یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏05 ص.‏ 3
  • منادی کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • منادی کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • والدین—‏اپنے بچوں کی منادی کرنے کیلئے تربیت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • اپنے بچوں کو یہوواہ کی حمد کرنا سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • اپنے بچے کی بچپن سے تربیت کریں
    خاندانی خوشی کا راز
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 7/‏05 ص.‏ 3

منادی کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں

۱ مسیحی والدین کی یہ اہم ذمہ‌داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بچپن سے منادی کرنا سکھائیں۔ اسکے بہت سے طریقے ہیں۔ بعض بچے پڑھنا لکھنا سیکھنے سے پہلے ہی بائبل کی کوئی آسان سی آیت زبانی یاد کر لیتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کی بات‌چیت سننے والوں پر اچھا اثر ڈال سکتی ہے۔ اسطرح چھوٹے بچے بالغ ہونے سے پہلے ہی منادی کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ آپ والدین ہوتے ہوئے منادی کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ نیچے دئے گئے مشورے مزید مدد فراہم کر سکتے ہیں۔‏

۲ سلام کہنے کے بعد آپ یوں کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏میرا بیٹا [‏اُسکا نام بتائیں]‏ آپکو ایک بہت اہم آیت سنانا چاہتا ہے۔“‏ آپکا بچہ کہہ سکتا ہے:‏ ”‏مَیں نے زبور کی اس آیت سے خدا کا نام سیکھا ہے۔ [‏بچہ زبور ۸۳:‏۱۸ آیت کو پڑھ سکتا ہے یا پھر زبانی سنا سکتا ہے۔]‏ یہ رسالے بتاتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہمارے لئے کیا کرے گا۔ کیا مَیں یہ آپکو دے سکتا ہوں؟“‏ آخر میں آپ والدین عطیات کی بابت بیان کرتے ہوئے بات‌چیت کو ختم کر سکتے ہیں۔‏

۳ یا آپ اس طریقے کو استعمال کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏سلام۔ مَیں اپنی بیٹی [‏اُسکا نام بتائیں]‏ کو یہ سکھا رہی ہوں کہ وہ کیسے اپنے علاقے کے لوگوں کیلئے فکرمندی ظاہر کر سکتی ہے۔ یہ آپکو بائبل سے ایک چھوٹا سا پیغام دینا چاہتی ہے۔“‏ چھوٹی بچی کہہ سکتی ہے:‏ ”‏مَیں اپنے علاقے کے لوگوں کی مدد کر رہی ہوں اور بائبل سے آنے والے وقت کے بارے میں اُمید دے رہی ہوں۔ [‏بچی مکاشفہ ۲۱:‏۴ آیت کو پڑھ سکتی ہے یا پھر زبانی سنا سکتی ہے۔]‏ یہ رسالے خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ آپکو بہت پسند آئیں گے۔“‏

۴ منادی میں باقاعدگی کیساتھ ایسی سادہ پیشکشیں استعمال کرنے سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوگا۔ جب آپ بچے کو صاف اور مناسب آواز میں بات‌چیت کرنے کی تیاری کراتے ہیں تو بچہ ہر طرح کے حالات میں اچھی گفتگو کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ جب آپ چھوٹے بچوں کیساتھ پہلے سے اچھی تیاری کرتے اور انکی تعریف بھی کرتے ہیں تو بچے اپنے ایمان کا اظہار کرنا آسان پاتے ہیں۔‏

۵ ایسی ہمت‌افزائی کی وجہ سے بہتیرے بچے غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر بننے کے قابل ہوئے ہیں۔ اپنے بچوں کو منادی کرتے ہوئے دیکھنا بہت خوشی بخشتا ہے!‏—‏زبور ۱۴۸:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں