نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
اِس شریر دُنیا کے آخری ایّام میں اپنی روحانی پوشاک یعنی مسیحی شناخت کی حفاظت کرنا نہایت ضروری ہے۔ (مکا ۱۶:۱۵) اسلئے، سن ۲۰۰۶ کے خدمتی سال کی سرکٹ اسمبلی کے پروگرام کا عنوان ”نئی انسانیت کو پہن لو“ نہایت موزوں ہے۔—کل ۳:۱۰۔
پہلا دن: ”نئی انسانیت کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کرنا“ ایک موضوع پر مبنی دو سلسلہوار تقاریر اس بات کو اُجاگر کریں گی کہ نئی انسانیت کو پہننا زندگی کے ہر حلقے میں ہمیں کیسے فائدہ پہنچاتا ہے۔ ہم نئی انسانیت کو کیسے پہن سکتے ہیں؟ پہلے دن کی آخری دو تقاریر میں ”غوروخوض کرنے کے لئے اپنی تربیت کریں“ اور ”نئی انسانیت کو تشکیل دینے والی تعلیم“ پر بات کی جائے گی۔
دوسرا دن: نئی انسانیت ہماری زبان کے استعمال پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے۔ ایک موضوع پر مبنی سلسلہوار تقاریر کے دوسرے حصہ میں ”اپنی زبان کی مناسب تربیت کرنا“ کے موضوع پر باتچیت کی جائے گی۔ عوامی خطاب کا موضوع یہ ہوگا ”کیا آپ بدی پر غالب آ رہے ہیں؟“ یہ شیطان کے حملوں سے باخبر رہنے کی ضرورت کو اُجاگر کرے گا۔ اسمبلی کی آخری دو تقاریر ہماری مدد کریں گی کہ ہم ”خود کو دُنیا سے بےداغ رکھیں“ اور ”باطنی انسانیت کو روزبروز نیا بناتے جائیں۔“ یہ خدا کے راست معیاروں سے ٹکرانے والے رجحانات اور چالچلن سے بچنے اور ثابتقدمی سے خدا کی پرستش کرتے رہنے میں ہماری مدد کریں گی۔
ہم بڑے شوق سے نئی انسانیت کو پہننے اور پھر اِسکی حفاظت کرنے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی حوصلہافزائی کے منتظر ہیں!