کاروباری علاقے میں کیسے منادی کریں
۱. کاروباری علاقے میں گواہی دینے کے چند فائدے کیا ہیں؟
۱ کیا آپ ایسے علاقےمیں منادی کرنا پسند کرینگے جہاں لوگ اکثر ملاقاتیوں کو خوشآمدید کہتے ہیں اور جہاں گھر پر نہ ملنے والوں کی مشکل بھی نہ ہو؟ آپ اپنی کلیسیا کے علاقے میں ایسا کر سکتے ہیں۔ وہ کیسے؟ وہاں کے کاروباری علاقوں میں منادی کیلئے جائیں۔ گواہی کیلئے ایک سے دوسری دوکان پر جانے والے پبلشر اکثر عمدہ نتائج سے استفادہ کرتے ہیں۔
۲. کاروباری علاقے میں گواہی دینے کے کام کو کیسے منظم کِیا جا سکتا ہے؟
۲ بعض کلیسیاؤں کے علاقے میں کاروباری علاقوں کی تفویض بھی شامل ہوتی ہے۔ علاقے کی دیکھبھال کرنے والا بھائی ان کاروباری حصوں کے خاص نقشہجات تیار کر سکتا ہے۔ رہائشی علاقے کی نشاندہی کرنے والے نقشہجات کو واضح طور پر دکھانا چاہئے کہ کن کاروباری علاقوں میں ابھی کام نہیں ہوا ہے۔ دیگر علاقوں میں رہائشی علاقے کیساتھ ساتھ کاروباری علاقے میں بھی کام کِیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی بھی کاروباری علاقے میں کام نہیں کِیا تو چھوٹی دکانوں پر ایسا کرنے کی کوشش کریں۔
۳. ایک سے دوسری دوکان پر گواہی دینے کیلئے جاتے وقت کیا چیز ہمیں مؤثر بننے میں مدد دیگی؟
۳ سادہ رسائی استعمال کریں: دوکانوں پر گواہی دیتے وقت، اجلاس یا کنگڈم ہال کی طرح لباس پہننا بہت ضروری ہے۔ ایسے وقت کا انتخاب کرنا بھی اچھا ہے جب دوکان پر زیادہ بھیڑ نہیں ہے۔ اگر ممکن ہو تو ایسے وقت اندر جائیں جب گاہک انتظار نہیں کر رہے ہیں۔ مینیجر یا انچارج سے ملنے کی درخواست کریں۔ مختصر اور واضح بات کریں۔ آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟
۴-۶. کسی دوکاندار یا مینیجر کو گواہی دیتے وقت ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟
۴ دوکان کے انچارج یا مینیجر سے بات کرتے وقت، آپ کچھ اِسطرح کہہ سکتے ہیں: ”کاروباری لوگوں کا شیڈول اتنا مصروف ہوتا ہے کہ وہ بہت کم گھر پر ملتے ہیں اسلئے ہم کام کی جگہ پر ہی اُن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ہمارے رسالے حالیہ واقعات کی بابت عالمی نظریے کی بابت گفتگو کرتے ہیں۔“ اسکے بعد رسالے سے ایک خاص نکتہ بیان کریں۔
۵ یا آپ یہ سادہ رسائی استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں: ”بہتیرے لوگ بائبل کی بابت جاننا چاہتے ہیں مگر اُنکے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ یہ اشتہار ایک مُفت بائبل مطالعے کے پروگرام کی بابت بیان کرتا ہے جو آپکے بائبل سے متعلق سوالات کا جواب حاصل کرنے میں آپکی مدد کرنے کیلئے دستیاب ہے۔“ اسکے بعد اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہینگے؟ کے صفحہ ۴-۵ کی طرف توجہ دلائیں۔
۶ اگر دوکان کا مالک بہت مصروف ہے تو آپ صرف اشتہار پیش کرکے یہ کہہ سکتے ہیں: ”مَیں دوبارہ اُس وقت آنے کی کوشش کرونگا جب آپ اتنے مصروف نہیں ہونگے۔ مَیں جاننا چاہونگا کہ آپ اس اشتہار کی بابت کیا سوچتے ہیں۔“
۷. کاروباری علاقے میں پائی جانے والی دلچسپی کو ہم کیسے بڑھا سکتے ہیں؟
۷ دکھائی جانے والی دلچسپی کو بڑھانا: آپ کاروباری علاقے میں بائبل مطالعہ بھی کرا سکتے ہیں۔ ایک سپیشل پائنیر باقاعدگی کیساتھ ایک بزنسمین کو رسالے دیا کرتا تھا۔ جب اُس شخص نے پڑھنے کے اس مواد کیلئے قدردانی کا اظہار کِیا تو پائنیر نے تقاضا بروشر استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعے کے بندوبست کا مظاہرہ کِیا۔ اُسی وقت کام کی جگہ پر ہی مطالعہ شروع ہو گیا۔ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، پائنیر ہر مرتبہ ۱۰ یا ۱۵ منٹ کیلئے مطالعہ کراتا تھا۔ ہمیں بھی اسی طرح کاروباری علاقے میں مستحق لوگوں کی تلاش جاری رکھنی چاہئے۔