خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۰
گیت ۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں) اکتوبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے بعد پیشکش کے چند اہم پہلوؤں کو نمایاں کریں۔ اسکے علاوہ، مقامی علاقے کے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنے والے دوسرے مضامین پر بھی توجہ دلائیں۔
۱۵ منٹ:”بڑے مجمع میں یہوواہ کی شکرگزاری کریں۔“a اس حصے کو کلیسیا کا صدارتی نگہبان پیش کرے گا۔ اسکے علاوہ، بکس ”ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں“ کی دُہرائی کریں۔
۲۰ منٹ:”دلیری سے خدا کا کلام سناتے رہیں۔“b سامعین کو ایسے حالات کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں جب دلیری سے گواہی دینا ان کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کس نے انکی مدد کی ہے؟
گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۷
گیت ۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ستمبر ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے تیسرے حصے سے ایک یا دو نکات کی دُہرائی کریں کہ بائبل مطالعے کراتے وقت صحائف کا مؤثر استعمال کیسے کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ:انٹرنیٹ کے خطرات سے خبردار رہیں۔ ایک بزرگ جنوری-مارچ ۲۰۰۵ کے جاگو! کے صفحہ ۱۸-۲۱ کے مواد پر مبنی تقریر پیش کرے گا۔
۲۰ منٹ:”مہربانی سے پیش آتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“c سامعین کو اس بات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ ہم میدانی خدمتگزاری کے دوران دوسروں کیساتھ مہربانی سے کیسے پیش آ سکتے ہیں۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اگلے شماروں میں میدانی خدمتگزاری کے دوران دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھانے کے دوسرے پہلوؤں پر باتچیت کی جائے گی۔
گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۴
گیت ۱۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دی گئی مجوزہ پیشکشوں یا اپنے علاقے کے لئے موزوں کسی دوسری پیشکش کو استعمال کرتے ہوئے نومبر کی لٹریچر پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔—جنوری ۲۰۰۵، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، ص. ۸، پیرا. ۵ کو دیکھیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ:آرائشوزیبائش سے خدائی معیاروں کو نمایاں کرنا۔ ایک بزرگ کے ذریعے اگست ۱، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۷-۱۹ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ ہماری مثالی وضعقطع گواہی دینے کی راہ کیسے ہموار کرتی ہے۔
گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۳۱
گیت ۲۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو اکتوبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (اگر آپکے علاقہ کیلئے موزوں ہیں) نومبر ۱ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک مظاہرے میں صاحبِخانہ کو اگلی ملاقات کیلئے آمادہ کرتے ہوئے دکھائیں۔
۱۵ منٹ: میگزین روٹ کی دلچسپی کو اُبھارنا۔ ایک بزرگ کے ذریعے مئی ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ ہم میگزین روٹ کیسے شروع کر سکتے ہیں؟ (پیرا. ۱) ہم ایک صحیفے پر مبنی باتچیت کیسے تیار کر سکتے ہیں؟ (پیرا. ۳) ہمیں منتخب صحیفے پڑھنے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟ (پیرا. ۴) ایک میگزین روٹ بائبل مطالعے میں کیسے تبدیل ہو سکتا ہے؟ (پیرا. ۵) ایک مظاہرہ کرائیں جس میں مبشر اپنے میگزین روٹ پر ایک صحیفے پر مبنی باتچیت کرتا ہے۔
۲۰ منٹ: نوجوان جو پُرعزم مگر بااحترام ہیں۔ ایک بزرگ ستمبر ۱۵، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۳، ۲۴ کی ذیلی سُرخی ”احترام کیساتھ اجتناب کریں“ کے مواد پر مبنی تقریر پیش کرے گا۔ پہلے سے ایک یا دو ایسے نوجوانوں کو تبصرہ کرنے کیلئے تیار کریں جنہیں سکول میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے نیز کس چیز نے کامیابی سے ان مشکلات کا مقابلہ کرنے میں اُنکی مدد کی ہے۔
گیت نمبر ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۷
گیت ۲۸
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ:اجلاسوں پر توجہ دینے میں بہتری لانا۔ ستمبر ۱۵، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۲، ۱۳، پیراگراف ۱۱-۱۴ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ اس میں دی گئی ہدایات کو دہرائیں اور سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ کس چیز نے اجلاسوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے میں اُنکی مدد کی ہے۔
۲۰ منٹ:”صحیح نتیجے پر پہنچنے میں دوسروں کی مدد کریں۔“d منتخب مبشروں کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ اپنے مقامی علاقے میں مختلف پسمنظر رکھنے والے لوگوں کیساتھ استدلال کرنے کے قابل کیسے ہوئے ہیں۔
گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔