یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏03 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از نومبر ۱۰
  • ہفتہ شروع از نومبر ۱۷
  • ہفتہ شروع از نومبر ۲۴
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 11/‏03 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از نومبر ۱۰

گیت ۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے مخصوص اعلانات۔ صفحہ ۴ پر درج تجاویز استعمال کرتے ہوئے اپنے علاقے میں نومبر ۱۵، کا مینارِنگہبانی اور نومبر ۲۲ کا اویک!‏ پیش کرنے کے سلسلے میں دو مظاہرے کرائیں۔ دونوں رسالوں کو ایک سیٹ کی صورت میں پیش کِیا جانا چاہئے اگرچہ مظاہرہ صرف ایک ہی کا کِیا جاتا ہے۔ ایک مظاہرے میں یہ بھی بیان کروائیں کہ ہمارے عالمگیر کام کی کفالت کیسے ہوتی ہے۔—‏مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲، یا اویک!‏ کے صفحہ ۵ کو دیکھیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏تم بھی تیار رہو۔“‏a سامعین سے تبصرے سنیں کہ کیا چیز اُنہیں موجودہ زمانے کی پریشانیوں اور انتشار کو وہ وقت لینے سے بچنے میں مدد دیتی ہے جوکہ روحانی حاصلات میں صرف کِیا جا سکتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ آپ اپنے دوستوں کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟ ورشپ گاڈ بک کے صفحہ ۴۷-‏۴۹ پر مبنی سامعین کیساتھ گفتگو۔ پیراگراف ۱۳ کے سوال اور صحائف استعمال کرتے ہوئے سامعین کو اُن بائبل اُصولوں پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں جو دوستوں کا انتخاب کرنے میں راہنمائی کر سکتے ہیں۔‏

گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از نومبر ۱۷

گیت ۴

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ دو یا تین ایسے پبلشروں کا انٹرویو کرائیں جنہیں حالیہ لٹریچر پیشکش استعمال کرتے ہوئے میدانی خدمت میں اچھے تجربات ہوئے ہیں۔ بعض شاید بائبل مطالعے شروع کرنے کے قابل بھی ہوئے ہوں۔‏

۱۵ منٹ:‏ فیاضی کا جذبہ پیدا کریں۔ ایک بزرگ مینارِنگہبانی نومبر ۱، ۲۰۰۳ کے صفحات ۲۷-‏۳۰ پر مبنی تقریر پیش کریگا۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏تعریف تازگی بخشتی ہے۔“‏b خاندانی خوشی کتاب کے صفحہ ۴۹-‏۵۰ کے پیراگراف ۲۱ کے تبصرے شامل کریں۔ ایسے اشخاص کے تبصرے سنیں جنہوں نے دوسروں کی طرف سے تعریفی الفاظ سے حوصلہ‌افزائی پائی ہے۔‏

گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از نومبر ۲۴

گیت ۱۱۳

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ دو مختلف مظاہرے کروائیں کہ دسمبر ۱ کا مینارِنگہبانی اور دسمبر ۸ کا اویک!‏ پیش کرنے کیلئے صفحہ ۴ پر درج تجاویز کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ صفحہ ۴ پر درج صحیفے سے مختلف صحیفہ استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ دونوں مظاہروں میں، دونوں رسالے ایک سیٹ کے طور پر پیش کئے جانے چاہئیں اگرچہ مظاہرہ ایک ہی کا کِیا جائیگا۔ ایک پیشکش میں، رسالوں کو غیررسمی طور پر بس سٹاپ پر یا مناسب دیگر مقامی ماحول میں پیش کرتے ہوئے دکھائیں۔‏

۱۰ منٹ:‏ سوالی بکس۔ ایک بزرگ تقریر دے۔‏

۲۳ منٹ:‏ ”‏یہوواہ کے ساتھ قریبی رشتہ پیدا کرنا۔“‏c فراہم‌کردہ سوالات استعمال کریں۔ صحائف کے اطلاق کے سلسلے میں سامعین سے تبصرے کرائیں۔ ایک یا دو کو پہلے سے تبصرے کرنے کیلئے تیار کریں کہ کس چیز نے اُنہیں اپنے ذاتی بائبل مطالعے کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔‏

گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۱

گیت ۱۳۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو نومبر کی اپنی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ دسمبر کیلئے لٹریچر پیشکش کی بابت بتائیں۔ مختصراً ایک یا دو مجوزہ پیشکشوں کا اعادہ کریں۔ بیان کریں کہ پبلشر اضافی پیشکشیں تلاش کرنے کیلئے واچ‌ٹاور پبلیکیشن انڈیکس کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔—‏ستمبر ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۲ کو دیکھیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ دوسروں کو تعلیم دینے کیلئے موزوں طور پر تیار۔ جون ۱، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۶-‏۱۷ کے پیراگراف ۹-‏۱۳ پر مبنی تقریر۔ ہماری خدمتگزاری کا بنیادی مقصد مؤثر طور پر تعلیم دینا ہے۔ بھیڑخصلت لوگوں کی مدد کرنے میں ہماری کامیابی کا انحصار ہمارے بادشاہتی پیغام کو اس طریقے سے پیش کرنے کے لائق ہونے پر ہے کہ پیغام اُنہیں معلومات اور تحریک دے۔ مندرجہ‌ذیل سوالات پر بات کریں:‏ (‏ا)‏ منادی کرنے اور تعلیم دینے میں کیا فرق ہے؟ (‏آئی‌ٹی-‏۲ ص.‏ ۶۷۲ پ.‏ ۲)‏ (‏۲)‏ بعض لوگ بائبل مطالعہ کرانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟ (‏۳)‏ اپنی تعلیم دینے کی صلاحیت کو ہم کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟ (‏۴)‏ ہم اس بات کا یقین کیسے کر سکتے ہیں کہ ہمارا طالبعلم جوکچھ سیکھ رہا ہے اُسے سمجھتا ہے؟ (‏۵)‏ ہمیں طالبعلم کو کونسا نصب‌اُلعین حاصل کرنے میں مدد دینے کی کوشش کرنی چاہئے؟‏

گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

‎]فٹ‌نوٹس[‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں