اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ دلچسپی دکھائی جانے کی صورت میں تقاضا بروشر پیش کرکے بائبل مطالعہ شروع کرنے کی خاص کوشش کی جانی چاہئے۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ اشاعت پہلے ہی سے موجود ہوں تو کوئی پُرانی اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر، آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں کتابیں استعمال کر سکتے ہیں۔ جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۸۸ سے پہلے کی شائعکردہ کوئی بھی کتاب استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر سٹاک میں پرانی کتابیں موجود نہ ہوں تو قریبی کلیسیاؤں سے دریافت کریں جنکے پاس پُرانی کتابیں کافی مقدار میں ہوں تاکہ آپ اُنہیں استعمال کر سکیں۔ جن کلیسیاؤں کے پاس پُرانی کتابیں نہ ہوں وہ خاندانی خوشی کتاب استعمال کر سکتی ہیں۔
▪ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں ”مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۴“ کا ضمیمہ شامل کِیا گیا ہے جسے ۲۰۰۴ کے دوران استعمال کیلئے سنبھال کر رکھیں۔
▪ اگر یکم جنوری سے آپ کے کلیسیائی اجلاسوں کے اوقات میں تبدیلی ہو گی تو سکریٹری کو کانگریگیشن میٹنگ انفارمیشن اینڈ ہینڈبِل ریکیویسٹ فارم (ایس-۵) کے ذریعے برانچ کو تبدیلی سے مطلع کرنا چاہئے۔ اگر ضرورت ہو تو اسی وقت ہینڈبِل کی نئی رسد کیلئے بھی درخواست کی جا سکتی ہے۔ ہینڈبِل کیلئے درخواست وصولی کی تاریخ سے کمازکم آٹھ ہفتے پہلے دی جانی چاہئے۔