خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جون ۹
گیت ۸۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے جون ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جون ۲۲ کے اویک! کو پیش کرنے کیلئے دو الگالگ مظاہرے کرائیں۔ ہر بار ایک رسالے کو نمایاں کریں لیکن پیش دونوں رسالے کئے جانے چاہئیں۔ ہر مظاہرے میں ایک صحیفہ استعمال کریں۔
۱۵ منٹ: ”مسیحی خدمتگزاری—ہمارا خاص کام“a کُلوقتی خدمت میں حصہ لینے سے حاصل ہونے والی برکات پر غور کرنے کے لئے نوجوانوں کی حوصلہافزائی کریں۔ نومبر ۱، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۹-۲۱ پر ذیلی عنوان ”جب ثقافت اور ضمیر میں تصادم ہوتا ہے“ کے تحت مواد پر مبنی تبصرے شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”ریٹائرمنٹ—اضافی کارگزاری کا موقع؟b اگر ممکن ہو تو دُنیاوی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کو یہوواہ کی خدمت کیلئے استعمال کرنے والے پبلشر کا مختصر انٹرویو شامل کریں۔ اس سے پوچھیں کہ اس کام کے لئے اُسے کونسی تبدیلیاں لانی پڑیں اور اُس نے اسکے نتیجے میں کونسی برکات کا تجربہ کِیا ہے۔
گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۱۶
گیت ۵۵
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۲ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”مستعدی سے ’جامع گواہی‘ دیں۔“c فراہمکردہ سوالات استعمال کریں۔ پیراگراف ۵ اور ۶ پر باتچیت کرنے کے بعد، دُکاندار کو غیررسمی گواہی دینے اور اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ پیش کرنے کا ایک مختصر مظاہرہ کرائیں۔ پیراگراف ۷ اور ۸ پر باتچیت کرنے سے پہلے ان کی پڑھائی کرائیں۔ اختتام پر، بکس ”انہیں مت بھولیں!“ کو پڑھیں اور اس پر باتچیت کریں۔
گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۳
گیت ۱۳۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے جولائی ۱ کے مینارِنگہبانی اور جولائی ۸ کے اویک! کو پیش کرنے کیلئے دو الگالگ مظاہرے کرائیں۔ ہر دفعہ دونوں رسالے ایک ساتھ پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جائے۔ ایک مظاہرے میں پبلشر کو گلیکوچوں میں گواہی دیتے ہوئے دکھائیں۔
۲۰ منٹ: حوصلہشکنی کی بابت کیا کِیا جا سکتا ہے؟ نومبر ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۹ اور ۳۰ پر ذیلی عنوان ”اچھا رُجحان برقرار رکھنا“ کے تحت مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ صحیفائی مشورت کے ساتھ ساتھ عملی تجاویز کا اعادہ کریں۔ ایک یا دو تجربہکار پبلشروں کا یہ واضح کرنے کے لئے پیشازوقت بندوبست کریں کہ خدمتگزاری میں اپنی خوشی برقرار رکھنے میں کونسی چیز اُن کی مدد کرتی ہے۔
۱۵ منٹ: ”ایک بدلتی دُنیا میں منادی کرنا۔“d پیراگراف ۲، ۳ پر باتچیت کرتے وقت سامعین سے پوچھیں کہ مقامی علاقے میں باتچیت شروع کرنے کیلئے کونسے حالیہ واقعات استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ پیراگراف ۴ پر باتچیت کرتے وقت متذکرہ پیشکشوں میں سے کسی ایک کے استعمال پر ایک مختصر مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۱۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۳۰
گیت ۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو جون کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ جولائی اور اگست کی پیشکش بیان کریں۔ مقامی سٹاک میں موجود دو بروشرز کو نمایاں کریں۔ اچھی طرح تیارکردہ مظاہروں سے ظاہر کریں کہ انہیں خدمتگزاری میں کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ مجوزہ پیشکشوں کے لئے جولائی ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری،صفحہ ۸ پڑھیں۔ اضافی پیشکشیں واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس میں ”پیشکشوں“ اور درمیانی ذیلی عنوان ”مطبوعہ کے مطابق فہرست“ میں تلاش کی جا سکتی ہیں۔
۱۵ منٹ: ”معذوری کے باوجود پھلدار۔“e اگست ۲۲، ۱۹۹۰ کے اویک! میں صفحہ ۲۲، ۲۳ پر ذیلی عنوان ”کیا کِیا جا سکتا ہے؟“ کے تحت مواد پر مبنی تبصرے شامل کریں کہ دوسرے کیسے مدد کر سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: بادشاہتی منادی میں خدا کے کلام کا مؤثر استعمال کریں۔ خدمتی نگہبان کے ذریعے سامعین سے باتچیت۔ ہم خدمتگزاری میں ملنے والے ہر شخص کو بادشاہت کی بابت تقویتبخش صحیفائی خیال پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، ہمیں بائبل آیات پڑھنے سے زیادہ کچھ کرنا چاہئے۔ ہمیں وضاحت کرنے، مثال دینے اور ان کا اطلاق واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ ریزننگ بُک، صفحہ ۱۵۴، ۱۵۵ پر ”انسانی حکمران نسلِانسانی کی اشد ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے“ کے نسخ ذیلی عنوان کے تحت چند صحیفائی حوالوں کو مثال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ظاہر کریں کہ یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ باتچیت کے بعد، ایک پبلشر کے ذریعے اچھی طرح تیارکردہ مظاہرے کی مدد سے واضح کریں کہ واپسی ملاقات پر، ٹھوس وضاحت، سادہ سی مثال اور مختصر اطلاق کے ذریعے ایک صحیفے کے مؤثر استعمال سے صاحبِخانہ کو یہ کیسے سمجھایا جا سکتا ہے کہ بادشاہتی حکومت اُسے ذاتی طور پر فائدہ پہنچائے گی۔ مظاہرہ صحیفے کی پڑھائی کے ساتھ شروع کریں۔ مظاہرے کے بعد، اس بات کا احاطہ کریں کہ کیسے صحیفے کی وضاحت کی گئی، اس پر مثال دی گئی اور اس کا اطلاق واضح کِیا گیا۔ خدا کے کلام کا مؤثر استعمال کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۷
گیت ۱۶۵
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: مقامی تجربات۔ مقامی پبلشروں کو (۱) دیگر زبانیں بولنے والے مختلف نسلیاتی گروہوں یا لوگوں کو گواہی دیتے یا (۲) گھرباگھر اور گلیکوچوں میں گواہی دیتے وقت پیش آنے والے تجربات بیان کریں یا ان پر مظاہرہ کرائیں۔ مختلف زبان بولنے والے لوگوں سے ملتے وقت کتابچہ گڈ نیوز فار آل نیشنز اور پلیز فالو اَپ (S-43) فارم کا اچھا استعمال کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۵ منٹ: ”الہٰی نام کی تشہیر کرنا۔“f فراہمکردہ سوالات استعمال کریں۔ پیراگراف ۴ پر غور کرتے وقت، پروکلیمرز بُک کے صفحہ ۱۲۴ پر موجود بکس ”خدا کے نام کی تشہیر کرنا“ سے تبصرے شامل کریں۔ ایک تجربہکار پبلشر کے ذریعے واپسی ملاقات کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ریزننگ بُک صفحہ ۱۹۶، ۱۹۷ میں سے دو یا تین صحائف کی مدد سے ظاہر کریں کہ خدا کے ذاتی نام کو جاننا اور اسے استعمال کرنا کیوں اہم ہے۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
]فٹنوٹس[
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
f تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔