یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏05 ص.‏ 4
  • خاندان کا شیڈول—‏خاندان کیساتھ منادی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کا شیڈول—‏خاندان کیساتھ منادی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے بچوں کو یہوواہ کی حمد کرنا سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • والدین—‏اپنے بچوں کی منادی کرنے کیلئے تربیت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • خاندانو، خدا کی کلیسیا کے حصے کے طور پر اُسکی حمد کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 5/‏05 ص.‏ 4

خاندان کا شیڈول—‏خاندان کیساتھ منادی

۱ یہوواہ نوجوانوں کی حمدوثنا سے خوش ہوتا ہے۔ (‏زبور ۱۴۸:‏۱۲، ۱۳‏)‏ یسوع کے زمانہ میں بھی بچوں اور شِیرخواروں نے خدا کی حمدوثنا کی۔ (‏متی ۲۱:‏۱۵، ۱۶‏)‏ آج بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ اَے اولاد والو!‏ آپ کیسے اپنے بچوں کی منادی میں یہوواہ کی پُرجوش حمدوثنا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟ پچھلے مضمون کی طرح یہ مضمون بھی کلیسیائی اجلاسوں کے سلسلے میں والدین کے نمونے پر زور دیتا ہے۔ ایک والد ان جذبات کا اظہار کرتا ہے جسکا تجربہ بہتیرے والدین کو ہوا ہے:‏ ”‏بچے وہی کرتے ہیں جو وہ آپکو کرتے دیکھتے ہیں!‏“‏

۲ خداپرست والدین سے تربیت پانے والی ایک بہن بیان کرتی ہے:‏ ”‏ہفتے کی صبح نیند سے بیدار ہوکر ہم نے کبھی یہ نہیں پوچھا تھا کہ کیا ہم خدمتگزاری میں جا رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ منادی پر جانا ہی ہے۔“‏ اسی طرح آپ بھی اپنے خاندان کیساتھ ملکر ہر ہفتے منادی کرنے سے اپنے بچوں کے دلوں میں اسکی اہمیت پیدا کر سکتے ہیں۔ اسطرح بچے آپکے نمونے پر چلیں گے اور آپ بھی انکے رویے، چال‌چلن اور صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے قابل ہوں گے۔‏

۳ قدم‌بہ‌قدم تربیت کرنا:‏ بچوں کو خدمتگزاری سے لطف اُٹھانے کیلئے اس میں پُرجوش شرکت کرنے کیلئے تیار ہونا چاہئے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے اس میں حصہ لے سکیں۔ جس بہن کا ذکر اُوپر کِیا گیا ہے وہ مزید بیان کرتی ہے:‏ ”‏ہم اپنے والدین کیساتھ بغیر سوچے‌سمجھے کام نہیں کرتے تھے۔ ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ اس میں ہمارا بھی حصہ ہے خواہ یہ صرف گھنٹی بجانا اور ایک اشتہار چھوڑنا ہی کیوں نہ ہو۔ ہفتے کے آخر کی کارگزاریوں کی پہلے سے اچھی تیاری کرنے کی وجہ سے ہم جانتے تھے کہ ہمیں کیا بات کرنی ہے۔“‏ آپ بھی اپنے بچوں کی ایسی ہی تربیت کر سکتے ہیں۔ ہر ہفتے منادی پر جانے سے پہلے چند منٹ کچھ خاص باتیں انہیں بتائیں۔ اسکے علاوہ خاندانی مطالعے کے دوران یا کسی اَور وقت پر ایسا کِیا جا سکتا ہے۔‏

۴ خاندان کیساتھ ملکر منادی کرنا آپکو موقع فراہم کرتا ہے کہ سچائی کی باتیں اپنے بچوں کو سکھا سکیں۔ ایک مسیحی والد جب گاؤں میں منادی کیلئے ۱۰ کلومیٹر پیدل جایا کرتا تھا تو وہ اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لے جایا کرتا تھا۔ وہ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہے:‏ ”‏اس پیدل سفر کے دوران میرے والد نے سچائی کو میرے دل پر نقش کر دیا۔“‏ (‏است ۶:‏۷)‏ دُعا ہے کہ آپ بھی منادی کو اپنے ہفتہ‌وار خاندانی شیڈول کا حصہ بناتے ہوئے برکت حاصل کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں