یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏04 ص.‏ 1
  • آپکی مدد کی ضرورت ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپکی مدد کی ضرورت ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • بھائیو!‏ رُوح کے لئے بونے سے کلیسیا میں ترقی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • نوجوان بھائیو!‏ کیا آپ کلیسیا میں ذمے‌داریاں اُٹھانے کے قابل بن رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • بھائیوں کی تربیت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • بزرگ دوسروں کو ذمہ‌داریاں اُٹھانے کی تربیت دیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 12/‏04 ص.‏ 1

آپکی مدد کی ضرورت ہے

۱ ”‏آپ نے ہمارے لئے جوکچھ کِیا ہے اسکا بہت بہت شکریہ۔ اس سے واقعی ہمیں بہت فائدہ پہنچا ہے۔“‏ یہ بات بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کیلئے ہماری شکرگزاری کی خوب عکاسی کرتی ہے۔ خدا کی تنظیم کے ترقی کرنے کیساتھ ساتھ پوری دُنیا میں تقریباً ۱،۰۰،۰۰۰ کلیسیاؤں میں خدمت کرنے کیلئے پُختہ‌کار آدمیوں کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ایک بپتسمہ‌یافتہ بھائی ہیں تو آپکی مدد بھی درکار ہے۔‏

۲ ‏’‏ترقی کرنے کی خواہش“‏:‏ آپ کیسے اضافی خدمتی شرف حاصل کرنے کی جانب بڑھ سکتے ہیں؟ (‏۱-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ بنیادی طور پر، اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں ایک عمدہ نمونہ قائم کرنے سے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۴:‏۱۲؛‏ طط ۲:‏۶-‏۸؛‏ ۱-‏پطر ۵:‏۳‏)‏ منادی میں بھرپور شرکت کریں اور ایسا کرنے کیلئے دوسروں کی بھی مدد کریں۔ (‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏)‏ ساتھی ایمانداروں کی بہبود میں مخلصانہ دلچسپی لیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۳‏)‏ خدا کے کلام کے اچھے طالبعلم بنیں اور ”‏تعلیم دینے“‏ کی مہارت پیدا کریں۔ (‏طط ۱:‏۹؛‏ ۱-‏تیم ۴:‏۱۳‏)‏ بزرگوں کی طرف سے دی جانے والی تفویضات کو مستعدی سے انجام دیں۔ (‏۱-‏تیم ۳:‏۱۰‏)‏ اگر آپ خاندان کے سربراہ ہیں تو ’‏اپنے گھرانے کی اچھی خبرگیری کریں۔‘‏—‏۱-‏تیم ۳:‏۴، ۵،‏ ۱۲‏۔‏

۳ بزرگ یا خادم کے طور پر کام کرنا محنت اور خودایثاری کا تقاضا کرتا ہے۔ (‏۱-‏تیم ۵:‏۱۷‏)‏ لہٰذا، ترقی کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ فروتنی کیساتھ دوسروں کی خدمت کریں۔ (‏متی ۲۰:‏۲۵-‏۲۸؛‏ یوح ۱۳:‏۳-‏۵،‏ ۱۲-‏۱۷‏)‏ تیمتھیس کے مزاج پر غوروخوض کریں اور اسکی نقل کریں۔ (‏فل ۲:‏۲۰-‏۲۲‏)‏ اسکی مانند، اپنے عمدہ چال‌چلن سے ظاہر کریں کہ آپ اضافی ذمہ‌داریاں اُٹھانے کے لائق ہیں۔ (‏اعما ۱۶:‏۱، ۲‏)‏ پس جب آپ اضافی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنے کیلئے روحانی خوبیاں پیدا کرتے اور بہتری لانے کیلئے دی جانے والی مشورت پر عمل کرتے ہیں تو آپکی ”‏ترقی سب پر ظاہر“‏ ہوگی۔—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۵‏۔‏

۴ اے اولاد والو!‏ مدد کرنے کیلئے نوجوانوں کی تربیت کریں:‏ بچے چھوٹی عمر ہی سے مدد کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ اُنکی تربیت کریں تاکہ وہ اجلاسوں پر دھیان دیں، منادی کریں، کنگڈم ہال اور سکول میں اچھا نمونہ قائم کریں۔ اُنہیں سکھائیں کہ کنگڈم ہال کی صفائی کرنے میں ہاتھ بٹائیں، عمررسیدہ کی مدد کریں اور دیگر کام انجام دینے کیلئے خوشی سے تیار رہیں۔ انہیں عطیات دینے سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کرنے دیں۔ (‏اعما ۲۰:‏۳۵‏)‏ ایسی تربیت انہیں مستقبل میں پائنیر، خدمتگزار خادم اور بزرگ بننے میں مدد دے سکتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں