رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مئی ۱۵
”ہم ہر روز تشدد کی رپورٹیں سنتے ہیں۔ آپکے خیال میں کیا پہلے بھی کبھی ایسے حالات تھے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل کیا بیان کرتی ہے۔ [متی ۲۴:۳۷ پڑھیں۔] نوح کا زمانہ اسقدر بُرا تھا کہ خدا نے نوح اور اُسکے خاندان کے سوا سب کو صفحۂہستی سے مٹا ڈالا۔ یہ رسالہ واضح کرتا ہے کہ یہ واقعات آجکل ہمارے لئے کیا اہمیت رکھتے ہیں۔“
جاگو! مئی ۲۲
”آجکل، حشرات سے پیدا ہونے والی بیماری ہماری صحت کیلئے خطرہ پیش کرتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم ان سے بچاؤ کیلئے چند اقدام اُٹھا سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ان اقدام کے علاوہ ایک ایسے وقت کی بابت بائبل کے وعدے پر بھی باتچیت کرتا ہے جب کوئی بیماری نہ ہوگی۔“ آخر میں یسعیاہ ۳۳:۲۴ پڑھیں۔
مینارِنگہبانی جون ۱
”بعض لوگ عطیات کے ناجائز استعمال کی رپورٹیں سنکر یہ سوچتے ہیں کہ آیا چندہ دینا دانشمندی کی بات ہے یا نہیں۔ تاہم، لاتعداد لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ آپکے خیال میں کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد عبرانیوں ۱۳:۱۶ پڑھیں۔] یہ رسالہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا کو کس قسم کی سخاوت پسند ہے۔“
جاگو! جون ۸
”بظاہر ماضی کی نسبت آجکل اخلاقیات اور اچھے آدابواطوار کی قدر کم ہو گئی ہے۔ کیا آپ نے بھی ایسا دیکھا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] دلچسپی کی بات ہے کہ بائبل نے اِسکی بابت پیشینگوئی کی تھی۔ [۲-تیمتھیس ۳:۱-۵ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ شمارہ بحث کرتا ہے کہ انسانی اقدار کیوں بدل رہی ہیں اور مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔“