یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏03 ص.‏ 1
  • ایک بدلتی دُنیا میں منادی کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک بدلتی دُنیا میں منادی کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • دلچسپی پیدا کرنے کیلئے حالیہ واقعات کا استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • اپنی بادشاہتی منادی کو بہتر بنانے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • تیار رہنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ مُنادی کرنـے کے اپنـے طریقے میں تبدیلی لا سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 6/‏03 ص.‏ 1

ایک بدلتی دُنیا میں منادی کرنا

۱ حالات کتنی تیزی سے بدل سکتے ہیں!‏ راتوں رات ایک قدرتی آفت، معاشرتی بحران، سیاسی انقلاب یا تشہیرشُدہ حادثہ گفتگو کا موضوع بن سکتے ہیں۔ تاہم، اتنی ہی تیزی سے لوگوں کی توجہ بھی ایک سے دوسری طرف جا سکتی ہے۔ (‏اعما ۱۷:‏۲۱؛‏ ۱-‏کر ۷:‏۳۱‏)‏ اس بدلتی ہوئی دُنیا میں، ہم کیسے لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتے اور اُنہیں بادشاہتی پیغام سنا سکتے ہیں؟‏

۲ لوگوں کی فکروں کو سمجھیں:‏ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا ایک طریقہ اُن کی توجہ حالیہ واقعات کی طرف دلانا ہے۔ اپنے سامعین کو خدا کے ساتھ رشتے کی بابت سنجیدگی سے سوچنے کی تاکید کرتے وقت ایک مرتبہ یسوع نے اُن فکروں کا ذکر کِیا جو اُنکے ذہنوں پر حاوی تھیں۔ (‏لو ۱۳:‏۱-‏۵‏)‏ اسی طرح، خوشخبری سناتے وقت ہم بھی اپنے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے والی حالیہ خبروں یا مقامی ضروریات کو گفتگو میں شامل کر سکتے ہیں۔ تاہم، ایسے معاملات پر گفتگو کرتے وقت ہمیں سیاسی یا معاشرتی تنازعات میں اُلجھنے سے بچنا چاہئے۔—‏یوح ۱۷:‏۱۶‏۔‏

۳ ہم یہ کیسے بتا سکتے ہیں کہ اس وقت لوگ کیا سوچ رہے ہیں؟ شاید بہترین طریقہ سوال پوچھنا اور پھر غور سے اُن کی بات کو سننا ہے۔ (‏متی ۱۲:‏۳۴‏)‏ لوگوں میں دلچسپی ہمیں دوسروں کے نقطۂ‌نظر کو جاننے اور ہوشیاری کیساتھ مزید بات کرنے کی تحریک دیگی۔ صاحبِ‌خانہ کی ایک سرسری سی بات بھی اُس علاقے کے لوگوں کی فکر کو آشکارا کر سکتی اور گواہی دینے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔‏

۴ پیشکش تیار کرنا:‏ اس بدلتی ہوئی دُنیا میں میدانی خدمت کے لئے تیاری کرتے ہوئے ہم بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم حالیہ واقعات کو اپنی پیشکش میں کیسے شامل کر سکتے ہیں اسکی بابت مفید تجاویز صفحہ ۴ پر ”‏جُرم/‏تحفظ“‏ اور ”‏حالیہ واقعات“‏ کے تحت بیان کی گئی ہیں۔ اسی طرح کی معلومات ستمبر ۲۰۰۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ پر بھی مل سکتی ہیں۔ اپنی پیشکش تیار کرتے وقت ایک موزوں صحیفہ شامل کرنا نہ بھولیں۔‏

۵ جب ہم اپنے علاقے میں بدلتی ہوئی فکروں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں خوشخبری کی اپنی پیشکش کو اسی مناسبت سے تیار کرنا چاہئے۔ اسطرح، ہم لوگوں سے اُنکے دلوں میں چھپی بات پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ یوں ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی خوبیوں اور معیاروں میں لاتبدیل خدا کی بابت جاننے میں مدد سکتے ہیں۔—‏یعقو ۱:‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں