اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کریں۔ جب آپ ایسے دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے واپسی ملاقات کرتے ہیں جو میموریل یا کسی اَور تھیوکریٹک موقع پر حاضر ہوئے تھے لیکن کلیسیا کیساتھ باقاعدہ رفاقت نہیں رکھتے تو اُنہیں نئی کتاب ورشپ دی اونلی ٹرو گاڈ پیش کریں۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش ضرور کی جانی چاہئے بالخصوص ایسے لوگوں کیساتھ جو علم کی کتاب اور تقاضا بروشر کا پہلے ہی مطالعہ کر چکے ہیں۔ جون: علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کریں۔ اگر لوگوں کے پاس یہ اشاعتیں پہلے ہی سے موجود ہوں تو کلیسیا کے سٹاک میں موجود کوئی اَور مناسب بروشر استعمال کریں۔ جولائی اور اگست: مندرجہذیل ۳۲ صفحات کے بروشرز میں سے کوئی ایک: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیوَر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وَٹ از دی پرپز آف لائف؟—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟، اور وین سموَن یو لوَ ڈائز۔
▪ اپریل کے مہینے سے ۲۰۰۳ ڈسٹرکٹ کنونشن کے بیج کارڈ لٹریچر کی ترسیل میں خودبخود ہی شامل کر دئے جائینگے۔ انکے لئے درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کلیسیا کے پبلشروں کی تعداد کی مناسبت سے انہیں ۲۵ کے بنڈل کی صورت میں بھیجا جائیگا۔ اگر کسی کلیسیا کو زیادہ کارڈ درکار ہوں تو لٹریچر ریکیوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر ان کیلئے درخواست کرنا ضروری ہوگا۔ کلیسیا میں پلاسٹک بیج ہولڈرز حاصل کرنے کے خواہاں اشخاص کیلئے بھی درخواست کی جانی چاہئے۔
▪ برانچ دفتر کیلئے تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے پتوں اور ٹیلیفون نمبروں کی تازہترین فہرست ضرور رکھنی چاہئے۔ اگر کوئی تبدیلی ہو تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو پریزائیڈنگ اوورسئیر/سیکرٹری چینج آف ایڈریس (ایس-۲۹) فارم فوراً پُر اور دستخط کرکے برانچ کو بھیج دینا چاہئے۔ اس میں ٹیلیفون کے کوڈ میں تبدیلی بھی شامل ہے۔
▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کو اپنے پاس اپلیکیشن فار ریگولر پائنیر سروس (ایس-۲۰۵) اور درخواست برائے امدادی پائنیر خدمت (ایس-۲۰۵بی) فارمز کی کافی تعداد رکھنی چاہئے۔ لٹریچر ریکیوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر انکا آرڈر دینا چاہئے۔ کمازکم ایک سال کیلئے رسد رکھیں۔ یہ دیکھنے کیلئے تمام ریگولر پائنیر درخواست فارمز کا جائزہ لیں کہ آیا وہ بالکل مکمل ہیں۔ اگر درخواستدہندگان کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں تو انہیں تاریخ کا اندازہ لگا کر اسکا ریکارڈ رکھنا چاہئے۔
▪ جب ذاتی سیروتفریح کے منصوبوں میں کسی جگہ کلیسیائی اجلاس، اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونا مقصود ہو تو متعلقہ تاریخوں، اوقات اور مقامات کی بابت اُس جگہ کی نگرانی کرنے والے برانچ دفتر سے براہِراست رابطہ کریں۔ برانچ دفاتر کے پتے حالیہ ائیربُک کے آخری صفحے پر درج ہیں۔