اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت ایسے لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو یسوع مسیح کی موت کی یادگار یا دیگر مسیحی تقریبات پر حاضر ہوتے تھے لیکن کلیسیا کیساتھ باقاعدہ رفاقت نہیں رکھتے۔ ان کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں بالخصوص اگر کسی شخص نے پہلے ہی سے علم کی کتاب یا تقاضا بروشر حاصل کِیا ہے۔ جون: ڈرا کلوز ٹو جیہوواہ۔ جولائی اور اگست: ۳۲ صفحات پر مشتمل مندرجہذیل بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں! وہ حکومت جو فردوس لائے گی، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟ اور مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟
▪ یہ بہت ضروری ہے کہ برانچ آفس تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے پتوں اور ٹیلیفون نمبروں کا تازہترین ریکارڈ رکھے۔ اگر کوئی تبدیلی واقع ہوتی ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو فوری طور پر صدارتی نگہبان یا سیکرٹری کے پتے میں تبدیلی کے سلسلے میں (ایس-۲۹) فارم پُر کرکے برانچ آفس کو ارسال کرنا چاہئے۔ اس میں علاقے کے ٹیلیفون کوڈنمبر میں تبدیلی بھی شامل ہے۔
▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کے پاس ریگولر پائنیر خدمت کے درخواست فارم (ایس-۲۰۵) اور امدادی پائنیر خدمت کے درخواست فارم (ایس-۲۰۵ب) وافر مقدار میں ہونے چاہئیں۔ انکا آرڈر لٹریچر ریکوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر کِیا جا سکتا ہے۔ کمازکم ایک سال کی رسد اپنے پاس رکھیں۔ اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ تمام ریگولر پائینروں کے درخواست فارم مکمل ہیں براہِمہربانی ان پر نظرثانی کریں۔