یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏03 ص.‏ 3-‏5
  • اپنی پرستش کی جگہ کو صاف‌ستھرا رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی پرستش کی جگہ کو صاف‌ستھرا رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • یہ ہماری عبادت‌گاہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ہم اپنی عبادت‌گاہوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • عبادت‌گاہ کی دیکھ‌بھال اور مرمت کے لیے
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 8/‏03 ص.‏ 3-‏5

اپنی پرستش کی جگہ کو صاف‌ستھرا رکھیں

۱ تمام دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی ۹۴،۰۰۰ سے زائد کلیسیائیں ہیں۔ بیشتر کلیسیائیں بائبل مطالعے اور مسیحی رفاقت کیلئے اپنے کنگڈم ہال میں جمع ہوتی ہیں جو سچی پرستش کے مرکز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔‏

۲ باقاعدہ شیڈول کے مطابق صفائی:‏ کنگڈم ہال کی صفائی‌ستھرائی اور اسے صحیح حالت میں رکھنے کیلئے مرمت وغیرہ کا کام ہماری پاک خدمت کا ضروری حصہ ہے۔ آور منسٹری بُک کے صفحہ ۶۱، ۶۲ پر بیان کِیا گیا ہے:‏ ”‏بھائیوں کو کنگڈم ہال کیلئے مالی مدد دینے کے علاوہ اِسے صاف‌ستھرا، قابلِ‌دید اور اچھی حالت میں رکھنے کو بھی ایک شرف خیال کرنا چاہئے۔ کنگڈم ہال کو اندر اور باہر سے یہوواہ کی تنظیم کی صحیح نمائندگی کرنے کے لائق ہونا چاہئے۔“‏ کنگڈم ہال کے ہفتے میں کئی مرتبہ استعمال ہونے کی وجہ سے اِسے باقاعدہ صفائی اور مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔ عام طور پر کنگڈم ہال میں کلیسیائی اجلاس پر حاضر ہونے والے بہن‌بھائی رضاکارانہ طور پر اِن معاملات کو نپٹاتے ہیں۔ بائبل وقتوں کی طرح، آجکل بھی یہوواہ کے خادموں کو اپنی پرستش کی جگہ ”‏کی صفائی‌ستھرائی اور مرمت“‏ وغیرہ کے سلسلے میں مستعدی دکھانی چاہئے۔—‏۲-‏توا ۳۴:‏۱۰‏۔‏

۳ کنگڈم ہال کی ہفتہ‌وار صفائی کا شیڈول معلوماتی بورڈ پر چسپاں ہونا چاہئے۔ کتابی مطالعہ کے تمام گروپوں کو ہر ہفتے اپنی باری پر ہال کی صفائی میں حصہ لینا چاہئے اور فہرست کے مطابق کام کرنے چاہئیں۔ کنگڈم ہال کو صاف‌ستھرا اور قابلِ‌دید رکھنے کے لئے ہر کوئی ہفتہ‌وار صفائی کے کام میں حصہ لے سکتا ہے۔ بچوں کو بھی والدین کی زیرِنگرانی اِس کام میں شریک کِیا جا سکتا ہے اور یوں اُنہیں اِس شرف کے لئے قدردانی دکھانے کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔ بالخصوص جب ایک سے زیادہ کلیسیائیں کنگڈم ہال کو استعمال کرتی ہیں تو اچھے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہماری پرستش کا یہ اہم پہلو صرف چند اشخاص کی ذمہ‌داری نہ بن جائے۔‏

۴ ایسے کاموں کی ایک فہرست کو صفائی کے سازوسامان کی جگہ پر بھی چسپاں کِیا جا سکتا ہے۔ اِس فہرست سے ہفتہ‌وار ذمہ‌داریوں کی وضاحت ہونی چاہئے جس میں جھاڑو لگانے، کھڑکیاں صاف کرنے، میگزینز اور لٹریچر کاؤنٹر کی جھاڑپونچھ کرنے، کوڑےدانوں کو خالی کرنے، گیلے کپڑے سے فرش صاف کرنے اور آئینے وغیرہ صاف کرنے کی وضاحت ہونی چاہئے۔ لکڑی کے فرنیچر کی پالش اور کرسیوں کی اچھی طرح صفائی، پردوں اور برقی لائٹس کی صفائی جیسے بعض کام شاید باقاعدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صفائی کیلئے استعمال میں آنے والی تمام کیمیاوی اشیا کو بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں اور واضح لیبل لگائیں۔ اُنکے استعمال کی بابت مختصر سی ہدایت تحریر ہونی چاہئے۔‏

۵ کنگڈم ہال میں تحفظ کا بہت زیادہ خیال رکھا جانا چاہئے۔ (‏است ۲۲:‏۸)‏ اِس سلسلے میں صفحہ ۴ کے بکس میں کچھ ضروری ہدایات درج کی گئی ہیں جن پر وقتاًفوقتاً توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔‏

۶ کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال:‏ کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال کی ذمہ‌داری بزرگوں کی جماعت کی ہوتی ہے۔ عام طور پر، کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو اِس کام کو منظم کرنے پر مامور کِیا جاتا ہے۔ وہ اِس بات کا خیال رکھتا ہے کہ کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال ہوتی رہے، اِسے صاف‌ستھرا اور اچھی حالت میں رکھا جائے اور صفائی‌ستھرائی کیلئے ضروری سازوسامان وافر مقدار میں دستیاب رہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہال کے اندر اور اردگرد کوئی خطرناک حالت یا چیز موجود نہ ہو۔ جب دو یا زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال کو استعمال کرتی ہیں تو بزرگوں کی جماعتوں کو عمارت اور جائیداد کی دیکھ‌بھال کے انتظامات کو منظم طریقے سے چلانے کیلئے ایک آپریٹنگ کمیٹی کو تشکیل دینا چاہئے۔ یہ کمیٹی بزرگوں کی جماعتوں کے تحت کام کرتی ہے۔‏

۷ کنگڈم ہال کی سالانہ تفصیلی جانچ کی جانی چاہئے۔ بزرگ ضروری کاموں پر پوری توجہ دینے کیلئے مخصوص انتظامات کرنے کے ذمہ‌دار ہیں۔ اصلاحی اور حفاظتی ردوبدل کے ضروری کاموں کیلئے مبشروں سے مدد لی جا سکتی ہے۔ سب کو چھوٹے سے چھوٹے کام پر بھی توجہ دینے کیلئے چوکس رہنا چاہئے اور توجہ‌طلب معاملات کو نپٹانے کیلئے جلدی کرنی چاہئے۔‏

۸ اگر بزرگ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں کنگڈم ہال میں بعض ضروری ردوبدل یا مرمت کے کاموں کے سلسلے میں مشورت یا مدد کی ضرورت ہے تو وہ برانچ دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‏

۹ کلیسیائی فنڈز کا دانشمندانہ استعمال:‏ کنگڈم ہال کے اندر اور اردگرد کے بیشتر کام رضاکار کرتے ہیں۔ اُنکی خودایثارانہ کوششیں محبت کا ایک عمدہ اظہار ہیں اور اِن سے بڑی حد تک اخراجات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اگر بعض کاموں کیلئے کسی ٹھیکے‌دار کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہو تو ایسے کاموں کیلئے بزرگوں کو کام کی بولی لگوانی چاہئے۔ وہ پہلے کام یا سازوسامان کی فراہمی کی تحریری تفصیل تیار کرنے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ ایسے کاموں یا سازوسامان کی فہرست بولی لگانے والے کئی لوگوں کو دی جاتی ہے تاکہ سب مطلوبہ کاموں اور سازوسامان کی ایک ہی تفصیل کو سمجھتے ہوئے بولی لگائیں۔ کئی بولی لگانے والوں کی طرف سے تحریری پیشکش وصول ہونے کے بعد بزرگ بہترین پیشکش کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی بھائی بھی کام کرنے یا خاص رعایت پر سامان مہیا کرنے کی پیشکش کرے تو پھربھی یہی طریقہ اپنانا چاہئے۔‏

۱۰ اگر ممکن ہو تو بزرگ پراپرٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ جب ایک سے زیادہ کلیسیائیں کنگڈم ہال استعمال کریں تو ان کلیسیاؤں کی چنی ہوئی ایک منتظم کمیٹی علیٰحدہ بینک اکاؤنٹ رکھتی ہے اور ہر ماہ بزرگوں کی ہر جماعت کو حسابات کی رپورٹ دیتی ہے جس سے بزرگوں کو پتہ چلتا ہے کہ فنڈز کیسے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ بزرگ کلیسیائی فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے ذمہ‌دار ہیں۔‏

۱۱ بڑی تبدیلیاں اور مرمت:‏ جب منتظم کمیٹی محسوس کرتی ہے کہ کنگڈم ہال میں زیادہ بڑی تبدیلیوں یا مرمت کی ضرورت ہے تو وہ ہدایات کیلئے یہ معاملہ بزرگوں کی جماعتوں کے سامنے پیش کرتی ہے۔ اگر یہ بات طے ہو جاتی ہے کہ ایسی مرمت یا تبدیلیاں ضروری ہیں اور کنگڈم ہال میں جمع ہونے والی کلیسیاؤں کے علاوہ باہر سے بھی مدد کی ضرورت ہوگی تو بزرگ برانچ دفتر سے رابطہ کرینگے۔ برانچ دفتر لائق اور تجربہ‌کار بھائیوں کی مدد سے مفید مشورے اور کام کیلئے راہنمائی فراہم کریگا۔ اگر اخراجات زیادہ ہے تو لاگت کا حساب لگا کر کلیسیا کی منظوری کیلئے ایک قرارداد تیار کی جانی چاہئے۔‏

۱۲ ہم کنگڈم ہال میں جمع ہونے کے شرف کی کتنی قدر کرتے ہیں!‏ ہم کبھی بھی اپنے اجلاسوں کو نظرانداز نہیں کرینگے اور نہ ہی انہیں کم‌اہم خیال کرینگے۔ کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال میں حصہ لیکر ہم سب اپنی حوصلہ‌افزائی کیلئے فراہم کئے گئے اس انتظام کو کامیاب بنانے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ یہ سچی پرستش کی بڑائی کے علاوہ یہوواہ کے نام کو جلال بخشتا ہے۔ ہمیں اپنی پرستش کی جگہ کو صحیح حالت میں رکھنے کا عزم کرنا چاہئے۔‏

‎]سوالات[‎

۱.‏ کنگڈم ہال کیا مقصد انجام دیتا ہے؟‏

۲.‏ کنگڈم ہال کو صاف اور قابلِ‌دید کیوں ہونا چاہئے؟‏

۳.‏ کنگڈم ہال کی صفائی‌ستھرائی کا انتظام کیسے کِیا جاتا ہے اور کون اِس شرف سے لطف‌اندوز ہو سکتے ہیں؟‏

۴.‏ کنگڈم ہال کی صفائی کے سلسلے میں کلیسیا کی سہولت کیلئے کیا کِیا جانا چاہئے؟‏

۵.‏ تحفظ کتنا ضروری ہے اور وقتاًفوقتاً کن معاملات پر توجہ دی جانی چاہئے؟ (‏صفحہ ۴ پر بکس کی معلومات پر توجہ دیں۔)‏

۶.‏ کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال کے کام کو کیسے منظم کِیا جاتا ہے؟‏

۷.‏ (‏ا)‏ کنگڈم ہال کو اچھی حالت میں رکھنے کیلئے ہر سال کیا کِیا جاتا ہے؟ (‏ب)‏ وقتاًفوقتاً کن معاملات پر توجہ دینا ضروری ہے؟ (‏صفحہ ۵ پر بکس کا مطالعہ کریں۔)‏

۸.‏ بزرگ کب ضروری ردوبدل یا مرمت کے کاموں کے سلسلے میں برانچ دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں؟‏

۹.‏ اگر ٹھیکے پر کوئی کام کرانا ہو تو کونسا طریقہ اختیار کرنا چاہئے؟‏

۱۰.‏ کلیسیائی فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کیا کِیا جاتا ہے؟‏

۱۱.‏ اگر زیادہ بڑی تبدیلیاں اور مرمت ضروری ہو تو کیا کِیا جانا چاہئے؟‏

۱۲.‏ ہم کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہونے کے شرف کی قدر کیسے کر سکتے ہیں؟‏

‎]صفحہ ۴ کی تصویری عبارت[‎

حفاظتی انتظامات

◻ آگ بجھانے کے آلات بآسانی دستیاب ہونے چاہئیں اور انہیں ہر سال تبدیل کرنا چاہئے۔‏

◻ باہر نکلنے کے راستوں اور سیڑھیوں کی واضح نشاندہی کی جانی چاہئے اور انکی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور جنگلے بھی محفوظ ہونے چاہئیں۔‏

◻ سامان رکھنے کا کمرہ اور بیت‌الخلا صاف ہونے چاہئیں ان میں کوئی آتش‌گیر مادہ، ذاتی اشیا وغیرہ نہیں ہونی چاہئیں۔‏

◻ چھت اور نکاسی کے نظام کی باقاعدہ دیکھ‌بھال اور صفائی ہونی چاہئے۔‏

◻ پارکنگ کی جگہ میں کافی روشنی ہونی چاہئے اور وہاں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جس سے کوئی ٹھوکر کھا کر گِر سکتا ہو۔‏

◻ بجلی اور ہوا کے نظام کی باقاعدہ سروس ہونی چاہئے۔‏

◻ اگر کہیں سے کسی چیز کا اخراج ہو رہا ہو تو اُسے فوراً ٹھیک کرنا چاہئے۔‏

◻ جب اجلاس نہ ہو تو عمارت کو اچھی طرح بند کرکے رکھنا چاہئے۔‏

‎]صفحہ ۵ کی تصویری عبارت[‎

عمارت اور چیزوں کی حفاظت

◻ باہر:‏ کیا چھت، باہر کا راستہ، رنگ، کھڑکیاں اور کنگڈم ہال کا سائن بورڈ اچھی حالت میں ہیں؟‏

◻ اندر:‏ کیا فرش، پردے، کُرسیاں، بجلی اور نل‌سازی کا نظام، رنگ، لٹریچر کی الماریاں اچھی حالت میں ہیں؟‏

◻ سازوسامان:‏ کیا بجلی کی چیزیں، صوتی نظام، ہوا اور ائیرکنڈیشن کا نظام صحیح چل رہا ہے؟‏

◻ بیت‌الخلا:‏ کیا یہ صاف اور صحیح کام کر رہے ہیں؟‏

◻ کلیسیائی کاغذات:‏ کیا کنگڈم ہال کی عمارت اور زمین سے متعلق کاغذات مکمل ہیں؟ کیا پراپرٹی ٹیکس سے چھوٹ کا فارم ہر سال پُر کِیا گیا ہے؟ کیا کرایے کے معاہدوں کو اچھی طرح پُر کرکے رکھا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ضرورت کے وقت کام آ سکیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں