تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ
مندرجہذیل سوالات ہفتہ شروع از اگست ۲۵، ۲۰۰۳ کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادے کے تحت زلیصفنغور آئینگے۔ سکول اوورسئیر جولائی ۷ تا اگست ۲۵، ۲۰۰۳ کے ہفتوں کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کریگا۔ [نوٹ: جن سوالوں کیساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُنکے جواب تلاش کرنے کیلئے آپکو خود تحقیق کرنی ہوگی۔-دیکھیں خدمتی سکول، ص. ۳۶-۳۷۔]
تفویض نمبر ۱
۱. اپنی ادراکی قوتوں کی تربیت کرنے سے کیا مُراد ہے؟ (عبر ۵:۱۴) [م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۱ پ. ۱۶، ۱۷]
۲. ہم خدا اور اُسکے وعدوں کی بابت شکوک کو اپنے اندر جڑ پکڑنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ [م۰۱ ۱/۷ ص. ۱۹-۲۱]
۳. اگرچہ مسیحیوں کیلئے ایک دوسرے کی برداشت کرنا لازم ہے توبھی اُن کے درمیان کس چیز کو برداشت نہیں کِیا جاتا؟ (کل ۳:۱۳) [م۰۱ ۱۵/۷ ص. ۲۲ پ. ۷، ۸]
۴. خالی جگہ پُر کریں: جسم کے کام ......................... یا ......................... کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ جب کوئی شخص ......................... اور ......................... تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہوتا ہے کہ وہ مسیحی پختگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ [م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۵ پ. ۱۳، ۱۴]
۵. خالی جگہ پُر کریں: مسیحی پختگی حاصل کرنے کا مقصد ......................... اور ......................... بلکہ .........................۔ [م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۶ پ. ۱۶]
۶. دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کے سلسلے میں ابرہام نے کونسا عمدہ نمونہ قائم کِیا تھا؟ [م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۲۷ پ. ۶، ۷]
۷. ایک دانشمند شخص کیسے ”علم جمع“ کرتا ہے؟ (امثا ۱۰:۱۴) [م۰۱ ۱۵/۷ ص. ۲۷ پ. ۴، ۵]
۸. ایوب کی اچھی عادات قابلِغور کیوں ہیں؟ (ایو ۱:۱، ۸؛ ۲:۳) [م۰۱ ۱/۸ ص. ۲۰ پ. ۴]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۹. گورننگ باڈی کے ارکان نے کیسے ”ایک دل ہوکر“ یہ فیصلہ کِیا کہ غیرقوم سے ایمان لانے والوں کے لئے نجات پانے کی خاطر ختنہ کرانا لازمی نہیں ہے؟ (اعما ۵:۱۵)
۱۰. یہوواہ کی طرف سے شریعت کو رد کر دینے کے باوجود گورننگ باڈی پولس سے موسوی شریعت کی بعض باتوں پر عمل کرنے کے لئے کیسے تقاضا کر سکتی تھی؟ (اعما ۲۱:۲۰-۲۶) [آئیٹی-۱ ص. ۴۸۱ پ. ۳؛ آئیٹی-۲ ص. ۱۱۶۳ پ. ۶–ص. ۱۱۶۴ پ. ۳۱]
۱۱. پولس رسول پر لگائے گئے کونسے غلط الزام ہمیں آجکل یہوواہ کے گواہوں کے خلاف بیانات کی یاد دلاتے ہیں؟ (اعما ۲۴:۵، ۶) [م۰۱ ۱۵/۱۲ ص. ۲۲ پ. ۹–ص. ۲۳ پ. ۲]
۱۲. پولس نے نظربندی کے دو سالوں کے دوران بھی بادشاہتی مُناد کے طور پر کیسے ایک عمدہ نمونہ قائم کِیا؟ (اعما ۲۸:۳۰، ۳۱)
۱۳. ’اعلےٰ حکومتیں‘ کسطرح ”خدا کے انتظام“ کا حصہ ہیں اور اسکا مسیحیوں پر کیا اثر ہونا چاہئے؟ (روم ۱۳:۱، ۲) [م۰۱ ۱/۸ ص. ۴ پ. ۵]