اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا. متبادل پیشکش کے طور پر آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں پیش کر سکتے ہیں۔ جنوری: ۱۹۸۸ سے پہلے شائع کی گئی کلیسیا کے سٹاک میں دستیاب کوئی بھی کتاب۔ اگر آپ کے پاس یہ سٹاک میں موجود نہ ہوں تو براہِمہربانی قریبی کلیسیا سے پُرانی مطبوعات کی اضافی دستیابی کی بابت رابطہ کریں جنہیں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ جن کلیسیاؤں میں پُرانی مطبوعات دستیاب نہ ہوں وہ مینکائنڈز سرچ فار گاڈ پیش کر سکتی ہیں۔ فروری: بائبل مطالعے شروع کرانے کی غرض سے علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب پیش کی جائے گی۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے. بائبل مطالعے کرنے کی خاص کوشش کی جائے گی۔ اگر یہ کتاب لوگوں کے پاس پہلے سے موجود ہے تو دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں! کتاب پیش کریں۔
▪ اکاؤنٹ کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائیوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ عالمگیر کام کے لئے عطیات کے بکس میں ڈالی جانے والی رقم ہر ماہ ارسال کریں اور یہ رقم کنگڈم ہال کی پراپرٹی کے قرض یا کلیسیا کے دیگر اخراجات کے لئے استعمال نہیں کی جانی چاہئے۔
▪ ۲۰۰۴ کے میموریل کے دعوتنامے مقامی زبان میں بہت جلد ہر کلیسیا کو بھیج دئے جائیں گے۔ اگر آپ کے علاقے میں دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں اور آپ اُن زبانوں میں رسد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے لٹریچر درخواست فارم (ایس-۱۴) پر جلدازجلد درخواست بھیجیں۔ میموریل کے دعوتنامے انگریزی اور اُردو میں دستیاب ہیں۔ براہِمہربانی صرف انہیں زبانوں کے لئے درخواست بھیجیں جو آپ کے علاقے میں ضروری ہیں۔
▪ براہِمہربانی غور فرمائیں سن ۲۰۰۵ میں میموریل کی تقریب ۲۴ مارچ بروز اتوار غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ یہ پیشگی اطلاع اِس لئے دی جا رہی ہے تاکہ بھائی دستیاب ہال حاصل کرنے کے لئے ضروری انتظامات کر سکیں تاکہ جہاں مختلف کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہیں اور ہال دستیاب نہیں تو کوئی دوسری مناسب جگہ تلاش کی جا سکے۔ ایسی حالتوں میں، بزرگوں کو ہال کی انتظامیہ کے ساتھ یہ طے کر لینا چاہئے کہ اُس دن عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی خلل پیدا نہیں ہونا چاہئے تاکہ میموریل کی تقریب شائستگی اور قرینے سے منعقد کی جا سکے۔ میموریل کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، مجلسِبزرگان کو محض باری باری تقریر دینے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو تفویض کرنے کی بجائے زیادہ لائق بزرگ کو تقریر پیش کرنے کے لئے منتخب کرنا چاہئے۔ اگر کلیسیا میں کوئی ممسوح بزرگ تقریر پیش کرنے کے لائق ہے تو اُسی کو منتخب کِیا جانا چاہئے۔