خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اپریل ۱۴
گیت نمبر ۳
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے اپریل ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اپریل ۲۲ کے اویک! کو پیش کرنے کیلئے دو الگ الگ مظاہرے کرائیں۔ ہر دفعہ دونوں رسالے ایک ساتھ پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جائے۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ بزرگ کے ذریعے تقریر۔
۲۰ منٹ: ”چراغوں کی طرح چمکنا۔“a جون ۱، ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی صفحہ ۲۵-۲۷، پیراگراف ۸-۱۳ پر مبنی پانچ منٹ کی تقریر کیساتھ اختتام کریں۔ اس بات پر زور دیں کہ ہم کیوں دوسروں کے سامنے بادشاہتی پیغام کا اعلان کرتے ہیں۔
گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۱
گیت ۲۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: ”یہوواہ کی تمجید کے لئے جمع ہونا۔“b فراہمکردہ سوالات کا استعمال کریں۔ جمعہ کی صبح سے لیکر اتوار کی دوپہر تک ہر سیشن پر حاضر رہنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ اس بات پر زور دیں کہ ہمیں صرف سننے کی بجائے سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ نوٹس لینے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: ”جو قبول کر سکتا ہے وہ قبول کرے۔“c بادشاہتی مفادات کو فروغ دینے کے لئے اپنے کنوارپن کا عمدہ استعمال کرنے والے ایک یا دو پبلشروں کا انٹرویو لیں۔ انہیں تبصرہ کرنے کا موقع دیں کہ کس چیز نے انہیں اپنی خدمت سے تسکین حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔
گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۸
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو اپریل کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۸ پر تجاویز استعمال کرتے ہوئے مئی ۱ کے مینارِنگہبانی اور مئی ۸ کے اویک! کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو الگ الگ مظاہرے کرائیں۔
۱۵ منٹ: ”نیک کاموں میں نمونہ بنیں۔“d فراہمکردہ سوالات کا استعمال کریں۔ ہمارے فائدہ کیلئے کئے جانے والے رہائشی انتظامات قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔ وضاحت کریں کہ عمدہ چالچلن ہر ایک کیلئے کیوں ضروری ہے۔
۲۰ منٹ: ”واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں۔“e اسے فراہمکردہ سوالات کی مدد سے ایک بزرگ پیش کرے گا۔ سامعین کو پیش کئے جانے والے نکتے کی حمایت میں میدانی خدمت کے تجربات مختصراً بیان کرنے کی دعوت دیں۔ پیراگراف ۵ پر باتچیت کرتے ہوئے مقامی علاقے کے کسی تجربے پر مظاہرہ کرائیں جس میں بائبل مطالعہ شروع کرایا گیا۔
گیت ۲۹ اور ا ختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۵
گیت ۱۲۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”موسمِسرما کے لئے منصوبہسازی کریں“ کے عنوان کے تحت حصے میں پیشکردہ تجاویز کا مختصراً احاطہ کریں۔
۲۰ منٹ:”حیادار لباس یہوواہ کو تعظیم دیتا ہے۔“f اسے ایک بزرگ پیش کریگا۔ فراہمکردہ سوالات کا استعمال کریں۔ کسی اچھے قاری سے ہر پیراگراف پڑھائیں۔
۱۵ منٹ: اچھی رپورٹ—خوشی کا باعث ہے۔ (امثا ۱۵:۳۰) سامعین سے باتچیت جو مارچ اور اپریل میں خاص کوشش کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابی ظاہر کرتی ہے۔ کلیسیا کو ان حلقوں میں پیش آنے والے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں: (۱) دلچسپی رکھنے والے شخص کی مدد کرنا جو میموریل پر حاضر ہوا تھا، (۲) امدادی پائنیر خدمت کرنا، (۳) بےقاعدہ پبلشر کی کلیسیا کے ساتھ کارگزاری بحال کرنے میں مدد کرنا اور (۵)میموریل پر حاضر ہونے والوں کی دلچسپی بڑھانا۔ ان میں سے بعض تجربات کیلئے پیشازوقت تیاری کریں۔ شاباش دیں اور مستقبل میں ان کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔
]فٹنوٹس[
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
f تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔