یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏03 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 8/‏03 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست:‏ درج‌ذیل ۳۲ صفحات کا کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏، ”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“‏ وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ سب لوگوں کیلئے ایک کتاب بروشر ضرورت کے تحت پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ستمبر:‏ خاندانی خوشی کا راز۔ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ جہاں دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں تقاضا بروشر پیش کریں اور بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کریں۔ نومبر:‏ علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کریں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی سے موجود ہیں تو ورشپ گاڈ کتاب یا کوئی اَور پُرانی اشاعت پیش کریں۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزد کوئی بھائی یکم ستمبر یا اُسکے فوراً بعد کلیسیائی حسابات کی جانچ‌پڑتال کرے۔ جب جانچ‌پڑتال ہو جاتی ہے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اِسکا اعلان کریں۔‏

▪ کلیسیا کے موجودہ لٹریچر اور میگزینز کے سٹاک کی سالانہ گنتی (‏اینوئیل انونیٹری)‏ اگست ۳۱، ۲۰۰۳ تک یا جتنی جلدی ہوسکے فوراً کی جانی چاہئے۔ یہ گنتی لٹریچر کوارڈی‌نیٹر کے ذریعے ہر مہینے کی جانے والی گنتی کی طرح ہی ہوتی ہے اور لٹریچر کی کُل تعداد کو لٹریچر انونیٹری فارم (‏ایس-‏۱۸)‏ پر درج کِیا جانا چاہئے۔ رسالوں کی تعداد میگزین سرونٹ سے حاصل کی جانی چاہئے۔ کوارڈینیٹ کرنے والی کلیسیا کے سیکرٹری کو انونیٹری کی نگرانی کرنی چاہئے۔ کوارڈینیٹ کرنے والی کلیسیا کا صدارتی نگہبان اور سیکرٹری فارم پر دستخط کریں گے۔ کوارڈینیٹ کرنے والی ہر کلیسیا کو تین لٹریچر انونیٹری فارمز (‏ایس-‏۱۸)‏ بھیجے جائینگے۔ براہِ‌مہربانی اصل کاپی برانچ دفتر کو ۶ ستمبر سے پہلے بھیج دیں۔ ایک کاپی اپنی فائل کیلئے رکھیں۔ تیسری کاپی کام کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔‏

▪ ٹرانسلیشن آفس میں اگست ۲۹ اور ۳۰، ۲۰۰۳ کو تمام لٹریچر کی گنتی کی جائیگی۔ لہٰذا اُس ہفتے کے دوران کسی کلیسیا کو لٹریچر کی ترسیل نہیں کی جائیگی۔‏

▪ کلیسیاؤں کو لٹریچر کے لئے اپنی اگلی درخواست کیساتھ ۲۰۰۴ کیلنڈر آف جیہوواز وِٹنسز اور روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا-‏۲۰۰۴ کے لئے اپنے آرڈر بھیجنے شروع کر دینے چاہئیں۔ ۲۰۰۴ کیلنڈر آف جیہوواز وِٹنسز انگریزی میں دستیاب ہوگا۔ روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا-‏۲۰۰۴ کتابچہ اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگا۔‏

▪ بھائیو اور بہنو!‏ ہم آپکو یہ بتا کر بہت خوش ہے کہ اِس سال بھی پاکستان میں دو ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کرنے کا بندوبست کِیا گیا ہے۔ پہلا ڈسٹرکٹ کنونشن اکتوبر ۱۷-‏۱۹، ۲۰۰۳ کو لاہور میں اور دوسرا دسمبر ۲۶-‏۲۸، ۲۰۰۳ کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اِس سال کے ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع ہے ”‏خدا کو جلال دیں۔“‏ براہِ‌مہربانی تینوں دن حاضر ہونے کے تمام ضروری انتظام کر لیں۔‏

▪ ڈسٹرکٹ کنونشن ۲۰۰۳ کے بیج کارڈز آپکی باقاعدہ لٹریچر ترسیل میں خودبخود شامل کر دئے جائینگے۔ اِن کیلئے درخواست بھیجنا ضروری نہیں۔ ہر کلیسیا کی ضرورت کے مطابق کارڈر بھیج دئے جائینگے۔ اگر کلیسیا میں کوئی پلاسٹک بیج ہولڈرز چاہتے ہیں تو اِس کیلئے درخواست بھیجنا ضروری ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں