مدد کا ایک ذریعہ
سچے مسیحی خوشخبری سنانے کے لئے عوامی خدمتگزاری میں شریک ہوتے ہیں۔ (فل ۲:۱۷) خوشخبری سنانے کے لئے بعض بنیادی بروشر، اشتہار اور ۲۰ زبانوں میں مضامین انٹرنیٹ www.watchtower.org پر آتے ہیں۔ اِس ویب سائٹ کو یہوواہ کے گواہوں کیلئے تازہترین مطبوعات فراہم کرنے کیلئے ترتیب نہیں دیا گیا۔ اسکا مقصد یہوواہ کے گواہوں کی بائبل تعلیمات کی بابت لوگوں کو صحیح معلومات فراہم کرنا ہے۔
حال ہی میں ہماری باضابطہ ویب سائٹ پر ۲۲۰ سے زائد زبانوں میں دستیاب بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ کا اضافہ کِیا گیا ہے۔ علاوہازیں، جنوری ۱، اور جنوری ۸، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی اور جاگو! کے شمارے کیساتھ تمام زبانوں میں آخری صفحہ پر ہمارا ویب ایڈرس دیا جا رہا ہے۔
آپ اس فراہمی کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ اگر آپکی ملاقات کسی ایسے دلچسپی رکھنے والے شخص سے ہو جاتی ہے جو شاید کوئی دوسری زبان سمجھتا ہے تو اگر اُسکے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہے تو آپ مینارِنگہبانی اور جاگو! کے آخری صفحہ پر درج ویب ایڈرس کی طرف توجہ دلا سکتے ہیں۔ اسطرح جبتک آپ اُسکی زبان میں لٹریچر لیکر واپس اُسکے پاس نہیں جاتے وہ انٹرنیٹ پر اپنی زبان میں تقاضا بروشر دیکھ سکتا ہے۔ یا پھر آپ اُسکی زبان بولنے والی کلیسیا یا گروپ سے بھی اُس سے ملاقات کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔