یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏03 ص.‏ 12
  • ‏’‏خوشی سے یہوواہ کی عبادت کریں‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏خوشی سے یہوواہ کی عبادت کریں‘‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • منادی میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • خوشی خدا کی طرف سے ایک انمول خوبی
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • خوشدلی سے یہوؔواہ کی خدمت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • یہوؔواہ کی شادمانی ہماری پناہ‌گاہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 10/‏03 ص.‏ 12

‏’‏خوشی سے یہوواہ کی عبادت کریں‘‏

۱ پولس رسول نے لکھا کہ ”‏خداوند میں ہر وقت خوش رہو۔ پھر کہتا ہوں کہ خوش رہو۔“‏ (‏فل ۴:‏۴‏)‏ خوشخبری سنانے اور یہوواہ کی پرستش کرنے میں دوسروں کی مدد کرنے کا شرف بہت زیادہ خوشی بخشتا ہے۔ (‏لو ۱۰:‏۱۷؛‏ اعما ۱۵:‏۳؛‏ ۱-‏تھس ۲:‏۱۹‏)‏ تاہم، اگر ہم خدمتگزاری میں اپنی خوشی کم ہوتے دیکھتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

۲ خداداد کام:‏ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ منادی کا کام یہوواہ نے ہمیں سونپا ہے۔ واقعی، بادشاہتی پیغام سنانے اور شاگرد بنانے میں ”‏خدا کیساتھ کام کرنے والے“‏ کے طور پر خدمت کرنا ہمارے لئے کتنے شرف کی بات ہے!‏ (‏۱-‏کر ۳:‏۹‏)‏ مسیح یسوع بھی ہمارے ساتھ اس کام میں شریک ہے جو کبھی دہرایا نہیں جائیگا۔ (‏متی ۲۸:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ فرشتے بھی سرگرمی کیساتھ اب اس عظیم روحانی کٹائی کے کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ (‏اعما ۸:‏۲۶؛‏ مکا ۱۴:‏۶‏)‏ صحائف اور خدا کے لوگوں کے تجربات اس بات کا ٹھوس ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ یہوواہ اب کام کی حمایت کر رہا ہے۔ پس جب ہم منادی کرتے ہیں تو ہم دراصل ”‏خدا کی طرف سے خدا کو حاضر جان کر مسیح میں“‏ بھیجے جاتے ہیں۔ (‏۲-‏کر ۲:‏۱۷‏)‏ خوشی کی کتنی اثرآفرین وجہ!‏

۳ خدا کی خدمت میں خوشی برقرار رکھنے کیلئے دُعا لازمی ہے۔ (‏گل ۵:‏۲۲‏)‏ جب ہم خدا کی طاقت ہی سے اُسکی خدمت کر سکتے ہیں تو ہمیں اُسکی روح کیلئے درخواست کرنے کی ضرورت ہے جو وہ اپنے مانگنے والوں کو فیاضی سے دیتا ہے۔ (‏لو ۱۱:‏۱۳؛‏ ۲-‏کر ۴:‏۱،‏ ۷؛‏ افس ۶:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ اپنی خدمت کی بابت دُعا کرنا منفی ردِعمل کی صورت میں صحیح رُجحان قائم رکھنے میں ہماری مدد کریگا۔ یہ ہمیں دلیری اور خوشی سے منادی جاری رکھنے کے قابل بنائیگا۔—‏اعما ۴:‏۲۹-‏۳۱؛‏ ۵:‏۴۰-‏۴۲؛‏ ۱۳:‏۵۰-‏۵۲‏۔‏

۴ اچھی تیاری کریں:‏ منادی کرتے وقت اپنی خوشی کو بڑھانے کا ایک عمدہ طریقہ اچھی تیاری کرنا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏)‏ ایسی تیاری میں زیادہ وقت صرف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالیہ رسالوں کیلئے مجوزہ پیشکش یا آپ جو بھی لٹریچر دینا چاہیں اُس کے لئے مناسب پیشکش کا اعادہ کرنے کیلئے صرف چند منٹ ہی کافی ہیں۔ مناسب تعارف کیلئے آپ بائبل مطالعے کرانے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے یا ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے پُرانے شماروں سے مدد لے سکتے ہیں۔ بعض بادشاہتی مبشر مختصر سی پیشکش کو کسی کاغذ پر لکھنا مفید پاتے ہیں۔ وقتاًفوقتاً اس کاغذ پر نظر ڈالنے سے اُس پیشکش کو یاد رکھنے میں اُنکی مدد ہوگی۔ اس سے گھبراہٹ پر غالب آنے اور دلیری سے منادی کرنے کے کام میں اعتماد حاصل کرنے کیلئے اُنکی مدد ہوتی ہے۔‏

۵ خوشی اپنے ساتھ بہت سے فائدے بھی لاتی ہے۔ ہنس‌مکھ شخصیت ہمارے پیغام کو دلکش بناتی ہے۔ خوشی ہمیں برداشت کرنے کے قابل بھی بناتی ہے۔ (‏نحم ۸:‏۱۰؛‏ عبر ۱۲:‏۲‏)‏ سب سے بڑھکر، ہماری پُرمسرت خدمت یہوواہ کو جلال بخشتی ہے۔ لہٰذا، ہمیں ’‏خوشی سے یہوواہ کی عبادت‘‏ کرنی چاہئے۔—‏زبور ۱۰۰:‏۲‏۔‏

‎]سوالات[‎

۱.‏ یہوواہ کے خادموں کیلئے کونسی چیز بڑی خوشی کا باعث ہے؟‏

۲.‏ اپنی تفویض کے ماخذ کو ذہن میں رکھنا ہماری خوشی کو کیسے بڑھاتا ہے؟‏

۳.‏ خدا کی خدمت میں خوشی کو برقرار رکھنے کیلئے دُعا کیا کردار ادا کرتی ہے؟‏

۴.‏ اچھی تیاری منادی میں خوشی کو بڑھانے کیلئے کیسے مددگار ثابت ہوتی ہے اور تیاری کرنے کے بعض عملی طریقے کونسے ہیں؟‏

۵.‏ خوشی ہمیں اور دوسروں کو کیسے فائدہ پہنچاتی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں