یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏03 ص.‏ 11
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 10/‏03 ص.‏ 11

تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ

مندرجہ‌ذیل سوالات ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۷، ۲۰۰۳ کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادے کے تحت زلیصفن‌غور آئیں گے۔ سکول اوورسئیر ستمبر ۱ تا اکتوبر ۲۷، ۲۰۰۳ کے ہفتوں کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [‏نوٹ:‏ جن سوالوں کے ساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُن کے جواب تلاش کرنے کے لئے آپ کو خود تحقیق کرنی ہوگی۔-‏دیکھیں خدمتی سکول، ص.‏ ۳۶-‏۳۷۔]‏

تفویض نمبر ۱

۱.‏ خدا کے وعدوں کی تکمیل کا انتظار کرنے میں ابرہام نے کس طرح اچھا نمونہ قائم کِیا؟ [‏م ۰۱ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۱۲، ۱۳]‏

۲.‏ ہم گندے خیالات پر کیسے غالب آ سکتے ہیں؟ [‏م ۰۱ ۱/‏۸ ص.‏ ۲۹، ۳۰]‏

۳.‏ متی ۷:‏۱۲ کا اطلاق دوسروں کیساتھ نبھا کرنے کے سلسلے میں کیسے مفید ثابت ہو سکتا ہے؟ [‏م ۰۱ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۴]‏

۴.‏ خالی جگہ پُر کریں:‏ بائبل میں نوجوان نسل کی ...............  اور ............... کی خاص ضرورت پر بات کی گئی ہے۔ [‏م ۰۱ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۷]‏

۵.‏ یعقوب ۱:‏۵، ۶ کے مطابق اہم فیصلہ کرنے کیلئے کیا چیز ضروری ہوتی ہے؟ [‏م ۰۱ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۴]‏

۶.‏ ایسی نفسانی خواہشات کونسی ہیں جو کلیسیا کا امن تباہ کر سکتی ہیں؟ (‏یعقو ۴:‏۱‏)‏ [‏م ۰۱ ۱/‏۹ ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱۶]‏

۷.‏ ہم پریشانی کی تمام وجوہات کو ختم نہ کر پانے کے باوجود مسیح کا اطمینان اپنے دل میں کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ (‏زبور ۹۴:‏۱۹؛‏ فل ۴:‏۶، ۷‏)‏ [‏م ۰۱ ۱/‏۹ ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۰]‏

۸.‏ ”‏تہمت لگانے والا“‏ احمق کیوں ہے؟ (‏امثا ۱۰:‏۱۸‏)‏ [‏م ۰۱ ۱۵/‏۹ ص.‏ ۲۵ پ.‏ ۳]‏

۹.‏ مسرف بچے کی مدد کرنے میں والدین یہوواہ کے تحمل کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟ [‏م ۰۱ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۰، ۱۱]‏

۱۰.‏ خالی جگہ پُر کریں:‏ ............... کی بجائے ............... روحانی طور پر کمزور کسی نوجوان کو شفا بخش سکتی ہے۔ [‏م ۰۱ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۷]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۱۱.‏ صحیح یا غلط:‏ پولس رسول ۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۹ میں ایسی چیزوں کا ذکر کرتا ہے جو یہوواہ اپنے وفادار بندوں کو میراث کے طور پر دیتا ہے۔ وضاحت کریں۔ [‏آئی‌پی-‏۲ ص.‏ ۳۶۶ بکس]‏

۱۲.‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۰:‏۱۳ کا اطلاق کیسی آزمائشوں پر ہوتا ہے اور یہوواہ کیسے ”‏نکلنے کی راہ بھی پیدا“‏ کریگا؟ [‏م ۹۲/‏۳ ص.‏ ۱۱ پ.‏ ۱۱-‏۱۴]‏

۱۳.‏ فیاضی کے سلسلے میں یسوع کی مثال مسیحیوں پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے؟ (‏۲-‏کر ۸:‏۹‏)‏ [‏م ۹۲/‏۷ ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۱۰]‏

۱۴.‏ شریعت ”‏مسیح تک پہنچانے کو ہمار اُستاد“‏ کیسے ثابت ہوئی؟ (‏گل ۳:‏۲۴‏)‏ [‏م ۰۲ ۱/‏۶ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۱]‏

۱۵.‏ ”‏دُنیوی ابتدائی باتیں“‏ کیا ہیں جن سے ہمیں خبردار رہنا ہے تاکہ گمراہ نہ ہو جائیں؟ (‏کل ۲:‏۸‏)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں