حصہ ۴: ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا
طالبعلموں کو تیاری کرنا سکھائیں
۱ ایک طالبعلم جو مطالعہ کرنے سے پہلے سبق پڑھکر جوابات پر نشان لگاکر اپنے لفظوں میں جواب دینے کی مشق کرتا ہے وہ عموماً تیزی سے روحانی ترقی کرتا ہے۔ لہٰذا، جب ایک باقاعدہ مطالعہ شروع ہو جاتا ہے تو مطالعہ کا طریقہ واضح کرنے کیلئے اس کیساتھ ملکر سبق تیار کریں۔ زیادہتر طالبعلموں کے سلسلے میں پورا باب یا سبق تیار کرنا مددگار ثابت ہوا ہے۔
۲ جوابات پر نشان لگانا اور حاشیہ میں لکھنا: سب سے پہلے پیراگراف کے نیچے دئے گئے سوالات کے براہِراست جواب تلاش کرنے کا طریقہ بیان کریں۔ طالبعلم کو اپنی مطالعہ کی کتاب دکھائیں جس میں آپ نے کلیدی الفاظ یا جملوں پر نشان لگائے ہیں۔ جب آپ مواد پر غور کرتے ہیں تو وہ آپکے نمونے کی نقل کرتے ہوئے اپنی کتاب پر صرف ان الفاظ یا جملوں پر نشان لگا سکتا ہے جو جواب دینے میں اسکی مدد کر سکتے ہیں۔ (لو ۶:۴۰) اسکے بعد اس سے اپنے الفاظ میں جواب دینے کیلئے کہیں۔ اس سے آپکو یہ دیکھنے میں مدد ملیگی کہ وہ مواد کو کتنی اچھی طرح سمجھتا ہے۔
۳ حوالہشُدہ صحائف کا بغور جائزہ مطالعے کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔ (اعما ۱۷:۱۱) طالبعلم کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ ہر حوالہشُدہ آیت پیراگراف میں بیان کئے گئے کسی نہ کسی نکتے کی حمایت کرتی ہے۔ اُسے بتائیں کہ وہ اپنے مطالعے کی کتاب کے حاشیے میں مختصر نوٹ کیسے لکھ سکتا ہے۔ اس حقیقت پر زور دیں کہ جوکچھ وہ سیکھ رہا ہے اسکی بنیاد بائبل ہے۔ اسکی حوصلہافزائی کریں کہ مطالعے کے دوران اپنے تبصروں میں حوالہشُدہ صحائف کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے۔
۴ مختصر اعادہ کریں: اس سے پہلے کے طالبعلم مواد کی مفصل تیاری شروع کرے موضوع کا اعادہ کرنا اس کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ اس بات کی نشاندہی کریں کہ وہ باب کے عنوان، ذیلی عنوانات اور تمثیلوں کا مختصر جائزہ لینے سے مواد کا اعادہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی واضح کریں کہ تیاری ختم کرنے سے پہلے چند لمحوں کیلئے سبق میں موجود اہم نکات کا اعادہ کرنا اچھا ہوگا اور اس کیلئے بکس میں دئے گئے سوالات کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ایسی دُہرائی معلومات کو یاد رکھنے میں اسکی مدد کریگی۔
۵ طالبعلم کو تیاری کرنے کی تربیت دینا اسے کلیسیائی اجلاسوں پر معنیخیز تبصرے پیش کرنے میں مدد دیگا۔ ایسا کرنا اُسے مطالعے کی اچھی عادات پیدا کرنے میں مدد دیگا جو ذاتی بائبل مطالعہ ختم ہو جانے کے بعد بھی مفید ثابت ہونگی۔