یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏05 ص.‏ 1
  • مشاہدہ کرنے سے لوگوں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مشاہدہ کرنے سے لوگوں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • لچکدار بنتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏صاحبِ‌خانہ کی صورتحال کا لحاظ رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • لوگوں کو دلیلیں دے کر بائبل کی سچائیاں سمجھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • لوگوں کو روحانی نیند سے جگائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 11/‏05 ص.‏ 1

مشاہدہ کرنے سے لوگوں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں

۱ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح لوگوں کی بنیادی ضروریات کو سمجھتے اور اِنہیں پورا کرنے میں فوقیت بھی رکھتے ہیں۔ (‏۲-‏توا ۱۶:‏۹؛‏ مر ۶:‏۳۴‏)‏ منادی میں ملنے والے لوگوں کی دلچسپیوں اور فکروں کو سمجھنے سے ہم خوشخبری کی اپنی پیشکش کو ان کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۲ بغور مشاہدہ کریں:‏ یسوع مسیح مشاہدہ کِیا کرتا تھا۔ (‏مر ۱۲:‏۴۱-‏۴۳؛‏ لو ۱۹:‏۱-‏۶‏)‏ اسی طرح، ہم بھی منادی کے دوران صاحبِ‌خانہ کے گھر میں پڑی ہوئی مذہبی چیزوں، گاڑی پر لکھی عبارتوں اور صحن میں پڑے کھلونوں کا مشاہدہ کرنے سے مؤثر طریقے سے خوشخبری سنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۳ کسی شخص کے چہرے کے تاثرات اور رویہ اسکے خیالات کو ظاہر کر دیتا ہے۔ (‏امثا ۱۵:‏۱۳‏)‏ شاید کسی شخص کو اپنے عزیز کی موت یا دیگر پریشان‌کُن حالات کی وجہ سے تسلی کی ضرورت ہو۔ چند موزوں صحائف پڑھنا مددگار ہو سکتا ہے۔ (‏امثا ۱۶:‏۲۴‏)‏ کیا صاحبِ‌خانہ جلدی میں ہے یا اسکی گود میں بچہ ہے جو رو رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کسی اَور وقت پر آنے کا بندوبست بنانا بہتر ہوگا۔ دوسروں کیلئے فکرمندی ظاہر کرنے اور ”‏ہمدرد“‏ بننے سے ہم واپسی ملاقات کرتے وقت صاحبِ‌خانہ کی توجہ حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔—‏۱-‏پطر ۳:‏۸‏۔‏

۴ اپنی بات‌چیت کو حالات کے مطابق ڈھالیں:‏ پولس رسول نے اتھینے کے شہر میں ایک قربانگاہ دیکھی جو ”‏نامعلوم خدا“‏ کیلئے مخصوص تھی۔ اُس نے اپنی پیشکش کو اسکے مطابق ڈھالتے ہوئے کہا:‏ ”‏جسکو تُم بغیر معلوم کئے پوجتے ہو مَیں تمکو اُسی کی خبر دیتا ہوں۔“‏ پولس کے مؤثر طریقۂ‌کار نے بعض لوگوں کو بادشاہتی پیغام پر توجہ دینے اور ایمان لانے کی تحریک دی۔—‏اعما ۱۷:‏۲۳،‏ ۳۴‏۔‏

۵ اسی طرح بغور مشاہدہ کرنا ہمیں بھی کسی شخص کی دلچسپی کو سمجھنے اور اپنی پیشکش کو اُسکے مطابق ڈھالنے میں مدد دیتا ہے۔ سوالات پوچھنے سے صاحبِ‌خانہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی تحریک پائے گا۔ موزوں صحائف کے بارے میں سوچیں جنہیں صاحبِ‌خانہ کی دلچسپی بڑھانے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ (‏امثا ۲۰:‏۵‏)‏ مشاہدہ کرنے اور دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھانے سے ہم خوشخبری سنانے میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں