خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مارچ ۸
گیت ۳۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اگلے اجلاس پر بروشر ”سی دا گوڈ لینڈ“ اپنے ساتھ لائیں۔ صفحہ ۴ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے، مظاہرہ پیش کریں کہ مارچ ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور مارچ ۲۲ کے اویک! کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: گفتگو شروع کرنے کیلئے اشتہار استعمال کرنا۔ سامعین کیساتھ باتچیت۔ اکثر گواہی دینے کا سب سے مشکل مرحلہ گفتگو کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔ اشتہارات کو گھرباگھر، کاروباری علاقے اور عوامی مقامات میں گواہی دینے کا آغاز کرنے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مختصراً دو یا تین اشتہاروں پر نظرثانی کریں جو مقامی علاقے میں لوگوں کو پسند آئینگے۔ ان اشتہارات کو پیش کرتے وقت شروع میں کیا کہا جا سکتا ہے؟ تصاویر کیسے استعمال کی جا سکتی ہیں؟ موقعشناسی کیساتھ کونسے سوالات پوچھے جا سکتے ہیں؟ ہر اشتہار میں سے ایک ایسے پیراگراف کو نمایاں کریں جسے صاحبِخانہ کے دلچسپی ظاہر کرنے کی صورت میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اشتہار کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ پیش کریں کہ کیسے گفتگو کا آغاز کِیا جا سکتا ہے۔ پبلشر سے مختصراً اشتہار سے ایک پیراگراف کا مظاہرہ کرائیں اور اسکے بعد اختتام میں علم کی کتاب پیش کریں۔
۲۰ منٹ: ”یہوواہ سے محبت رکھو، اَے اُسکے سب مُقدسو!“a پیراگراف ۳ پر گفتگو کرتے وقت، سامعین سے تبصرے کرائیں کہ اُنہوں نے کیسے لوگوں کو یادگار کی تقریب کیلئے مدعو کِیا ہے۔
گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۱۵
گیت ۴۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”یادگار کے لئے یاددہانیاں۔“ اہم نکات کی دہرائی۔ اعلان کریں کہ یادگار کے ہفتے کے دوران مینارِنگہبانی کا مطالعہ کس دن کرایا جائیگا۔
۱۵ منٹ: یادگار کے دنوں میں خاص کارگزاری کی بابت تازہترین معلومات پیش کریں۔ خدمتی نگہبان سامعین کیساتھ باتچیت کریگا۔ خصوصی انتظامات کا اعلان کریں۔ حاصل ہونے والے چند تجربات بیان کریں۔ اُن لوگوں کی حوصلہافزائی کریں جو اپریل اور مئی کے دوران امدادی پائنیر خدمت میں شریک ہو سکتے ہیں۔ مختصراً فروری کیلئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ سے چند نکات پر نظرثانی کریں۔
۲۰ منٹ: ”سی دا گوڈ لینڈ“ سے استفادہ کریں۔ یہ نیا بروشر خدا کے کلام کے ہمارے مطالعے اور پڑھائی کو مزید پُرمعنی بنا سکتا ہے۔ اسکی کُنجی اشاریے کا استعمال ہے۔ یسعیاہ ۶۳:۱ کو پڑھیں جو بیان کرتی ہے کہ یہوواہ بصراہ سے آتا ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ ”سی دا گوڈ لینڈ“ کے اشاریے میں بصراہ تلاش کریں۔ صفحہ ۳۴ کے بکس کو استعمال کرتے ہوئے، واضح کریں کہ ”بصراہ ۱۱ جی۱۱“ کا کیا مطلب ہے نیز نقشے پر بصراہ اور ادوم تلاش کریں۔ اشاریے کا استعمال کرتے ہوئے، یسوع کے یروشلیم سے سوخار کے راستے کا تعیّن کریں۔ (یوح ۴:۳-۵) بیتصیدا کا حوض تلاش کرنے کیلئے بھی ایسا ہی کریں۔ (یوح ۵:۱-۳) مسیحی خدمتی سکول کی ہفتہوار بائبل پڑھائی سے ایک یا دو اضافی مثالیں پیش کریں۔ سامعین سے سنیں کہ یہ مقامات بروشر میں کہاں مل سکتے ہیں اور ہم نقشہجات سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔ بروشر میں پائے جانے والے بعض نقشہجات کو نمایاں کریں اور دورانیے کا بھی ذکر کریں۔ صفحہ ۱۸، ۱۹ پر بہت سے بائبل علاقہجات پیش کئے گئے ہیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ ”سی دا گوڈ لینڈ“ کا بھرپور استعمال کریں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۲
گیت ۵۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مارچ ۳۰–اپریل ۴ کیلئے ترتیب دی گئی یادگار کے سلسلے میں بائبل پڑھائی ضرور کریں جیسےکہ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۴ میں اور ۲۰۰۴ کے کیلنڈر میں خاکہ دیا گیا ہے۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”گھڑسواروں کا حملہ جو آپکو متاثر کرتا ہے۔“b
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۹
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مارچ کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے پبلشروں کو یاددہانی کرائیں۔ اپریل کیلئے لٹریچر پیشکش کی بابت بتائیں اور صفحہ ۴ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے، مظاہرہ پیش کریں کہ اپریل ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل ۸ کے اویک! کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: ائیربُک ۲۰۰۴ کا بھرپور استعمال کریں۔ تقریر اور سامعین سے گفتگو۔ ”گورننگ باڈی کی طرف سے ایک خط“ کے اہم نکات، عالمگیر رپورٹ کے نمایاں اعدادوشمار اور چند ایمانافزا تجربات کا ذکر کریں۔ اس سال کے دوران پوری کتاب پڑھنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: تمہاری محنت بیکار نہیں۔ (۱-کر ۱۵:۵۸) دو یا تین پبلشروں کا انٹرویو کرائیں جو کئی سالوں سے سرگرمِعمل ہیں۔ اُنہوں نے کب سچائی قبول کی تھی؟ اُنہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ سالوں کے دوران مقامی طور پر کیسے ترقی ہوئی ہے؟ اُنہیں کونسے حوصلہافزا تجربات حاصل ہوئے ہیں؟
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۵
گیت ۱۱۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ: جسمانی صفائی ہماری تعریف کا باعث بنتی ہے۔ جون ۱، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸-۲۱ پر مبنی تقریر۔ ایک مظاہرہ پیش کریں جس میں ایک بزرگ پائنیر کو یہ بتا رہا ہے کہ وہ کیسے تقاضا بروشر کے سبق ۹، پیراگراف ۵ کو استعمال کرتے ہوئے موقعشناسی کیساتھ اپنے بائبل مطالعے کو اپنا گھر اور باغیچہ صاف رکھنے کی اہمیت سمجھا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: یادگار کی تقریب کے سلسلے میں حاصل ہونے والے تجربات اور مارچ کے دوران اضافی خدمتی کارگزاری کی بابت بیان کریں۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔