سوالی بکس
▪ مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں کیسے حاصل کی جانی چاہئیں؟
کچھ عرصہ سے چونکہ تمام زبانوں میں مینارِنگہبانی اور جاگو! کی مطبوعہ اور آڈیوکیسٹ کاپیاں بطور سالانہ چندہ حاصل کرنا بند ہیں اسلئے تمام پبلشروں کو اپنے رسالے، آڈیوکیسٹس اور ایمپی ۳ مقامی کلیسیا کے ذریعے حاصل کرنے چاہئیں۔ ماسوا بریل رسالوں اور آڈیوکیسٹس کے جو مستحق لوگوں کو براہِراست بھیجی جاتی ہیں۔ نوٹ فرمائیں کہ کلیسیائیں آڈیوکیسٹ یا ایمپی ۳ پر رسالے کانگریگیشن ریکوسٹ (ایم-۲۰۲) فارم کے ذریعے منگوا سکتی ہیں۔ غیرملکی زبان اور لارج پرنٹ ایڈیشنز بھی ریکوسٹ فارم کے ذریعے منگوائے جا سکتے ہیں۔
اگر آپکے علاقے میں کوئی شخص باقاعدہ رسالہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو وقت پر شمارہ فراہم کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ کسی ایک شمارے سے بھی محروم نہ رہ جائے۔ خارجشُدہ اشخاص ذاتی استعمال کیلئے کنگڈم ہال میں رسالے یا لٹریچر میگزین اور لٹریچر کاونٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ خارجشُدہ اشخاص کو میگزین روٹ نہیں بنایا جا سکتا۔
ریاستہائےمتحدہ کی برانچ صرف اُس جگہ سالانہ چندے کے طور پر رسالے بھیجے گی جہاں کلیسیا کے پبلشر نہیں پہنچا سکتے۔ اگر کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کسی ایسے شخص کیلئے سلانہ چندے کی درخواست بھیجتی ہے جو کسی اَور طریقے سے رسالہ حاصل نہیں کر سکتا تو کلیسیا کے سکریٹری کو ایک نوٹ ساتھ بھیجنا چاہئے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ سالانہ چندے کی یہ درخواست بالکل معقول ہے۔
اسکا مطلب ہے کہ پبلشر کو خود ذاتی سالانہ چندے کیلئے برانچ آفس کو نہیں لکھنا چاہئے۔ پبلشروں یا دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی طرف سے سالانہ چندے کی درخواستیں واپس کلیسیا کو بھیج دی جائینگی۔
▪ ایک قیدی رسالے کی ذاتی کاپی کیسے حاصل کر سکتا ہے؟
اگر منادی کے کام کی دیکھبھال کرنے والی کلیسیا قیدیوں کو رسالے فراہم کر سکتی ہے تو پھر قیدیوں کو مینارِنگہبانی اور جاگو! کی اپنی ذاتی کاپیاں ملاقات کیلئے آنے والے پبلشر کے ذریعے حاصل کرنی چاہئیں۔ جب یہ سہولیت میسر نہ ہو تو پھر قیدی ذاتی طور پر برانچ دفتر کو سالانہ چندے کی درخواست بھیج سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ خارجشُدہ قیدی بھی اس پیراگراف میں وضعکردہ ہدایات کے مطابق رسالوں کی اپنی ذاتی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔