یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏05 ص.‏ 6
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • سپیشل اسمبلی ڈے کا اعادہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • اپنی آنکھ کو درست رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 8/‏05 ص.‏ 6

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

انسانی آنکھ بڑے عجیب‌وغریب طریقے سے بنی ہے۔ (‏زبور ۱۳۹:‏۱۴‏)‏ یہ ایک وقت میں کئی چیزوں کو دیکھ سکتی ہے۔ یہ بات حقیقی اور علامتی دونوں لحاظ سے بالکل سچ ہے۔ ہماری روحانی سمجھ واضح اور ہماری توجہ خدا کی مرضی پوری کرنے پر ہونی چاہئے۔ شیطان کی دُنیا ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہے۔ اسلئے سن ۲۰۰۶ کے خدمتی سال کے سپیشل اسمبلی ڈے کا عنوان ”‏اپنی آنکھ کو درست رکھیں“‏ نہایت موزوں ہے!‏—‏متی ۶:‏۲۲‏۔‏

یہوواہ کی برکات حاصل کرنے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ (‏امثا ۱۰:‏۲۲‏)‏ اس سوال کا جواب ”‏اپنی آنکھ کو درست رکھتے ہوئے برکات حاصل کریں“‏ تقریر سے ملے گا۔ انٹرویوز اس بات کو اُجاگر کریں گے کہ ہم صحیفائی اصولوں پر عمل کرنے سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ مہمان مقرر اپنی پہلی تقریر ”‏اس شریر دُنیا میں اپنی آنکھ کو درست رکھیں“‏ میں ان چیزوں کا ذکر کرے گا جو ہماری زندگی کو مشکل بنا سکتی اور آہستہ آہستہ ہماری روحانیت کو دبا سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ، ہم ”‏اچھا حصہ چن“‏ لینے کے بارے میں بھی سیکھیں گے۔—‏لو ۱۰:‏۴۲‏۔‏

والدین اور دیگر لوگ نوجوانوں کی روحانی نشانے قائم کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ اس سلسلے میں یہ دونوں تقاریر ”‏بچوں کے دل تک پہنچنے والے والدین“‏ اور ”‏روحانی نشانوں کی جستجو کرنے والے نوجوان“‏ پیش کی جائیں گی۔ ان دونوں تقاریر میں والدین اور نوجوانوں کے تجربوں کے ذریعے اس اہم سوال کا جواب دیا جائے گا۔ (‏زبور ۱۲۷:‏۴‏)‏ آخری تقریر میں مہمان مقرر اس بات پر توجہ دلائے گا کہ ہم یہوواہ کی تنظیم کیساتھ ذاتی طور پر، خاندان کے طور پر اور کلیسیا کے طور پر کیسے چل سکتے ہیں۔‏

خواہ ہم سچائی میں نئے ہیں یا کافی عرصے سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم سب کیلئے اپنی آنکھ کو درست رکھنا ضروری ہے۔ سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام ایسا کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں