اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! دونوں کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت جن میں یادگار یا دیگر مسیحی تقریبات پر حاضر ہونے والے ایسے لوگ شامل ہو سکتے ہیں جو تنظیم کیساتھ سرگرم رفاقت نہیں رکھتے، ان کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں بالخصوص اگر کسی شخص نے پہلے ہی علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے مطالعہ کِیا ہے۔ جون: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں پیش کر سکتے ہیں۔ جولائی اور اگست: ۳۲ صفحات پر مشتمل کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی سے لطف اٹھائیں؛ دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، خدا کی راہنمائی؛ یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں اور آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے مقررکردہ کسی شخص کو یکم جون کو یا جتنی جلدی ممکن ہو سکے کلیسیائی حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ جب جانچپڑتال ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ کے پڑھے جانے کے بعد کلیسیا کے سامنے اسکا اعلان کریں۔