خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اگست ۱۱
گیت ۱۱۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے مخصوص اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے اگست ۱۵ کا مینارِنگہبانی اور اگست ۲۲ کا اویک! پیش کرنے کے لئے دو الگ الگ مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں دونوں رسالے پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جاتا ہے۔ ایک پیشکش میں امکانی قاطعِگفتگو سے نپٹنے کا مظاہرہ کریں جو کہتا ہے کہ ”مَیں مصروف ہوں۔“—بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کے صفحہ ۱۱ کو دیکھیں۔
۱۵ منٹ: ”یہوواہ کی نیکی کی نقل کریں۔“ a سامعین کو ایسے مختصر تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں کہ کیسے نیکی کے کاموں نے گواہی دینے کا موقع فراہم کِیا ہے۔ ساتھی ایمانداروں کی مدد کرنے کی خاطر کی جانے والی کاوشوں کیلئے کلیسیا کی تعریف کریں۔
۲۰ منٹ: ”پائنیر خدمت کی برکات۔“b فراہمکردہ سوالات کا استعمال کریں۔ ایک یا دو پائنیروں کو پائنیر خدمت سے حاصل ہونے والی برکات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔ اِس بات پر توجہ دلائیں کہ پائنیر خدمت میں دلچسپی رکھنے والا ہر شخص سیکرٹری سے درخواست فارم حاصل کر سکتا ہے۔
گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۱۸
گیت ۲۸
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ ”نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام“ پر گفتگو کریں۔ اگلے سپیشل اسمبلی ڈے کی تاریخوں کا اعلان کریں جو لاہور میں جنوری ۱۸ اور کراچی میں فروری ۲۲، ۲۰۰۴ کو منعقد ہوگا۔ سب کی حاضر ہونے کیلئے حوصلہافزائی کریں۔ بپتسمے کے خواہشمند بہنبھائی صدارتی نگہبان کو مطلع کریں۔
۱۵ منٹ: ”ایک تازگیبخش کام۔“c پہلے ہی سے دو یا تین پبلشروں کو یہ بتانے کیلئے تیار کریں کہ مسیحی خدمت اُنہیں کیسے تازگی بخشتی ہے۔
۱۸ منٹ: ”اپنی پرستش کی جگہ کو صافستھرا رکھیں۔“d (پیراگراف ۱-۵) فراہمکردہ سوالات کا استعمال کریں۔ پیراگراف ۳ اور ۴ پر بات کرتے ہوئے، کنگڈم ہال کی صفائی کے مقامی انتظامات کا اعادہ کریں۔ توجہطلب معاملات پر بات کریں۔ سچی پرستش کی جگہ کی مناسب دیکھبھال کیلئے کلیسیا کی کوششوں کی تعریف کریں۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۵
گیت ۳۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے ستمبر ۱ کا مینارِنگہبانی اور ستمبر ۸ کا اویک! پیش کرنے کیلئے دو الگ الگ مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں دونوں رسالے پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جائے۔ ماں یا باپ کو اپنے نوعمر بیٹے یا بیٹی کیساتھ رسالے پیش کرنے کے کام میں حصہ لینے کیلئے تیاری کرتے ہوئے دکھائیں۔ وہ مجوزہ پیشکش کا مظاہرہ کرنے سے پہلے اُس پر گفتگو کرتے ہیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: منادی کیلئے دلیری حاصل کریں۔ (۱-تھس ۲:۲) تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ واضح کریں کہ بہتیرے دوسروں کو بادشاہتی پیغام سنانے سے کیوں ڈرتے ہیں۔ کئی سالوں سے سچائی میں سرگرم اشخاص کیساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔ مینارِنگہبانی دسمبر ۱، ۱۹۹۹، صفحہ ۲۵ اور دسمبر ۱۵، ۱۹۹۹، صفحہ ۲۵ اور واچٹاور اپریل ۱، ۱۹۹۶، صفحہ ۳۱ پر دئے گئے تجربات بیان کریں۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ خوف محسوس کرنے کے باوجود اُنہوں نے بعض مواقع پر کیسے دلیری کیساتھ خوشخبری سنائی۔ یہوواہ سے طاقت حاصل کرنے کی حوصلہافزائی کیساتھ اختتام کریں اور اس کیلئے دسمبر ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۳، ۲۴ کو استعمال کریں۔
گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱
گیت ۴۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو اگست کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ ستمبر کیلئے لٹریچر کی پیشکش بتائیں۔ دو یا تین پبلشروں کو سپیشل اسمبلی ڈے اور سرکٹ اسمبلی سے متعلق، چھٹیوں کے دوران یا موسمِگرما میں دیگر مواقع پر غیررسمی گواہی دینے سے حاصل ہونے والے تجربات بیان کرنے کیلئے پیشازوقت تیار کریں۔
۱۵ منٹ: کیا آپ دوبارہ ملنے کا وعدہ پورا کرتے ہیں؟ ستمبر ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۰، ۱۱ پر ذیلی سُرخی ”اپنے وعدے پورے کرنے کے دیگر طریقے“ پر مشتمل تقریر اور سامعین سے گفتگو۔ جب ہمیں خدمتگزاری میں دلچسپی رکھنے والے لوگ ملتے ہیں تو ہم بعد میں بھی گفتگو جاری رکھنے کا بندوبست کرتے ہیں۔ کیا ہم وعدے کے مطابق اُنکے پاس واپس جاتے ہیں؟ اپنے وعدے پورے کرنے کے سلسلے میں بائبل اصولوں پر غور کریں۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیجئے کہ فوراً واپس جاکر ملاقات کرنے سے اُنہیں کیسی برکات حاصل ہوئی ہیں۔
۲۰ منٹ: ”اپنی پرستش کی جگہ کو صافستھرا ر کھیں۔“e (پیراگراف ۶-۱۲) فراہمکردہ سوالات کا استعمال کریں۔ کنگڈم ہال کو صافستھرا رکھنے کی اہمیت پر زور دیں اور صفحہ ۵ پر بکس کو اُجاگر کریں۔ اپنے کنگڈم ہال کی حالت پر کچھ دیر بات کریں اور کچھ تبدیلیوں یا مرمت کے منصوبوں کا ذکر کریں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
]فٹنوٹس[
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔