یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏03 ص.‏ 6
  • مسیحی خدمتی سکول برائے ۲۰۰۴

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول برائے ۲۰۰۴
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک سکول جو ہمیں زندگی کا سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • مسیحی خدمتی سکول ہمیں کیسے فائدہ پہنچاتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • کلیسیائی اجلاس کا نیا شیڈول
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول سے بھرپور فائدہ اٹھانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 12/‏03 ص.‏ 6

مسیحی خدمتی سکول برائے ۲۰۰۴

۱ یہوواہ ادنیٰ لوگوں کو عالمگیر اہمیت کا حامل کام انجام دینے کے لئے لیس کرتا ہے۔ ایک طریقہ جس سے وہ ایسا کرتا ہے وہ ہر ہفتے تھیوکریٹک منسٹری سکول میں فراہم کی جانے والی تربیت ہے۔ کیا آپ اپنے حالات کے مطابق اس میں حصہ لیتے ہیں؟ اس بندوبست سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے طالبعلموں کی مدد کرنے کے پیشِ‌نظر جنوری میں چند تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں گی۔‏

۲ تقریری لیاقت:‏ جنوری سے شروع کرتے ہوئے، ہر اجلاس فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے کے مطالعہ نمبر ۲ سے ۱۸ میں دی گئی تقریری لیاقت پر پانچ منٹ کی تقریر کے ساتھ شروع ہوگا۔ سکول کا نگہبان یہ تمہیدی تقاریر دے گا یا وہ کسی اور لائق بزرگ کو یہ تقریر دینے کے لئے تفویض کر سکتا ہے۔ مقرر تقریری لیاقت کی تعریف اور اہمیت پر بات‌چیت کر سکتا ہے۔ اس کے بعد اُسے صحیفائی نمونوں پر بات‌چیت کرتے ہوئے اور اس خوبی کو عمل میں لانے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے مواد کو جامع بنانا چاہئے اور خاص طور پر اس بات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کہ ایسا کرنا ہماری میدانی خدمتگزاری کو کیسے بہتر بنا سکتا ہے۔‏

۳ امدادی مشیر کی باری:‏ ہدایتی تقاریر اور بائبل کے اہم نکات دینے والے بھائیوں نے امدادی مشیر کے ذریعے پیش کئے جانے والے مشاہدات کی قدر کی ہے۔ جہاں لائق بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں امدادی مشیر کی تفویض کو سالانہ طور پر باری باری انجام دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے سے، نہ صرف کام کا بوجھ بانٹا جا سکتا ہے بلکہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ بزرگ اور لائق خدمتگزار خادم مختلف لائق مقررین اور اُستادوں کے مجموعی تجربے سے فائدہ اُٹھائیں گے۔‏

۴ سرکٹ اوورسیئر کا دورہ:‏ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران مسیحی خدمتی سکول جس طریقے سے کرایا جائے گا اس میں ایک تبدیلی کی جا رہی ہے۔ جنوری ۲۰۰۴ سے شروع کرتے ہوئے، گیت اور دُعا کے بعد سکول تقریباً ۲۵ منٹ کا ہوگا۔ تقریری لیاقت پر پانچ منٹ کی تقریر، دس منٹ کی ہدایتی تقریر اور دس منٹ کے لئے بائبل کے اہم نکات پیش کئے جائیں گے۔ تفویض نمبر ۲، ۳ اور ۴ پیش نہیں کی جائیں گی۔ سکول کے بعد نصف گھنٹے کے لئے خدمتی اجلاس ہوگا۔ گیت کے بعد نصف گھنٹے کے لئے سرکٹ اوورسیئر کی تقریر ہوگی جس کے بعد اختتامی گیت اور دُعا ہوگی۔‏

۵ زبانی اعادے کا شیڈول:‏ اگر آپ کی کلیسیا میں زبانی اعادے کے ہفتے میں سرکٹ اسمبلی ہے تو پھر اعادے (‏اور باقیماندہ ہفتہ‌وار شیڈول)‏ کو اگلے ہفتے کے مواد کی جگہ پیش کِیا جانا چاہئے۔ تاہم، یہ ضروری نہیں کہ جب زبانی اعادہ سرکٹ اوورسیئر کے دورے میں آ جاتا ہے تو دو مکمل ہفتہ‌وار شیڈول کو تبدیل کر دیا جائے۔ اس کی بجائے، گیت، تقریری لیاقت اور بائبل کے اہم نکات کو شیڈول کے مطابق پیش کِیا جانا چاہئے۔ ہدایتی تقریر (‏تقریری لیاقت کے بعد دی جائے)‏ کو اگلے ہفتے کے شیڈول سے لیا جانا چاہئے۔ بائبل کے اہم نکات کے بعد نصف گھنٹے کے لئے خدمتی اجلاس ہوگا جس میں ۱۰ منٹ کے تین حصے یا ۱۵ منٹ کے دو حصے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ (‏شروع کے اعلانات کو پیش نہیں کِیا جانا چاہئے۔)‏ خدمتی اجلاس کے بعد گیت اور نصف گھنٹے کے لئے سرکٹ اوورسیئر کی تقریر ہوگی۔ اگلے ہفتے کے لئے مسیحی خدمتی سکول تقریری لیاقت اور شیڈول کے مطابق بائبل پڑھائی کے بعد ہوگا جس کے بعد زبانی اعادہ ہوگا۔‏

۶ روحانی ترقی کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔ جب آپ اپنے مسیحی خدمتی سکول کی تعلیم سے مستفید ہوتے ہیں تو آپ اپنی کلیسیا کی حوصلہ‌افزائی کرتے، بائبل پیشینگوئی کی تکمیل میں حصہ لیتے اور جس شاندار پیغام کا ہمیں اعلان کرنا ہے اُس کے بانی کی ستائش کا باعث بنتے ہیں۔—‏یسع ۳۲:‏۳، ۴؛‏ مکا ۹:‏۱۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں