سپیشل اسمبلی ڈے کا اعادہ
یہ مواد ۲۰۰۵ کے خدمتی سال کے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا قبلازوقت احاطہ اور اعادہ کرنے کیلئے استعمال کِیا جائیگا۔ اس ضمیمے کے صفحہ ۴ کا مضمون ”اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کا نیا طریقۂکار“ بیان کرتا ہے کہ یہ اعادہ کیسے کِیا جائیگا۔ اعادے کے دوران وقت کو اسطرح تقسیم کر لیں کہ تمام سوالات پر غور کِیا جا سکے۔ اعادے کو اس بات پر توجہ دلانی چاہئے کہ ہم پیش کی جانے والی معلومات کا اطلاق کیسے کر سکتے ہیں۔
صبح کا سیشن
۱. اس وقت یہوواہ کی بات سننے کی پہلے سے زیادہ ضرورت کیوں ہے؟ سننے کا کیا مطلب ہے؟ (”یہوواہ کی آواز کیوں سنیں“)
۲. خاندان روحانی کارگزاری کا ایک اچھا پروگرام کیسے قائم رکھ سکتے ہیں؟ (”خاندان جو پوری توجہ کیساتھ خدا کے کلام کو سنتے ہیں“)
۳. سرکٹ کے لوگوں نے غیررسمی گواہی دینے کے مواقع سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے؟ (”سب کچھ خدا کے جلال کیلئے کرنا“)
۴. عبرانیوں ۳ اور ۴ باب میں درج انتباہی مثال سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ آجکل یہوواہ ہم سے کیسے کلام کرتا ہے؟ (”جب خدا کلام کرتا ہے تو اُسے سننا ہمیں محفوظ رکھتا ہے“)
۵. آپ بپتسمے کی تقریر سے کیسے مستفید ہوئے ہیں؟ (”مخصوصیت اور بپتسمہ“)
بعدازدوپہر کا سیشن
۶. ہم یسوع کی جوانی کی بابت کیا سمجھ سکتے ہیں اور ہمارے سرکٹ کے نوجوان اُسکے نمونے کی نقل کیسے کر رہے ہیں؟ (”خدا کے کلام کو غور سے سننا ہمارے نوجوانوں کو مضبوط کرتا ہے“)
۷. بعض کونسے طریقے ہیں جن سے والدین اپنے کمسن بچوں کو یہوواہ کی راہوں کے مطابق تربیت دے سکتے ہیں؟ (”بچے جو خدا کی بات سنتے اور سیکھتے ہیں“)
۸. بعض کونسے حلقے ہیں جن میں ہمیں یہوواہ، اُسکے بیٹے اور ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کی بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے؟ (متی ۲۴:۴۵) ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ (”الہٰی ہدایت پر متواتر توجہ دیں“)