یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏04 ص.‏ 5
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 7/‏04 ص.‏ 5

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جولائی اور اگست:‏ ۳۲ صفحات پر مشتمل مندرجہ‌ذیل بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟،‏ زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں؛‏ ‏”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں۔“‏ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟،‏ سب لوگوں کیلئے ایک کتاب،‏ خدائی راہنمائی—‏ہمارے لئے فردوس کی راہ؛‏ یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟‏ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟‏ اور آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏ ستمبر:‏ خاندانی خوشی کا راز۔‏ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے اور تقاضا بروشر۔‏

▪ ستمبر سے شروع کرکے، سرکٹ اوورسیئر ”‏ایمان اور حوصلے کیساتھ مستقبل کا سامنا کرنا“‏ کے موضوع پر عوامی تقریر پیش کریگا۔‏

▪ غیرتفویض‌شُدہ علاقے میں کام کرتے وقت، پبلشر تقاضا بروشر اور علم کی کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ دونوں اشاعتیں ہیں تو کوئی دوسری اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ گھر پر نہ ملنے والوں یا لٹریچر قبول نہ کرنے والوں کیلئے مختلف اشتہار اپنے پاس رکھیں۔ دلچسپی کی پیروی کرنے کی پوری کوشش کریں بالخصوص وہاں جہاں غیرتفویض‌شُدہ علاقے کلیسیا کیلئے قابلِ‌رسائی ہیں۔‏

▪ کلیسیا کے سکریٹریز کے پاس ایپلی‌کیشن فار ریگولر پائنیر سروس (‏ایس-‏۲۰۵)‏ اور ایپلی‌کیشن فار آگزیلری پائنیر سروس (‏ایس-‏۲۰۵ب)‏ فارمز کافی مقدار میں ہونے چاہئیں۔ انکا آڈر لٹریچر ریکوسٹ فارم (‏ایس-‏۱۴)‏ پر کِیا جا سکتا ہے۔ کم‌ازکم ایک سال کی رسد اپنے پاس رکھیں۔‏

▪ اس سے پہلے کہ ریگولر پائنیر سروس کی درخواست برانچ دفتر کو بھیجی جائے، کلیسیا کے سکریٹری کو اس بات کا جائزہ لینے کیلئے کہ تمام فارم مکمل ہیں اُن پر پہلے ہی غور کر لینا چاہئے۔ اگر درخواست‌دہندہ کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں تو اُنہیں اندازے کی تاریخ کا تعیّن کرنا اور اسکا ریکارڈ رکھ لینا چاہئے۔ سکریٹری کو کانگریگیشن پبلشر ریکارڈ کارڈ پر اس تاریخ کا اندراج کر لینا چاہئے۔‏

▪ جب بھی سفر کے ذاتی منصوبوں میں کسی دوسرے ملک میں اجلاسوں، اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر جانا شامل ہے تو تاریخوں، وقت اور مقام کی بابت معلومات کے سلسلے میں آپکا خط اُس ملک کے برانچ دفتر کو پہنچ جانا چاہئے۔ برانچ دفاتر کے پتے حالیہ ائیربُک کے آخری صفحے پر درج ہیں۔‏

▪ یہ بہت ضروری ہے کہ برانچ آفس تمام صدارتی نگہبانوں اور سکریٹریوں کے پتوں اور ٹیلیفون نمبروں کا جامع ریکارڈ موجود ہو۔ اگر کسی وقت کوئی تبدیلی واقع ہوتی ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو فوری طور پر صدارتی نگہبان/‏سکریٹری کی پتے کی تبدیلی (‏ایس-‏۲۹)‏ کا فارم برانچ دفتر کو ارسال کر دینا چاہئے۔ اس میں ٹیلیفون کے ایریا کوڈ میں تبدیلی بھی شامل ہے۔‏

▪ ہم آپکو مطلع کرکے خوش ہیں کہ ہمیں اس سال بھی دو ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پہلا کنونشن لاہور میں اکتوبر ۱-‏۳، ۲۰۰۴ کو منعقد ہوگا اور دوسرا کراچی میں اکتوبر ۸-‏۱۰، ۲۰۰۴ کو منعقد ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع ہوگا ”‏خدا کیساتھ ساتھ چلیں۔“‏ ہم آپ بھائیوں کو قبل‌ازوقت اسلئے مطلع کر رہے ہیں تاکہ آپ تینوں دن ”‏عقلمند اور دیانتدار نوکر“‏ کے ذریعے تیارکردہ روحانی خوراک اور بہن‌بھائیوں کیساتھ رفاقت سے لطف‌اندوز ہونے کیلئے ضروری انتظامات کر لیں۔‏

▪ جولائی ۱۲ سے شروع ہونے والے ہفتے سے ہم اپنے کلیسیائی کتابی مطالعے میں دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏ نامی کتاب کا مطالعہ کرینگے۔ مطالعے کا مکمل شیڈول ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں شامل کِیا گیا ہے۔ اسکی ایک کاپی اپنے مطالعے کی کتاب کیساتھ رکھنا نہ بھولیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں