حصہ ۱۲: طالبعلموں کی بائبل مطالعے شروع کرانے اور جاری رکھنے میں مدد کرنا
ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا
۱ جب ہمارے بائبل طالبعلم منادی کرنا شروع کرتے ہیں تو شاید اُنہیں بائبل مطالعے شروع کرانا مشکل لگے۔ ہم بائبل مطالعے کرانے میں کیسے اُنکی مدد کر سکتے ہیں؟—متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰۔
۲ ایک بائبل طالبعلم غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے سے پہلے ہی مسیحی خدمتی سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھا رہا ہوتا ہے۔ وہ اس سکول میں تقاریر تیار کرنے اور پیش کرنے کے سلسلے میں جو تربیت حاصل کرتا ہے وہ اُسے تعلیم دینے کی مہارتیں پیدا کرنے میں مدد دے گی۔ اسطرح وہ خود کو ”ایسے کام کرنے والے کی طرح پیش“ کرنے کے قابل بن جاتا ہے جسکو شرمندہ ہونا نہیں پڑتا۔—۲-تیم ۲:۱۵۔
۳ نمونے سے سکھائیں: یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو سادہ اور واضح تعلیم دینے کیساتھ ساتھ اُن کیلئے ایک اچھا نمونہ بھی قائم کِیا۔ اُس نے کہا: ”ہر ایک جب کامل ہوا تو اپنے اُستاد جیسا ہوگا۔“ (لو ۶:۴۰) آپکو بھی یسوع کے نمونے کی نقل کرتے ہوئے منادی کرنی چاہئے۔ جب طالبعلم آپکو سرگرمی سے منادی کرتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ اس بات کو سمجھنے کے قابل ہوگا کہ بائبل مطالعے شروع کرانے کیلئے واپسی ملاقاتیں کرنا ضروری ہے۔
۴ طالبعلم پر یہ بات واضح کریں کہ مطالعے کی پیشکش کرتے وقت تمام تفصیلات بتانا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ مطالعے کیلئے استعمال ہونے والی مطبوعات میں سے ایک یا دو پیراگراف سے بائبل مطالعہ کرانے کا طریقہ بیان کریں۔ اس سے متعلق مفید مشورے اس خدمتگزاری کے صفحہ ۸ اور جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ پر موجود ہیں۔
۵ جب بھی موقع ملے طالبعلم کو اپنے ساتھ یا کسی دوسرے تجربہکار مبشر کیساتھ بائبل مطالعوں پر جانے کی دعوت دیں۔ مطالعے کے دوران وہ کسی پیراگراف یا صحیفے پر تبصرہ کر سکتا ہے۔ اسطرح وہ ترقیپسند بائبل مطالعے کرانے کی بابت بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ (امثا ۲۷:۱۷؛ ۲-تیم ۲:۲) اُسے شاباش دیں اور اُسے بتائیں کہ کام میں مزید بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے۔
۶ خدا کے کلام کے اُستاد بننے میں نئے مبشروں کی تربیت کرنا اُنہیں بائبل مطالعے شروع کرانے اور جاری رکھنے کے ”نیک کام“ کیلئے تیار کرے گا۔ (۲-تیم ۳:۱۷) طالبعلموں کیساتھ ملکر یہ پُرجوش دعوت دینا کہ ”جو کوئی چاہے آبِحیات مُفت لے“ کسقدر اطمینانبخش ہے!—مکا ۲۲:۱۷۔