئیں۔ (‏۳)‏ ہمیں اپنے علاقے کے لوگوں کے پس‌منظر اور نظریات کے مطابق گفتگو کرنی چاہئے۔ (‏۴)‏ ہمیں اُس باب کو اچھی طرح پڑھنا چاہئے جسے ہم خدمتگزاری میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر اُن نکات کو نوٹ کرنا چاہئے جو دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں۔ (‏۵)‏ ہم صرف نمونے کی پیشکشوں میں دئے گئے طریقوں کو ہی استعمال کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ اسکے بعد، دسمبر کی لٹریچر پیشکش کیلئے ان نکات کے اطلاق پر بات‌چیت کریں۔ آپ جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں دی گئی نمونے کی پیشکشیں یا اپنے مقامی علاقے کیلئے دیگر عملی پیشکشیں استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔‏

گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۵

گیت ۴۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏ہماری منادی کیا انجام دیتی ہے۔“‏c پیراگراف ۵ پر بات کرتے ہوئے فروری ۱۵، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳۲ پر دئے گئے تبصرے شامل کریں۔‏

گیت نمبر ۵۱ اور اختتامی دُعا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں