یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏04 ص.‏ 3-‏4
  • منسٹریل ٹریننگ سکول—‏کارگزاری کا ایک وسیع دروازہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • منسٹریل ٹریننگ سکول—‏کارگزاری کا ایک وسیع دروازہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • بزرگ دوسروں کو ذمہ‌داریاں اُٹھانے کی تربیت دیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • کلیسیا میں خادموں کا کیا کردار ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • یہوواہ سے تعلیم پائیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • بزرگو، آپ بھائیوں کو تربیت دینے کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 8/‏04 ص.‏ 3-‏4

منسٹریل ٹریننگ سکول—‏کارگزاری کا ایک وسیع دروازہ

۱ یرمیاہ نبی کی معرفت یہوواہ نے پیشینگوئی کرائی:‏ ”‏مَیں اُن پر ایسے چوپان مقرر کروں گا جو اُن کو چرائیں گے اور وہ پھر نہ ڈریں گے نہ گھبرائیں گے نہ گم ہوں گے۔“‏ (‏یرم ۲۳:‏۴‏)‏ گلّہ‌بانی کا یہ کام آجکل تمام قوموں سے آنے والے لوگوں کے درمیان انجام دیا جا رہا ہے۔ یہ کام ہزاروں کلیسیائی بزرگوں کے ذریعے انجام پا رہا ہے۔ علاوہ‌ازیں، شبنم کے قطروں کی مانند بیشمار نوجوانوں نے خود کو خوشی سے یہوواہ کی خدمت کے لئے پیش کِیا ہے۔ (‏زبور ۱۱۰:‏۳‏)‏ خدا کے لوگوں کی کلیسیاؤں میں یہ فروتن بھائی باعثِ‌برکت ہیں!‏ اگرچہ روحانی طور پر جمع کئے جانے کا کام کِیا جا رہا ہے توبھی اپنے بھائیوں کی خدمت کرنے کے لئے لائق بھائیوں کی ضرورت ابھی باقی ہے۔‏

۲ منسٹریل ٹریننگ سکول اضافی ذمہ‌داریوں کے لئے غیرشادی‌شدہ بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو تربیت دینے کے لئے ایک عمدہ فراہمی ہے۔ سن ۱۹۸۷ میں، سکول کے آغاز سے لیکر ۱۴۰ ممالک سے ۲۲،۰۰۰ سے زائد طالبعلموں نے ۹۹۹ کلاسوں میں یہ تربیت حاصل کی ہے۔ ان بھائیوں کے لئے سکول ”‏ایک وسیع اور کارآمد دروازہ“‏ ثابت ہوا ہے۔—‏۱-‏کر ۱۶:‏۹‏۔‏

۳ سکول کا مقصد:‏ منسٹریل ٹریننگ سکول کا مقصد تنظیم میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہو وہاں ذمہ‌داریوں کے لئے لائق آدمیوں کو تربیت دینا اور تیار کرنا ہے۔ سکول نے بشارتی کام میں پیشوائی کرنے، گلّہ کی نگہبانی کرنے اور کلیسیا میں تعلیم دینے کی ان کی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔ سکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد، بعض طالبعلموں کو ان کے اپنے مُلک یا بیرونِ‌ملک سپیشل پائنیر یا سفری نگہبانوں کے طور پر مقرر کِیا گیا ہے۔ دیگر نے اپنی ہی برانچ کے ایسے علاقے میں خدمت کرنے کی ذمہ‌داری حاصل کی ہے جہاں ضرورت زیادہ ہے۔‏

۴ آٹھ ہفتوں پر مشتمل اس تربیت کے دوران، طالبعلم بائبل کا وسیع مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ بائبل تعلیمات کے مختلف موضوعات پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ گلّہ‌بانی کی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنے اور مسیحی زندگی کے مختلف مسائل سے نپٹنے کی بابت بھی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی سیکھتے ہیں کہ صحائف انتظامی، عدالتی اور تنظیمی معاملات کی بابت کیا تعلیم دیتے ہیں۔ وہ تقاریر پیش کرنے کے سلسلے میں بھی خاص تربیت حاصل کرتے ہیں اور روحانی ترقی کو تیز کرنے کے لئے بھی اُنہیں انفرادی مدد دی جاتی ہے۔‏

۵ تقاضے:‏ بدیہی طور پر، سکول میں حاضر ہونے والوں کے لئے تقاضے بہت سخت ہیں۔ درخواست‌دہندہ کے لئے کم‌ازکم دو سال تک ایک بزرگ یا خدمتگزار خادم کے طور پر خدمت انجام دینا بہت ضروری ہے۔ سب کے لئے غیرشادی‌شدہ اور ۲۳ سے ۵۰ سال تک کی عمر کا ہونا ضروری ہے۔ درخواست‌دہندہ کو اُس زبان میں پڑھنے، لکھنے اور روانی کے ساتھ بات‌چیت کرنے کے قابل ہونا چاہئے جس میں سکول منعقد ہو رہا ہے نیز اُن کی صحت بھی اچھی ہونی چاہئے۔ جو ریگولر پائنیر خدمت میں ہیں اُنہیں ترجیح دی جائے گی۔‏

۶ اس میں حاضر ہونے کے خواہشمند اراکین کو ضرورت کے تحت ہر جگہ خدمت انجام دینے کے لئے تیار ہونا چاہئے۔ یہ یسعیاہ نبی جیسے جذبے کا تقاضا

کرتا ہے جس نے یہ کہتے ہوئے ”‏مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج!‏“‏ خود کو ایک خاص کام کے لئے پیش کِیا تھا۔ (‏یسع ۶:‏۸‏)‏ اُس نے اپنی ساری زندگی فروتنی کا مظاہرہ کِیا۔ جو لوگ منسٹریل ٹریننگ سکول کے لئے درخواست دیتے ہیں اُنہیں کوئی خاص مقام یا عہدہ حاصل کرنے کی بجائے اپنے بھائیوں کے لئے محبت اور خدمت کرنے کی خواہش سے تحریک پانی چاہئے۔ ایسی عمدہ تربیت حاصل کرنے کے بعد، سکول سے تعلیم پانے والوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کے فائدے کے لئے سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کریں۔—‏لو ۱۲:‏۴۸‏۔‏

۷ فوائد:‏ تربیت کے ان آٹھ ہفتوں کے دوران، طالبعلم ’‏ایمان اور اچھی تعلیم کی باتوں سے پرورش پاتے ہیں۔‘‏ (‏۱-‏تیم ۴:‏۶‏)‏ یہ اُنہیں اپنی کلیسیاؤں اور سرکٹوں میں دوسروں کو مدد اور حوصلہ‌افزائی دینے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ بہت سے علاقے جہاں منسٹریل ٹریننگ سکول سے تعلیم پانے والے طالبعلموں کو بھیجا گیا ہے وہاں میدانی کارگزاری میں اضافہ ہوا ہے؛ پائنیر خدمت کے سلسلے میں بالخصوص نوجوانوں نے حوصلہ‌افزائی حاصل کی ہے؛ نیز خدا کے لوگوں کے ساتھ رفاقت رکھنے والے بہت سے نئے اشخاص کو انفرادی توجہ دی گئی ہے۔‏

۸ کیا آپ ۲۳ سے ۵۰ سال کی عمر کے غیرشادی‌شدہ بزرگ یا خدمتگزار خادم ہیں؟ توپھر آپ منسٹریل ٹریننگ سکول کے لئے درخواست دینے کی بابت کیوں نہیں سوچتے؟ کیا آپ ایک ایسے نوجوان بھائی ہیں جو مستقبل میں یہوواہ کی خدمت کرنے کی بابت سوچ رہے ہیں؟ کیا آپ اپنی زندگی کو انتشارِخیال سے آزاد اور سادہ رکھتے ہیں تاکہ آپ ’‏کارگزاری کے وسیع دروازے‘‏ میں داخل ہو سکیں؟ اس سے آپ کو خوشی اور اطمینان حاصل ہوگا۔ واقعی منسٹریل ٹریننگ سکول نہ صرف سکول سے تعلیم پانے والوں بلکہ دُنیابھر میں خدا کے لوگوں کی کلیسیاؤں کے لئے برکت کا باعث بنا ہے۔‏

‏[‏صفحہ 3 پر بکس]‏

اُنہوں نے اس تربیت سے کیسے فائدہ اُٹھایا

‏”‏اس تربیت نے واقعی میری خدمتگزاری، حکمت سے گلّہ‌بانی کرنے اور صحائف کو استعمال کرنے کی میری لیاقت کو بہتر بنایا ہے۔“‏

‏”‏سکول نے مجھے کلیسیا کے اندر اپنی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں زیادہ پُراعتماد بنا دیا ہے۔“‏

‏”‏اس نے خدائی نظام اور خدا کی تنظیم کی بابت میرے احساسات سمیت میری زندگی کے ہر پہلو کو بدل دیا ہے۔“‏

‏”‏جو تربیت مَیں نے حاصل کی ہے اُس نے مجھے یہ سمجھنے میں مدد دی ہے کہ مَیں ایسی جگہ کام کرنے کیلئے تیار رہوں جہاں زیادہ ضرورت ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں