یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏03 ص.‏ 7
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • پورے دل سے یہوواہ خدا کی عبادت کرتے رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • آدمیوں کی بجائے خدا کو جلال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 8/‏03 ص.‏ 7

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

ایک صحتمند اور طویل زندگی سے لطف‌اندوز ہونے کیلئے اپنے حقیقی دل کو اچھی حالت میں رکھنے کے سلسلے میں بہت سی معلومات دستیاب ہیں۔ ہمارے علامتی دل کی حالت کی اہمیت اِس سے زیادہ ہے۔ لہٰذا، سن ۲۰۰۴ کے سپیشل اسمبلی ڈے کا یہ موضوع کتنا موزوں ہے:‏ ’‏پورے دل کیساتھ یہوواہ کی خدمت کرنا۔‘‏ (‏۱-‏توا ۲۸:‏۹‏)‏ ہم کیا کچھ سیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں؟‏

سرکٹ اوورسیئر ”‏خوشدلی کے ساتھ یہوواہ کی خدمت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا“‏ کے موضوع پر بات‌چیت کریگا۔ انٹرویوز دلچسپی اُبھارنے اور یہوواہ کی خدمت کرنے کے خواہشمند لوگوں کیساتھ بائبل مطالعے کرنے سے حاصل ہونے والی خوشی کو نمایاں کرینگے۔ بِلاشُبہ ”‏مصیبت‌زدہ دُنیا میں اپنے دل کی حفاظت کرنا“‏ کے موضوع پر مبنی مہمان مقرر کی پہلی تقریر سے تمام حاضرین تسلی اور حوصلہ‌افزائی پائینگے۔ صبح کا سیشن بپتسمے کی تقریر کیساتھ ختم ہوگا۔‏

بعدازدوپہر، ”‏مدد کیلئے ہاتھ بڑھانا“‏ کے موضوع کے تحت دوسروں کی مدد کرنے کے طریقوں پر بات‌چیت کی جائیگی۔ غلط اثرات سے اپنے بچوں کے دل کی حفاظت کرنے اور یہوواہ کی قربت میں آنے کیلئے اُنکی مدد کرنے کے سلسلے میں والدین کیا کر سکتے ہیں؟ ”‏اپنے بچوں کی یہوواہ میں مسرور رہنے کیلئے مدد کرنا“‏ کے موضوع پر مبنی حصہ عملی مشورے فراہم کرنے کیساتھ ساتھ یہ ظاہر کریگا کہ ایسا کیونکر کِیا جا سکتا ہے۔‏

کیا ہم اپنے علامتی دل کو صحتمند اور مضبوط رکھنے کے لئے یہوواہ کی تمام فراہمیوں سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں؟ اپنی روحانی صحت کے پروگرام کو قائم رکھنے کیلئے مہمان مقرر کی آخری تقریر ”‏پورے دل سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں،“‏ چار بنیادی پہلوؤں پر توجہ دلائیگی۔ ہم مخلصانہ دُعا، خدا کے کلام کے مطالعے، سرگرم منادی اور دیگر مسیحیوں کی رفاقت میں کتنا وقت اور کوشش صرف کرتے ہیں؟ کیا ہم ان حلقوں میں بہتری پیدا کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ ہمیں یہ دعوت دیتا ہے:‏ ”‏تربیت پر دل لگا اور علم کی باتیں سُن۔“‏ (‏امثا ۲۳:‏۱۲‏)‏ روحانی ہدایت کے اس بااَجر دن پر حاضر ہونے کی ابھی سے منصوبہ‌سازی کریں۔ ایسا کرنا آپکو پورے دل اور روح کی مستعدی سے یہوواہ کی خدمت کرنے کی طاقت بخشے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں