یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏03 ص.‏ 3-‏10
  • مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۴

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۴
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ذیلی عنوان
  • ہدایات
  • شیڈول
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 10/‏03 ص.‏ 3-‏10

مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۴

ہدایات

مسیحی خدمتی سکول سن ۲۰۰۴ کے دوران درج‌ذیل طریقے سے منعقد کِیا جائیگا۔‏

مواد کا ماخذ:‏ اُردو ریوائزڈ ورشن [‏یوآروی]‏، مینارِنگہبانی [‏م]‏ فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا [‏ایچ‌ٹی-‏اُردو]‏ اور ریزننگ فرام دی سکرپچرز (‏۱۹۸۹ ایڈیشن)‏ [‏آرایس]‏۔‏

سکول کا آغاز گیت، دُعا اور مختصر خیرمقدم کیساتھ وقت پر ہونا چاہئے اور پھر درج‌ذیل ہدایات پر عمل کریں:‏

تقریری لیاقت:‏ ۵ منٹ۔ سکول اوورسیئر، ایک امدادی مشیر یا کوئی لائق بزرگ فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے پر مبنی تقریری لیاقت پر گفتگو کریگا۔ جن کلیسیاؤں میں بزرگوں کی تعداد محدود ہے وہاں کسی لائق خدمتگزار خادم کو بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

تقریر نمبر ۱:‏ ۱۰ منٹ۔ یہ حصہ کوئی بزرگ یا خدمتگزار خادم پیش کریگا اور مینارِنگہبانی پر مبنی ہوگا۔ اِسے زبانی اعادے کے بغیر ۱۰ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کِیا جائیگا۔ اس تقریر کا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنے کی بجائے زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول کرانا اور اُن نکات کو نمایاں کرنا ہے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ثابت ہونگے۔ مجوزہ موضوع ہی کو استعمال کِیا جانا چاہئے۔ جن بھائیوں کو یہ تقریر پیش کرنے کی ذمہ‌داری دی جاتی ہے اُن سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں۔ حسبِ‌ضرورت علیٰحدگی میں مشورہ دیا جا سکتا ہے۔‏

بائبل پڑھائی سے اہم نکات:‏ ۱۰ منٹ۔ ایک لائق بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پہلے چھ منٹ مواد کا مؤثر طور پر مقامی ضروریات کے حوالے سے اطلاق کرنے کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ وہ ہفتے کیلئے تفویض‌شُدہ بائبل پڑھائی کے کسی بھی حصے پر تبصرہ کر سکتا ہے۔ اِسے تفویض‌شُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اسکا بنیادی مقصد سامعین کو یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ یہ معلومات کیوں اور کتنی اہم ہیں۔ مقرر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ تمہید کیلئے چھ منٹ سے زیادہ وقت نہ لے۔ اُسے اِس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ چار منٹ سامعین کیساتھ بات‌چیت کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ سامعین کو (‏۳۰ سیکنڈ یا کم)‏ کیلئے مختصراً  تبصروں کیلئے مدعو کِیا جانا چاہئے کہ اُنہوں نے بائبل پڑھائی میں سے کن نکات کو دلچسپ پایا ہے اور اسکے کیا فوائد ہیں۔ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔‏

تقریر نمبر ۲:‏ ۴ منٹ۔ یہ پڑھائی ایک بھائی ہی کریگا۔ عام طور پر یہ پڑھائی بائبل سے ہوگی۔ تاہم مہینے میں ایک مرتبہ اس تفویض کا مواد مینارِنگہبانی سے لیا جائیگا۔ طالبعلم کو بغیر کسی تمہید یا اختتام کے تفویض‌شُدہ مواد کو پڑھنا چاہئے۔ ہر ہفتے کیلئے پڑھائی کے مواد کی مقدار فرق ہوگی لیکن اسکو زیادہ سے زیادہ چار منٹ یا اس سے بھی کم وقت میں ختم کرنا چاہئے۔ سکول اوورسیئر کو پہلے ہی مواد کا جائزہ لیکر طالبعلم کی قابلیت اور عمر کے لحاظ سے اسے تفویض کرنا چاہئے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر طالبعلموں کو مواد کی سمجھ، روانی، مفہوم پر مناسب زور دینے، آواز میں مناسب اُتارچڑھاؤ، مناسب جگہ پر وقفے اور برجستہ طریقے سے پڑھنے میں مدد دینے میں دلچسپی لیگا۔‏

تقریر نمبر ۳:‏ ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائیگی۔ یہ تفویض حاصل کرنے والی طالبات پس‌منظر کا انتخاب خود کرینگی۔ طالبہ کو تفویض‌شُدہ عنوان کو استعمال کرتے ہوئے اسے خدمتگزاری کے اُس پہلو پر لاگو کرنا چاہئے جو حقیقت کے قریب اور مقامی کلیسیا کے علاقے کیلئے عملی ہو۔ جب کسی حصے کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبہ کو دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہم‌کردہ مطبوعات سے مواد تلاش کرکے اپنے حصے کو خود تیار کرنا چاہئے۔ نئی طالبات کو صرف وہی تقاریر تفویض کرنی چاہئیں جن کا مواد موجود ہے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر یہ دیکھے گا کہ طالبہ مواد کو کیسے پیش کرتی ہے، نیز وہ خاتونِ‌خانہ کی صحائف پر استدلال کرنے اور اُسکی پیشکش کے اہم نکات کو سمجھنے میں کیسے مدد کرتی ہے۔ جن طالبات کو یہ حصہ تفویض کِیا جاتا ہے اُنہیں پڑھنے کے لائق ہونا چاہئے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار بھی تفویض کریگا۔‏

تقریر نمبر ۴:‏ ۵ منٹ۔ طالبعلم کو تفویض‌کردہ موضوع پر تقریر تیار کرنی چاہئے۔ جب کسی حصے کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبعلم کو دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہم‌کردہ مطبوعات سے مواد تلاش کرکے اپنے حصے کو خود تیار کرنا چاہئے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کِیا جائے تو اسے کنگڈم ہال کے سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک تقریر کی شکل میں پیش کِیا جا سکتا ہے۔ جب یہ حصہ کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو اس حصے کو ہمیشہ تقریر نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ جب کبھی بھی سکول اوورسیئر مناسب سمجھے تو تقریر نمبر ۴ کسی بھائی کو تفویض کر سکتا ہے۔ مہربانی سے نوٹ کریں کہ ستارے کے نشان والے موضوعات صرف بھائیوں کو تفویض کئے جانے چاہئیں۔‏

وقت:‏ کسی بھی تقریر یا مشیر کے تبصروں کو مقررہ وقت سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔ تقریر نمبر ۲ تا ۴ کا وقت پورا ہو جانے پر اُنہیں موقع‌شناسی کیساتھ روک دینا چاہئے۔ اگر تقریر نمبر ۱ یا بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائی زیادہ وقت لیتے ہیں تو اُنہیں علیٰحدگی میں مشورت دی جانی چاہئے۔ سب کو وقت کا خیال رکھنا چاہئے۔ گیت اور دُعا کے علاوہ پورا پروگرام ۴۵ منٹ کا ہونا چاہئے۔‏

مشورت:‏ ا منٹ۔ سکول اوورسیئر ہر طالبعلم کی پیشکش کے بعد مشورت کیلئے ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لیگا اور تقریر کے کسی قابلِ‌تعریف پہلو پر تبصرہ کریگا۔ اسکا مقصد صرف ”‏شاباش“‏ دینا نہیں ہے بلکہ پیشکش کے مؤثر نکتے پر توجہ دلانے کے علاوہ یہ بتانا ہے کہ وہ کیوں مؤثر تھا۔ ہر طالبعلم کی ضرورت کے مطابق اجلاس کے بعد علیٰحدگی میں یا کسی اور موقع پر اضافی اصلاحی مشورت دی جا سکتی ہے۔‏

امدادی مشیر:‏ اگر ممکن ہو تو بزرگوں کی جماعت سکول اوورسیئر کے علاوہ ایک لائق بزرگ کا امدادی مشیر کے طور پر انتخاب کر سکتی ہے۔ اگر کلیسیا میں کئی بزرگ ہیں تو پھر ہر سال مختلف بھائی اس تفویض کو پورا کر سکتا ہے۔ امدادی مشیر کی ذمہ‌داری تقریر نمبر ۱ اور بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائیوں کو بوقتِ‌ضرورت علیٰحدگی میں مشورت پیش کرنا ہوگی۔ لیکن اپنے ساتھی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو ہر تقریر کے بعد مشورت دینا ضروری نہیں ہے۔ ان انتظامات کو ۲۰۰۴ کے دوران عمل میں لایا جائیگا اور بعدازاں اس میں ردوبدل کِیا جا سکتا ہے۔‏

زبانی اعادہ:‏ ۳۰ منٹ۔ سکول اوورسیئر ہر دو ماہ بعد زبانی اعادہ کرائیگا۔ یہ حصہ تقریری لیاقت اور مذکورہ‌بالا ہدایات کے مطابق بائبل پڑھائی پر مشتمل اہم نکات پر غوروخوض کے بعد پیش کِیا جائیگا۔ زبانی اعادے میں سکول میں زیرِغور آنے والے پچھلے دو مہینے اور حالیہ ہفتے کا مواد شامل ہوگا۔‏

شیڈول

جنوری ۵ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۱-‏۵ گیت نمبر ۱

تقریری لیاقت:‏ معلوماتی مواد حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۶)‏

نمبر ۱:‏ ہم نیکی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱ ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۲:‏۷-‏۲۵

نمبر ۳:‏ کیا ”‏نیا عہدنامہ“‏ مستقبل میں فردوسی زمین کا ذکر کرتا ہے یا یہ محض ”‏پُرانے عہدنامے“‏ ہی میں ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۸۵ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ aہم بائبل میں متذکرہ لوگوں کی خطاؤں کی مثالوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

جنوری ۱۲ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۶-‏۱۰ گیت نمبر ۳

تقریری لیاقت:‏ معلوماتی مواد حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۷–‏ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱۳)‏

نمبر ۱:‏ صفائی‌ستھرائی—‏درحقیقت اسکا کیا مطلب ہے؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۲ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۸:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ جھوٹ بولنا کیوں غلط ہے

نمبر ۴:‏ لوقا ۲۳:‏۴۳ میں متذکرہ ”‏فردوس“‏ دوزخ یا بہشت کا حصہ کیوں نہیں ہو سکتا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۸۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۸۷ پ.‏ ۱)‏

جنوری ۱۹ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۱۱-‏۱۶ گیت نمبر ۴

تقریری لیاقت:‏ واضح، قابلِ‌سمجھ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱۴–‏ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۲۰)‏

نمبر ۱:‏ خدائی اُصول آپ کیلئے مفید ہو سکتے ہیں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۲ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۱۳:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ کیا چیز لوقا ۲۳:‏۴۳ کے فردوس کو زمینی ثابت کرتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۸۷ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۸۸ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ یہوواہ کے گواہ کیوں دوسروں کو اپنی اُمید میں شریک کرتے ہیں

جنوری ۲۶ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۱۷-‏۲۰ گیت نمبر ۱۴

تقریری لیاقت:‏ مؤثر تمہید (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۷)‏

نمبر ۱:‏ دردمندی—‏مہربانی اور رحمدلی کی کُنجی (‏م ۰۲ ۱۵/‏۴ ص.‏ ۲۴-‏۲۷)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱/‏۱ ص.‏ ۱۰ ، ۱۱ پ.‏ ۹-‏۱۱

نمبر ۳:‏ لوقا ۱۳:‏۲۴ میں درج یسوع کے الفاظ کا کیا مطلب ہے

نمبر ۴:‏ ہم صحیح علم اور حکمت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۸۸ پ.‏ ۳–‏ ص.‏ ۲۸۹ پ.‏ ۲)‏

فروری ۲ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۲۱-‏۲۴ گیت نمبر ۱۵

تقریری لیاقت:‏ موضوع کے مطابق تمہید (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۸-‏۱۰)‏

نمبر ۱:‏ ’‏جسم میں کانٹے‘‏ سے نپٹنا (‏م ۰۲ ۱۵/‏۲ ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۱۱)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۲۱:‏۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ انسانی فیلسوفیوں کا آغاز کیسے ہوا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۸۹ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۹۰ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ b شادی سے پہلے منگنی کو کیوں سنجیدہ خیال کرنا چاہئے؟‏

فروری ۹ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۲۵-‏۲۸ گیت نمبر ۱۶

تقریری لیاقت:‏ مناسب لمبائی کی تمہید (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۱۶)‏

نمبر ۱:‏ تاریکی کو چھوڑنے اور روشنی میں آنے کیلئے لوگوں کی مدد کریں (‏م ۰۲ ۱/‏۳ ص.‏ ۸ پ.‏ ۳–‏ ص.‏ ۱۰ پ.‏ ۱۱)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۲۸:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ اس مصیبت‌زدہ دُنیا میں باطنی اطمینان کیسے حاصل کریں

نمبر ۴:‏ انسانی فیلسوفی کی بجائے یسوع مسیح کی تعلیمات کا مطالعہ کرنا واضح سمجھ کا ثبوت کیوں ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۰ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۹۱ پ.‏ ۳)‏

فروری ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۲۹-‏۳۱ گیت نمبر ۲۷

تقریری لیاقت:‏ آواز (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۱۲)‏

نمبر ۱:‏ راستبازوں کی راستی اُنکی راہنمائی کرتی ہے (‏م ۰۲ ۱۵/‏۵ ص.‏ ۲۴-‏۲۷)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱/‏۲ ص.‏ ۱۵، ۱۶ پ.‏ ۶-‏۱۰

نمبر ۳:‏ خدا کن کی دُعائیں سنتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۹۳ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ نیکی مسیحیوں کی ایک اہم خوبی کیوں ہے

فروری ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۳۲-‏۳۵ گیت نمبر ۲۸

تقریری لیاقت:‏ وقفہ حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۱۳–‏ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۲۱)‏

زبانی اعادہ

مارچ ۱ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۳۶-‏۳۹ گیت نمبر ۲۹

تقریری لیاقت:‏ وقفہ حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۲۲–‏ص.‏ ۲۵ پ.‏ ۲۸)‏

نمبر ۱:‏ نوجوانو!‏ ثابت کریں کہ مسیح کی پیشوائی آپ کیلئے حقیقی ہے (‏م ۰۲ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۸ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۱۰ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۳۷:‏۱۲-‏۲۸

نمبر ۳:‏ ہمارے ایمان کا تعلق صبر کیساتھ کیوں ہونا چاہئے؟‏

نمبر ۴:‏ c کیا چیز ایک شخص کی دُعاؤں کو خدا کے حضور ناقابلِ‌قبول بنا سکتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۳ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۹۴ پ ۳)‏

مارچ ۸ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۴۰-‏۴۲ گیت نمبر ۳۳

تقریری لیاقت:‏ بائبل استعمال کرنے کیلئے سامعین کی حوصلہ‌افزائی کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۶ پ.‏ ۶)‏

نمبر ۱:‏ خاندان کے اندر مسیح کی پیشوائی کی اطاعت کرنا (‏م ۰۲ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۱۰ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۱۱ پ.‏ ۱۵)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۴۲:‏۱-‏۲۰

نمبر ۳:‏ یہوواہ کیساتھ قریبی رشتہ کیسے پیدا کِیا جا سکتا ہے

نمبر ۴:‏ d کن موزوں معاملات کی بابت دُعا کی جا سکتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۴ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۲۹۵ پ.‏ ۳)‏

مارچ ۱۵ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۴۳-‏۴۶ گیت نمبر ۴۱

تقریری لیاقت:‏ صحائف کو موزوں طور پر متعارف کرانا حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۷–‏ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۱:‏ مخلص کوشش کو یہوواہ کب برکت دیتا ہے؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۸ ص.‏ ۲۹-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۴۳:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ ‏#‏ اگر کوئی کہتا ہے، ’‏پہلے میرے ساتھ ملکر دُعا کریں پھر اپنا پیغام سنائیں‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۵ پ.‏ ۴، ۵)‏

نمبر ۴:‏ ہم ناراستی کی دولت سے دوست کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

مارچ ۲۲ بائبل پڑھائی:‏ پیدایش ۴۷-‏۵۰ گیت نمبر ۴۲

تقریری لیاقت:‏ صحائف کو موزوں طور پر متعارف کرانا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۹ پ.‏ ۱۹-‏۲۱)‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ نے کیوں ہابل کی قربانی کو قبول کِیا مگر قائن کی قربانی کو مسترد کر دیا؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۸ ص.‏ ۲۸)‏

نمبر ۲:‏ پیدایش ۴۷:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ بائبل کی کونسی ایسی غیرمعمولی پیشینگوئیوں کی تکمیل ابھی باقی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۶ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۹۷ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ یہوواہ کا خوف حکمت کا شروع کیوں‌ہے

مارچ ۲۹ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۱-‏۶ گیت نمبر ۵۱

تقریری لیاقت:‏ صحائف کو زور دیکر پڑھنا حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۰ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۱:‏ سوچنے کی صلاحیت آپکو کیسے محفوظ رکھ سکتی ہے؟ (‏م ۰۲ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۲۱-‏۲۴)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱۵/‏۲ ص.‏ ۱۹، ۲۰ پ.‏ ۷-‏۱۱

نمبر ۳:‏ یہوواہ تکبّر کو کیسا خیال کرتا ہے

نمبر ۴:‏ مسیحیوں کو بائبل پیشینگوئیوں میں کیوں گہری دلچسپی لینی چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۷ پ.‏ ۴-‏۸)‏

اپریل ۵ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۷-‏۱۰ گیت نمبر ۵۵

تقریری لیاقت:‏ صحائف کو زور دیکر پڑھنا حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۱ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۳۲ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ ہمیں کلیسیا کی پیشوائی کرنے والوں کی اطاعت کیوں کرنی چاہئے؟ (‏م ۰۲ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۱۳)‏

نمبر ۲:‏ خروج ۸:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ ‏#‏ اگر کوئی کہتا ہے، ’‏آپ پیشینگوئی پر بہت زور دیتے ہیں‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۸ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۴:‏ اُمید ”‏جان کا لنگر“‏ کیوں ہے

اپریل ۱۲ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۱۱-‏۱۴ گیت نمبر ۵۷

تقریری لیاقت:‏ صحائف کا اطلاق واضح کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۲ پ.‏ –‏ص.‏ ۳۳ پ.‏ ۲۲)‏

نمبر ۱:‏ بعض بپتسمہ کیوں نہیں لیتے (‏م ۰۲ ۱/‏۴ ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۱۹–‏ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۲۵)‏

نمبر ۲:‏ خروج ۱۲:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ہمیں یہوواہ کی طرف سے تنبیہ کو خوشی سے کیوں قبول کرنا چاہئے؟‏

نمبر ۴:‏ برزخ کی تعلیم کی بنیاد کیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۹۹ پ.‏ ۱-‏۶)‏

اپریل ۱۹ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۱۵-‏۱۸ گیت نمبر ۸۱

تقریری لیاقت:‏ زور دینے کیلئے دہرانا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۴ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۳۵ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ ہمیں آزمائشوں‌کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۹-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱/‏۳ ص.‏ ۱۵، ۱۶ پ.‏ ۸-‏۱۱

نمبر ۳:‏ کیا موت کے بعد گُناہ کی مزید سزا دی جاتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۰ پ.‏ ۲-‏۶)‏

نمبر ۴:‏ e شادی کو ایک دائمی بندھن کیوں ہونا چاہئے

اپریل ۲۶ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۱۹-‏۲۲ گیت نمبر ۸۸

تقریری لیاقت:‏ اشارے (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۶ پ.‏ ۱۵-‏ص.‏ ۳۷ پ.‏ ۲۰)‏

زبانی اعادہ

مئی ۳ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۲۳-‏۲۶ گیت نمبر ۱۱۳

تقریری لیاقت:‏ موضوعِ‌مضمون پر زور دینا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۷ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۳۹ پ.‏ ۸)‏

نمبر ۱:‏ مستعد دل کیساتھ یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں (‏م ۰۲ ۱/‏۴ ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۴–‏ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۲۲)‏

نمبر ۲:‏ خروج ۲۳:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ یہوواہ بُری عادات پر قابو پانے میں کسی کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟‏

نمبر ۴:‏ مختلف نسلوں کی ابتدا کیسے ہوئی؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۱ پ.‏ ۱-‏۴)‏

مئی ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۲۷-‏۲۹ گیت نمبر ۱۲۰

تقریری لیاقت:‏ خاص نکات کو نمایاں کرنا حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۹ پ.‏ ۹–‏ ص.‏ ۴۰ پ.‏ ۱۳)‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ کی شریعت سے محبت رکھنے کی خواہش پیدا کریں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۴ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۲:‏ خروج ۲۸:‏۲۹-‏۴۳

نمبر ۳:‏ اگر ایک ہی خاندان تھا تو قائن نے بیوی کہاں سے حاصل کی؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۱ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۰۲ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ نسلی تعصب کیوں غلط ہے

مئی ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۳۰-‏۳۳ گیت نمبر ۱۳۵

تقریری لیاقت:‏ خاص نکات کو نمایاں کرنا حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۴۰ پ.‏ ۱۴–‏ص.‏ ۴۲ پ.‏ ۲۱)‏

نمبر ۱:‏ خدا کی شفقت کے مختلف پہلو کونسے ہیں؟ (‏م ۰۲ ۱۵/‏۵ ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۱۳–‏ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۲۱)‏

نمبر ۲:‏ خروج ۳۰:‏۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ نرم‌مزاجی کیوں ضروری ہے؟‏

نمبر ۴:‏ کیا چیز مختلف نسلی خصوصیات کی وضاحت کرتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۲ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۳۰۳ پ.‏ ۲)‏

مئی ۲۴ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۳۴-‏۳۷ گیت نمبر ۱۴۳

تقریری لیاقت:‏ سامعین کے ساتھ رابطہ اور نوٹس کا استعمال (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۴۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۴۴ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ ذاتی مطالعے کی عادات پیدا کریں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۶ ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۷)‏

نمبر ۲:‏ خروج ۳۶:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ کیا سب انسان خدا کے بچے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۳ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۰۴ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ معمولی معاملات میں بھی دیانتدار کیوں بنیں؟‏

مئی ۳۱ بائبل پڑھائی:‏ خروج ۳۸-‏۴۰ گیت نمبر ۱۶۵

تقریری لیاقت:‏ خاکے کا استعمال (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۴۴ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۴۵ پ.‏ ۱۹)‏

نمبر ۱:‏ خدائی عقیدت کیلئے خطرات سے خبردار رہیں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱۴–‏ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱/‏۵ ص.‏ ۱۹-‏۲۰ پ.‏ ۳-‏۶

نمبر ۳:‏ ۱-‏یوحنا ۳:‏۱۹، ۲۰ کی سمجھ کیسے ایک شخص کو تسلی فراہم کر سکتی ہے؟‏

نمبر ۴:‏ کیا سب نسلوں کے لوگ کبھی ایک برادری کے طور پر متحد ہونگے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۴ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۰۵ پ.‏ ۳)‏

جون ۷ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۱-‏۵ گیت نمبر ۱۶۹

تقریری لیاقت:‏ سلاست (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۴۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۴۸ پ.‏ ۱۰)‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ نے قورح اور اُسکے ساتھیوں کی طرف سے الہٰی اختیار کے خلاف بغاوت کیلئے کیسا ردِعمل ظاہر کِیا؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۸ ص.‏ ۱۰ پ.‏ ۸–‏ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱۵)‏

نمبر ۲:‏ احبار ۳:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ دیگر شہیدوں کے مقابلے میں یسوع مسیح کی موت کیسے فرق تھی؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۶ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ پُراسرار علوم سے دل بہلانے میں کیا خرابی ہے؟‏

جون ۱۴ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۶-‏۹ گیت نمبر ۱۸۷

تقریری لیاقت:‏ فنِ‌گفتگو (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۴۸ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۵۱ پ.‏ ۲۳)‏

نمبر ۱:‏ ذاتی وضع‌قطع کا خیال رکھیں (‏م ۰۲ ۱/‏۸ ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۲:‏ احبار ۷:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ ہم بدی سے نفرت کرنا کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ کیا فدیے کا اسی طریقے سے پیش کِیا جانا ضروری تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۶ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۳۰۷ پ.‏ ۲)‏

جون ۲۱ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۱۰-‏۱۳ گیت نمبر ۱۹۵

تقریری لیاقت:‏ تلفظ حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۱ پ.‏۲۴-‏۲۷)‏

نمبر ۱:‏ سچائی کیلئے محبت پیدا کریں اور اسکا اظہار کریں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۲)‏

نمبر ۲:‏ احبار ۱۱:‏۱-‏۲۵

نمبر ۳:‏ خدا نے محض یہ حکم جاری کیوں نہیں کِیا تھا کہ اُسکی فرمانبرداری کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہینگے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۷ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۰۸ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ یہوواہ دھوکادہی کو کیسا خیال کرتا ہے

جون ۲۸ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۱۴-‏۱۶ گیت نمبر ۲۲۲

تقریری لیاقت:‏ تلفظ حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۲ پ.‏ ۲۸–‏ص.‏ ۵۳ پ.‏ ۳۴)‏

زبانی اعادہ

جولائی ۵ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۱۷-‏۲۰ گیت نمبر ۱

تقریری لیاقت:‏ تقریر میں ربط کیلئے حروفِ‌عطف کا استعمال (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۳ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۵۴ پ.‏ ۸)‏

نمبر ۱:‏ جن لوگوں کو آپ سچائی سکھانا چاہتے ہیں اُن کیلئے محبت ظاہر کریں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۳–‏ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۲۰)‏

نمبر ۲:‏ احبار ۱۷:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ یہوواہ کی تنظیم پر اعتماد رکھیں

نمبر ۴:‏ سب سے پہلے کن لوگوں کو یسوع کی قربانی کا فائدہ پہنچا تھا اور کس مقصد کیساتھ؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۸ پ.‏ ۲، ۳)‏

جولائی ۱۲ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۲۱-‏۲۴ گیت نمبر ۳

تقریری لیاقت:‏ منطقی، مربوط ترتیب حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۵ پ.‏ ۹–‏ص.‏ ۵۶ پ ۱۵)‏

نمبر ۱:‏ سادہ اور واضح طریقے سے سکھائیں (‏م ۰۲ ۱/‏۹ ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۲۰ پ ۷)‏

نمبر ۲:‏ احبار ۲۲:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ہمارے زمانہ میں اَور کون یسوع کی قربانی سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۰۹ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ کیا یہوواہ یہودیوں کا قبائلی خدا تھا؟‏

جولائی ۱۹ بائبل پڑھائی:‏ احبار ۲۵-‏۲۷ گیت نمبر ۴

تقریری لیاقت:‏ منطقی، مربوط ترتیب حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۶ پ.‏ ۱۶–‏ص.‏ ۵۷ پ.‏ ۲۱)‏

نمبر ۱:‏ اپنے طریقۂ‌تعلیم میں سوالات کا استعمال کریں (‏م ۰۲ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۸–‏ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۱۲)‏

نمبر ۲:‏ احبار ۲۵:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ دہشت‌گردی کا خاتمہ کیسے ہوگا

نمبر ۴:‏ فدیے کی بدولت مستقبل میں کونسی برکات حاصل ہونگی؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۰ پ.‏ ۱-‏۴)‏

جولائی ۲۶ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۱-‏۳ گیت نمبر ۱۴

تقریری لیاقت:‏ مدلل دلائل حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۸ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۵۹ پ.‏ ۶)‏

نمبر ۱:‏ کیا مسیحیوں کو غیور ہونا چاہئے؟ (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۲۸-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱۵/‏۶ ص.‏ ۱۸، ۱۹ پ.‏ ۶-‏۹

نمبر ۳:‏ یسوع کی قربانی سے استفادہ کرنے کیلئے ہم سے کیا تقاضا کِیا جاتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۰ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۱۱ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ کیا کسی عزیز کی موت پر غمزدہ ہونا غلط ہے؟‏

اگست ۲ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۴-‏۶ گیت نمبر ۱۵

تقریری لیاقت:‏ مدلل دلائل حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۹ پ.‏ ۷–‏ص.‏ ۶۰ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ کے حضور اپنے دن گننا (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۲۰-‏۲۳)‏

نمبر ۲:‏ گنتی ۶:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ بائبل کیسے لوگوں کو ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے روک سکتی ہے؟‏

نمبر ۴:‏ فدیے کا ہمارے طرزِزندگی پر کیا اثر ہونا چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۱ پ.‏ ۴-‏۶)‏

اگست ۹ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۷-‏۹ گیت نمبر ۱۶

تقریری لیاقت:‏ استدلال کرنے کیلئے سامعین کی مدد کرنا حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۰ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۶۱ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۱:‏ کیا غیرطبقاتی معاشرہ واقعی ممکن ہے؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۱ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ گنتی ۸:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ جب پولس رسول نے کہا کہ مسیحی خداوند کیساتھ ”‏اُٹھائے جائینگے“‏ تو کونسا موضوع زیرِبحث تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۲ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۴:‏ مخالفِ‌مسیح کون ہے؟‏

اگست ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۱۰-‏۱۳ گیت نمبر ۲۷

تقریری لیاقت:‏ استدلال کرنے کیلئے سامعین کی مدد کرنا حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۱ پ.‏ ۱۹–‏ص.‏ ۶۲ پ.‏ ۲۴)‏

نمبر ۱:‏ سچے خدا یہوواہ پر بھروسا رکھیں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱ ص.‏ ۵-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ گنتی ۱۲:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا یہوواہ کا انتقام اُسکی محبت کے ساتھ موافقت رکھتا ہے؟‏

نمبر ۴:‏ کیا یسوع دیدنی طور پر بادلوں پر آئیگا اور پھر وفادار مسیحیوں کو لوگوں کے دیکھتے ہوئے آسمان پر لے جائیگا؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۳ پ.‏ ۱-‏۳)‏

اگست ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۱۴-‏۱۶ گیت نمبر ۲۸

تقریری لیاقت:‏ مفہوم پر زور دینا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۶۴ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ مختلف رُجحانات کو فروغ دینے والے بھائی (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱ ص.‏ ۲۱-‏۲۳)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۳، ۲۴ پ.‏ ۱۵-‏۱۹

نمبر ۳:‏ کیا مسیحیوں کیلئے اپنے جسمانی بدنوں کیساتھ آسمان پر جانا ممکن ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۴ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۴:‏ f مسیحیوں کو پُرتشدد ویڈیو گیمز سے کیوں دُور رہنا چاہئے؟‏

اگست ۳۰ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۱۷-‏۲۱ گیت نمبر ۲۹

تقریری لیاقت:‏ آواز کا اُتارچڑھاؤ حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۴ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۶۵ پ.‏ ۱۷)‏

زبانی اعادہ

ستمبر ۶ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۲۲-‏۲۵ گیت نمبر ۳۳

تقریری لیاقت:‏ آواز کا اُتارچڑھاؤ ۲ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۶ پ.‏ ۱۸–‏ص.‏ ۶۷ پ.‏ ۲۴)‏

نمبر ۱:‏ وہ قدیم دُنیا کیوں تباہ ہوئی؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۳ ص.‏ ۵-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ گنتی ۲۲:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ کیا وفادار مسیحیوں کو زندہ ہی خفیتہً آسمان پر لیجایا جائیگا؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۴ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۱۵ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ g مسیحی والدین کو اپنے بچوں کو کیوں پڑھ کر سنانا چاہئے

ستمبر ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۲۶-‏۲۹ گیت نمبر ۴۱

تقریری لیاقت:‏ گرمجوشی (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۷ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۶۹ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ معذوریاں کیسے ختم ہونگی (‏م ۰۲ ۱/‏۵ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ گنتی ۲۹:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ بڑی مصیبت کے دوران سچے مسیحیوں کو کونسا تحفظ فراہم کِیا جائیگا (‏آرایس ص.‏ ۳۱۵ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۱۶ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ خدا کے وعدے مسیح یسوع میں کیسے تکمیل پاتے ہیں؟‏

ستمبر ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۳۰-‏۳۲ گیت نمبر ۴۲

تقریری لیاقت:‏ گرمجوشی، جذبات‌واحساسات حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۹ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۷۰ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ صداقت سے تخم‌ریزی کرو، شفقت سے فصل کاٹو (‏م ۰۲ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۸-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ گنتی ۳۰:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ بعض مسیحیوں کو مسیح کیساتھ رہنے کیلئے آسمان پر کیوں لیجایا جاتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۶ پ.‏ ۵-‏۸)‏

نمبر ۴:‏ h فحش‌نگاری سے کیوں بھاگیں

ستمبر ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ گنتی ۳۳-‏۳۶ گیت نمبر ۵۱

تقریری لیاقت:‏ گرمجوشی، جذبات‌واحساسات حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۰ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۷۱ پ.‏ ۲۱)‏

نمبر ۱:‏ سچے مُقدسین آپکی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ (‏م ۰۲ ۱۵/‏۹ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱/‏۸ ص.‏ ۱۸، ۱۹ پ.‏ ۱۵-‏۱۹

نمبر ۳:‏ ‏#‏ ’‏کیا آپ آسمان پر اُٹھائے جانے پر ایمان رکھتے ہیں؟‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۶ پ.‏ ۹–‏ص.‏ ۳۱۷ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ خطرہ مول لینے والے کاموں سے کیوں بچنا چاہئے؟‏

اکتوبر ۴ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۱-‏۳ گیت نمبر ۵۵

تقریری لیاقت:‏ مواد کے مطابق تمثیلیں حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۷۳ پ.‏ ۶)‏

نمبر ۱:‏ خدا کی بابت صحیح علم میں تسلی (‏م ۰۲ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۵-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۱:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ سچائی کو اپنانے کا مطلب کیا ہے

نمبر ۴:‏ کیا نئے لوگوں اور مقامات سے شناسائی کا احساس تناسخ (‏آواگون)‏ کی تعلیم کو ایک حقیقت ثابت کرتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۷ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۱۹ پ.‏ ۱)‏

اکتوبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۴-‏۶ گیت نمبر ۵۷

تقریری لیاقت:‏ مواد کے مطابق تمثیلیں حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۳ پ.‏ ۷–‏ص.‏ ۷۴ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ سچائی سکھانے کیلئے منطقی دلائل استعمال کریں (‏م ۰۲ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۱۳-‏۱۵)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۴:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ یوحنا ۹:‏۱، ۲ کا بیان تناسخ (‏آواگون)‏ کو ثابت کیوں نہیں کرتا؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۱۹ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۳۲۰ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ روح کے مطابق چلنے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

اکتوبر ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۷-‏۱۰ گیت نمبر ۸۱

تقریری لیاقت:‏ سامعین کے مطابق تمثیلیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۴ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۷۶ پ.‏ ۲۲)‏

نمبر ۱:‏ موزوں تمثیلیں استعمال کریں (‏م ۰۲ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۱۶–‏ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۲۰)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۱۵، ۱۶ پ.‏ ۳-‏۶

نمبر ۳:‏ بائبل میں پیش کی جانے والی اُمید اور تناسخ (‏آواگون)‏ کے مابین کتنا فرق ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۰ پ.‏ ۳، ۴)‏

نمبر ۴:‏ i یہوواہ برگشتہ لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے

اکتوبر ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۱۱-‏۱۳ گیت نمبر ۸۸

تقریری لیاقت:‏ مواد کو میدانی خدمتگزاری کے مطابق ڈھالنا حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۷۷ پ.‏ ۵)‏

زبانی اعادہ

نومبر ۱ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۱۴-‏۱۸ گیت نمبر ۱۱۳

تقریری لیاقت:‏ مواد کو میدانی خدمتگزاری کے مطابق ڈھالنا حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۷ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۷۹ پ.‏ ۱۳)‏

نمبر ۱:‏ مسیحی اجلاسوں پر زیادہ توجہ دینا (‏م ۰۲ ۱۵/‏۹ ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۸–‏ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۱۴:‏۱-‏۲۳

نمبر ۳:‏ ‏#‏ اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ تناسخ (‏آواگون)‏ کے عقیدے پر ایمان رکھتا ہے (‏آرایس ص.‏ ۳۲۱ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ مسیحیوں کو اپنی زندگی کو سادہ کیوں رکھنا چاہئے؟‏

نومبر ۸ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۱۹-‏۲۲ گیت نمبر ۱۲۰

تقریری لیاقت:‏ موزوں اور مؤثر اختتام (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۹ پ.‏ ۱-‏ص.‏ ۸۱ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ فرمانبرداری کی روش پر چلتے رہیں (‏م ۰۲ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱۵)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۲۱:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ اتنے زیادہ مذاہب کیوں ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۳۲۳ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ بائبل مثالیں کیسے حوصلہ‌شکنی کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں؟‏

نومبر ۱۵ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۲۳-‏۲۷ گیت نمبر ۱۳۵

تقریری لیاقت:‏ مناسب لمبائی کا اختتام (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۱ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۸۲ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ ابلیس کی آزمائشوں کا مقابلہ کریں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۱۱ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۲۴:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ اُن لوگوں کی شناخت کیسے کریں جنہیں خدا کی حمایت حاصل ہے

نمبر ۴:‏ کیا یہ سچ ہے کہ تمام مذاہب میں اچھائی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۳ پ.‏ ۳-‏۵)‏

نومبر ۲۲ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۲۸-‏۳۱ گیت نمبر ۱۴۳

تقریری لیاقت:‏ پابندئ‌وقت حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۲ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۸۳ پ.‏ ۲۴)‏

نمبر ۱:‏ مسیحی دُنیا کا حصہ کیوں نہیں (‏م ۰۲ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۱)‏

نمبر ۲:‏ استثنا ۲۹:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ کیا والدین کے مذہب کو چھوڑ دینا واجب ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۴ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ مسیحیوں کو حیادار کیوں ہونا چاہئے

نومبر ۲۹ بائبل پڑھائی:‏ استثنا ۳۲-‏۳۴ گیت نمبر ۱۶۵

تقریری لیاقت:‏ پابندئ‌وقت حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۴ پ.‏ ۲۵–‏ص.‏ ۸۵ پ.‏ ۲۹)‏

نمبر ۱:‏ ایک دل ہو کر یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں (‏م ۰۲ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱، ۲ ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۲۱)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۱۱ پ.‏ ۱۰-‏۱۳

نمبر ۳:‏ خدا کے نام کو پاک ماننے کے طریقے

نمبر ۴:‏ بین‌الاعتقادی کی بابت بائبل کا کیا نظریہ ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۳۲۶ پ.‏ ۱)‏

دسمبر ۶ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۱-‏۵ گیت نمبر ۱۶۹

تقریری لیاقت:‏ اطمینان اور ذاتی وضع‌قطع حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۸۷ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ ہمیں اپنی بابت خبردار رہنے کی ضرورت کیوں ہے؟ (‏م ۰۲ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۱۳–‏ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۱۹)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۴:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ کیا کسی منظم مذہب کا حصہ ہونا ضروری ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۶ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۳۲۷ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ کیا کرسمس ایک مسیحی تہوار ہے؟‏

دسمبر ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۶-‏۸ گیت نمبر ۱۸۷

تقریری لیاقت:‏ اطمینان اور ذاتی وضع‌قطع حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۷ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۸۸ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ معافی مانگنا صلح کی کُنجی (‏م ۰۲ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ یشوع ۶:‏۱۰-‏۲۳

نمبر ۳:‏ گھرباگھر کی منادی کیوں کرتے رہنا چاہئے؟‏

نمبر ۴:‏ کیا ساتھی انسانوں سے محبت رکھنا ہی سب کچھ ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۷ پ.‏ ۴)‏

دسمبر ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۹-‏۱۱ گیت نمبر ۱۹۵

تقریری لیاقت:‏ ذاتی وضع‌قطع حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۸ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۹۰ پ.‏ ۲۸)‏

نمبر ۱:‏ اپنے ہاتھوں کو مضبوط کرو (‏م ۰۲ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۳۰-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ م ۰۲ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۱۸-‏۱۹ پ.‏ ۱۹-‏۲۳

نمبر ۳:‏ کیا خدا کیساتھ ذاتی رشتہ رکھنا واقعی اہم ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۲۷ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۲۸ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ j امن‌پسند ہونے کا مطلب کیا ہے

دسمبر ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ یشوع ۱۲-‏۱۵ گیت نمبر ۲۲۲

تقریری لیاقت:‏ ذاتی وضع‌قطع حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۰ پ.‏ ۲۹–‏ص.‏ ۹۱ پ.‏ ۳۴)‏

زبانی اعادہ

‎]فٹ‌نوٹس[‎

a صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

b صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

c صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

d صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

e اگر وقت اجازت دے تو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے والے بیانات اور اعتراضات پر غور کریں۔‏

f اگر وقت اجازت دے تو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے والے بیانات اور اعتراضات پر غور کریں۔‏

g صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

h صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

i صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

j صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

اگر وقت اجازت دے تو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے والے بیانات اور اعتراضات پر غور کریں۔‏

صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

اگر وقت اجازت دے تو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے والے بیانات اور اعتراضات پر غور کریں۔‏

صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں