خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جون ۱۴
گیت ۱۹۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اگر صفحہ ۴ کی تجاویز آپکے علاقے کے لئے عملی ہیں تو اُنہیں جون ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جون ۲۲ کے اویک! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعمال کریں۔ ایک پیشکش میں پبلشر کو کاروباری علاقے میں گواہی دیتے ہوئے دکھائیں۔ دیگر حقیقتپسندانہ پیشکشوں کا بھی مظاہرہ کِیا جا سکتا ہے۔
۲۰ منٹ:”یہوواہ اُنکی مدد کرتا ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔“a پیراگراف ۴ پر گفتگو کرتے ہوئے، اپریل ۲۰۰۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مضمون ”’خدا کیساتھ ساتھ چلیں‘ ۲۰۰۴ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن“ کے پیراگراف ۲ سے تبصروں کو بھی شامل کریں۔
۱۵ منٹ: منشیات کے استعمال سے کیوں گریز کریں؟ سامعین کیساتھ ریزننگ بُک کے صفحہ ۱۰۶-۱۰۹ پر مبنی باتچیت۔ تفریح کیلئے منشیات کا استعمال بہت عام ہے۔ بہتیرے اِس بات پر زور دیتے ہیں کہ منشیات کا ایسا استعمال نقصاندہ نہیں؛ بعض تو اسے قانونی طور پر جائز قرار دیتے ہیں۔ اِس بات پر توجہ دلائیں کہ ہم ایسے اشخاص کو کیا جواب دے سکتے ہیں۔ نومبر ۸، ۱۹۹۹ کے اویک! کے صفحہ ۱۰ سے تبصرے شامل کریں۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۱
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ:”فرشتے ہماری مدد کرتے ہیں۔“b اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ:آسمانی حکمت معقول ہے۔ (یعقو ۳:۱۷) جب ہمیں کسی دوسرے شخص کے سامنے غلط تعلیم کو بےنقاب کرنا ہو تو ہمیں معقول طریقے سے ایسا کرنا چاہئے۔ مسیحی یونانی صحائف کی اصل زبان میں، ”تحریک“ دینے کا مطلب ”استدلال یا اخلاقی پاسولحاظ کے ذریعے ذہنی تبدیلی لانا ہے۔“ مئی ۱۵، ۱۹۹۸ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۱-۲۳ پر باتچیت کریں۔ اسکے بعد ططس ۳:۲ اور فلپیوں ۴:۵ پڑھیں اور سامعین سے سوال کریں کہ ہم اپنے بائبل طالبعلموں کو معقول بننے میں مدد کیسے دے سکتے ہیں۔ پہلے ہی سے ایک یا دو ایسے تجربات بیان کرنے کیلئے کہیں جو معقول رسائی کے فوائد کو ظاہر کرتے ہیں۔
گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۸
گیت ۱
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ پبلشروں کو جون کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اگر صفحہ ۴ کی تجاویز آپکے علاقے کیلئے عملی ہیں تو اُنہیں استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ پیش کریں کہ جولائی ۱ کے مینارِنگہبانی اور جولائی ۸ کے اویک! کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ دونوں رسالے پیش کرتے وقت پبلشر کو گفتگو کے شروع ہی میں مختصر مگر دوستانہ گفتگو کرنے کیلئے کہیں۔ بیان کریں کہ ایسا کرنے سے صاحبِخانہ مطمئن محسوس کریگا۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۸ منٹ:”کلیسیائی کتابی مطالعہ—ہمیں اِسکی ضرورت کیوں ہے۔“c نومبر ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ کے مضمون ”اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان کیساتھ کام کریں“ سے تبصرے شامل کریں۔
گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۵
گیت ۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ:آپ کیا کہینگے؟ تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ جولائی اور اگست کے دوران ہم بروشر پیش کرینگے۔ آپکے علاقے میں پبلشروں نے کن بروشرز کو مؤثر پایا ہے؟ جولائی ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ یا دیگر پُرانے شماروں سے مجوزہ پیشکشوں پر نظرثانی کریں۔ اس بات پر زور دیں کہ ہر پیشکش میں، (۱) ایک سوال، (۲) ایک صحیفہ اور (۳) اشاعت سے کوئی خاص نکتہ شامل ہونا چاہئے۔ ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ خوشخبری پیش کرتے وقت بائبل استعمال کریں۔
۲۰ منٹ:”والدین—حمایتی کردار ادا کریں!“ اگست ۸، ۱۹۹۴ کے اویک! کے پہلے تین مضامین پر مشتمل ایک بزرگ کی تقریر۔ مواد کا مقامی اطلاق کریں۔ کسی ایسے ماں یا باپ کا مختصراً انٹرویو کرائیں جسے کسی اُستاد یا سکول کے اہلکاروں سے باتچیت کرنے کا تجربہ ہوا ہے۔ اس بات پر زور دیں کہ والدین کیسے اپنے بچوں کے سلسلے میں حمایتی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔