یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏03 ص.‏ 6
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 4/‏03 ص.‏ 6

تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ

مندرجہ‌ذیل سوالات ہفتہ شروع از اپریل ۲۸، ۲۰۰۳ کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادے کے تحت زیرِغور آئینگے۔ سکول اوورسئیر مارچ ۳ تا اپریل ۲۸، ۲۰۰۳ کے ہفتوں کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [‏نوٹ:‏ جن سوالوں کیساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُن کے جواب تلاش کرنے کے لئے آپ کو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]‏

تفویض نمبر ۱

۱.‏ پہلی صدی میں روح‌القدس نے شاگردوں کو منادی کے کام کے لئے کیسے طاقت بخشی تھی اور اس نے خدا کلام کے فروغ میں کیا کردار ادا کِیا تھا؟ [‏م۰۱ ۱/‏۴ ص.‏ ۱۳، ۱۴‏]‏

۲.‏ روحانی فردوس کیا ہے؟ [‏م۰۱ ۱/‏۳ ص.‏ ۸-‏۱۰‏]‏

۳.‏ امثال ۸:‏۱-‏۳ کیسے ظاہر کرتی ہے کہ خدائی حکمت سب کیلئے دستیاب ہے اور کلسیوں ۲:‏۳ کے مطابق یہ کہاں سے حاصل ہوتی ہے؟ [‏م۰۱ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۲۵،‏ ۲۸‏]‏

۴.‏ یہوواہ اور یسوع نے ناموافق حالات میں بھی نوعِ‌انسان کے لئے خوشی اور مثبت رُجحان کیسے ظاہر کِیا؟ [‏م۰۱ ۱/‏۵ ص.‏ ۹‏]‏

۵.‏ کونسی چیز مشکل حالات میں اپنی خوشی برقرار رکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟ [‏م۰۱ ۱/‏۵ ص.‏ ۱۵، ۱۶‏]‏

۶.‏ بچوں کو سکھانے کے علاوہ والدین کا اچھا نمونہ بھی اُنکے لئے کیوں ضروری ہے؟ [‏م۰۱ ۱۵/‏۵ ص.‏ ۲۲، ۲۳‏]‏

۷.‏ سونے کے بچھڑے کی پرستش کرنے والے اسرائیلیوں کی مثال یہوواہ کیلئے مکمل تابعداری کی اہمیت کو کیسے ظاہر کرتی ہے؟ [‏م۰۱ ۱۵/‏۶ ص.‏ ۱۵، ۱۶‏]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۸.‏ (‏ا)‏ پہلی صدی میں وہ ”‏مکروہ چیز“‏ کونسی تھی جسکا ذکر مرقس ۱۳:‏۱۴ میں کِیا گیا ہے؟ (‏ب)‏ ”‏اُس جگہ کھڑی“‏ ہونا ”‏جہاں اُس کا کھڑا ہونا روا نہیں“‏ کس طرف اشارہ کرتا ہے؟‏

۹.‏ لوقا کی انجیل یہ کیسے ظاہر کرتی ہے کہ یسوع داؤد کے تخت کا حقیقی وارث تھا؟ (‏لو ۳:‏۲۳-‏۳۸‏)‏ [‏ڈبلیو ۹۲ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۹ پ.‏ ۳]‏

۱۰.‏ لوقا ۱۲:‏۲ میں درج یسوع کے بیان کا مطلب کیا تھا؟‏

۱۱.‏ کھوئے ہوئے درہم کی بابت یسوع کی تمثیل میں فرشتوں کا ردِعمل حیران‌کُن کیوں ہے؟ (‏لو ۱۵:‏۱۰‏)‏ اُنکی مثال کا ہم پر کیا اثر ہونا چاہئے؟‏

۱۲.‏ لوقا ۲۲:‏۲۹ میں کن دو عہود کا ذکر کِیا گیا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں