’کشادہ دل ہو جائیں‘
۱. ہم سب کی کیا ذمہداری ہے؟
۱ مسیحی برادری میں ہم سب کی ذمہداری ہے کہ کلیسیا کے اندر گرمجوشی پیدا کرنے میں شریک ہوں۔ (۱-پطر ۱:۲۲؛ ۲:۱۷) ایسا جوشوجذبہ اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم ایک دوسرے کیلئے محبت ظاہر کرنے میں ’کشادہ دل ہو جاتے ہیں۔‘ (۲-کر ۶:۱۲، ۱۳) اپنے بہنبھائیوں کو جاننا اتنا ضروری کیوں ہے؟
۲. ساتھی ایمانداروں کیساتھ دوستی پیدا کرنا کیوں ضروری ہے؟
۲ دوستی مضبوط ہوتی ہے: جب ہم ساتھی ایمانداروں کیساتھ دوستی بڑھاتے ہیں تو ہم اُنکے ایمان، صبر اور دیگر عمدہ خوبیوں کو بہتر طور پر سمجھنے لگتے ہیں۔ اُنکی غلطیاں چھوٹی نظر آنے لگتی ہیں اور دوستی کا بندھن مضبوط ہونے لگتا ہے۔ ایک دوسرے کو اچھی طرح جاننے سے ہم بہتر طور پر ایک دوسرے کیلئے حوصلہافزائی اور دلجمعی کا باعث بن سکتے ہیں۔ (۱-تھس ۵:۱۱) ہم شیطان کی دُنیا کے ناخوشگوار اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کی ”تسلی کا باعث“ بن سکتے ہیں۔ (کل ۴:۱۱) ان آخری دنوں میں ہم یہوواہ کے لوگوں کے درمیان اچھے دوستوں کی موجودگی سے کتنے خوش ہیں!—امثا ۱۸:۲۴۔
۳. ہم دوسروں کیلئے تسلی کا باعث کیسے بن سکتے ہیں؟
۳ جب ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو قریبی دوست تقویت اور تسلی کا خاص ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ (امثا ۱۷:۱۷) خود کو ناکارہ محسوس کرنے والی ایک مسیحی بہن یاد کرتی ہے: ”ایسے دوست تھے جو مجھے منفی سوچ سے نکلنے میں مدد دینے کیلئے مثبت گفتگو کرتے تھے۔“ ایسے دوست یہوواہ کی طرف سے برکت ہیں۔—امثا ۲۷:۹۔
۴. ہم کلیسیا میں دوسرے لوگوں کو کیسے بہتر طور پر جان سکتے ہیں؟
۴ دوسروں میں دلچسپی دکھائیں: ہم ساتھی ایمانداروں کیلئے اپنی محبت میں کشادہ دل کیسے ہو سکتے ہیں؟ مسیحی اجلاسوں پر ایک دوسرے کو سلام کہنے کے علاوہ، اُن کیساتھ پُرمطلب گفتگو کرنے کی بھی کوشش کریں۔ کسی کے نجی معاملات کے سلسلے میں متجسس ہوئے بغیر ذاتی دلچسپی دکھائیں۔ (فل ۲:۴؛ ۱-پطر ۴:۱۵) دوستی پیدا کرنے کا ایک اَور طریقہ بہنبھائیوں کو کھانے پر مدعو کرنا ہے۔ (لو ۱۴:۱۲-۱۴) یا آپ اُنکے ساتھ میدانی خدمت میں کام کرنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔ (لو ۱۰:۱) جب ہم اپنے بھائیوں کو بہتر طور پر جاننے کیلئے پہل کرتے ہیں تو ہم کلیسیا میں اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔—کل ۳:۱۴۔
۵. اپنی دوستی کے دائرے کو وسیع کرنے کا ایک طریقہ کیا ہے؟
۵ کیا ہم اپنے دوستوں کا انتخاب صرف اپنے ہمعمر لوگوں سے کرتے ہیں یا پھر جنکی دلچسپیاں ہمارے جیسی ہیں؟ ہمیں ایسے عناصر کو کلیسیا میں دوستی پیدا کرنے کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ داؤد اور یونتن نیز روت اور نعومی نے عمر اور پسمنظر میں فرق کے باوجود مضبوط دوستی پیدا کی تھی۔ (روت ۴:۱۵؛ ۱-سمو ۱۸:۱) کیا آپ اپنی دوستی کے دائرے کو وسیع کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنا غیرمتوقع برکات پر منتج ہو سکتا ہے۔
۶. بھائیوں کیلئے اپنی محبت کے دائرے کو وسیع کرنے کے چند فوائد کیا ہیں؟
۶ دوسروں کے لئے اپنے محبت کے دائرے کو وسیع کرنے سے، ہم ایک دوسرے کو تقویت دیتے اور کلیسیا میں امن کو فروغ دیتے ہیں۔ مزیدبرآں، جب ہم بھائیوں کیلئے محبت دکھاتے ہیں تو یہوواہ ہمیں برکت دیتا ہے۔ (زبور ۴۱:۱، ۲؛ عبر ۶:۱۰) کیوں نہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کیساتھ واقفیت پیدا کریں؟