یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏03 ص.‏ 11
  • آپ کو روشن‌خیالی اور تحریک دینے والی ویڈیو!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ کو روشن‌خیالی اور تحریک دینے والی ویڈیو!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏مشکلات کے تحت وفادار“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 2/‏03 ص.‏ 11

آپ کو روشن‌خیالی اور تحریک دینے والی ویڈیو!‏

یہ اپریل ۱۹۵۱ کا سال تھا۔ سابقہ سوویت یونین میں ہزاروں یہوواہ کے گواہ خاندانوں کو جمع کرکے گاڑیوں میں ڈالکر سائبیریا جلاوطن کر دیا گیا۔ طاقتور روسی حکومت انہیں صفحۂ‌ہستی سے مٹانے پر کیوں تلی ہوئی تھی؟ ہمارے بھائی کئی سالوں تک سخت اذیت اُٹھانے کے باوجود زندہ اور خوشحال رہنے کے قابل کیسے ہوئے تھے؟ آپ کو اس کا جواب ویڈیو فیتھفُل انڈر ٹرائلز—‏جیہوواز وِٹنسز اِن دی سوویٹ یونین میں ملے گا۔ اسے دیکھیں اور ہر حال میں یہوواہ کے وفادار رہنے کے لئے اس کے معلوماتی پیغام سے تحریک پائیں!‏

کیا آپ ان سوالات کے جواب دے سکتے ہیں؟ ‏(‏۱)‏ یہوواہ کے گواہوں کو روس میں پہلی بار قانونی حیثیت کب حاصل ہوئی؟ ‏(‏۲)‏ دوسری جنگِ‌عظیم سے پہلے اور اس کے بعد سوویت یونین میں گواہ خاندانوں میں ہزاروں کا اضافہ کیسے ہوا؟ ‏(‏۳)‏ اُن کے عقائد لینن کے فلسفے کے بالکل برعکس کیسے تھے؟ ‏(‏۴)‏ اوپریشن نارتھ کیا تھا اور اس کے ذریعے سٹالن کس مقصد کو پورا کرنے کی اُمید رکھتا تھا؟ ‏(‏۵)‏ گواہوں کے لئے جلاوطنی کا کیا مطلب تھا اور اس سے بچنے کے لئے انہیں کیا کرنے کے لئے کہا گیا تھا؟ ‏(‏۶)‏ سائبیریا جانے کے لئے ریل کے لمبے سفر پر ہمارے بہن‌بھائیوں نے ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کیسے کی اور انہیں قید کرنے والے کیوں حیران تھے؟ ‏(‏۷)‏ سائبیریا میں گواہوں نے کونسی تکالیف برداشت کیں؟ ‏(‏۸)‏ یہوواہ کے لوگوں نے کونسی روحانی فراہمی کی گہری قدر کی اور کیوں؟ ‏(‏۹)‏ ہمارے بھائی اپنے لٹریچر کے لئے اپنی جانوں کا خطرہ مول لینے کے لئے کیوں راضی تھے اور رُکاوٹ پیدا کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کے باوجود وہ انہیں حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟ ‏(‏۱۰)‏ خروشچاف نے خدا کے لوگوں پر حملہ کیسے جاری رکھا؟ ‏(‏۱۱)‏ سرکاری حکام نے گواہ بچوں کے ایمان کو تباہ کرنے کی کوشش کیسے کی؟ ‏(‏۱۲)‏ ہمارے بھائی اذیت کی بابت کونسی واضح سمجھ رکھتے تھے؟ (‏۲۰۰۲ائیربُک، صفحہ ۲۰۳، ۲۰۴)‏ ‏(‏۱۳)‏ خدا کی تنظیم پر اذیت‌رسانوں کے پُرعزم حملے کے نتائج کیسے اُلٹ ثابت ہوئے؟ (‏۲۰۰۲ ائیربُک، صفحہ۲۲۱،۲۲۰)‏ ‏(‏۱۴)‏ سابقہ سوویت یونین میں گواہوں کے کونسے خواب پورے ہوئے؟ ‏(‏۱۵)‏ ہمارے بھائی کن وجوہات کی بِنا پر آزمائشوں میں ثابت‌قدم رہے اور ویڈیو کا آخری منظر یرمیاہ ۱:‏۱۹ کی صداقت کیسے واضح کرتا ہے؟ ‏(‏۱۶)‏ وفاداری کا ایک ایسا حقیقی تجربہ بیان کریں جس نے بالخصوص آپ کو تحریک دی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں