یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏03 ص.‏ 11
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 2/‏03 ص.‏ 11

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے فروری:‏ مینارنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے پیش کریں۔ مارچ:‏گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاطر علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب پیش کریں۔ اپریل اور مئی:‏ مینارنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ ایسے دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقاتیں کرتے وقت، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں جو کلیسیا سے باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن میموریل یا دیگر تھیوکریٹک تقریبات پر حاضر ہوئے ہیں علم کی کتاب اور تقاضا بروشر پیش کرنے کی کوشش کریں۔ گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی بھرپور کوشش کی جانی چاہئے خاص طور پر اگر کوئی شخص علم کی کتاب اور تقاضا بروشر سے پہلے ہی مطالعہ کر چکا ہے۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم مارچ یا ممکنہ طور پر اُس کے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچ‌پڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔ اگر کلیسیا نے عالمگیر کام یا تنظیم کے بندوبست کے تحت کسی دوسرے فنڈ کے لئے عطیات دئے ہیں تو اس کا اعلان کریں۔‏

▪ سیکرٹری اور خدمتی نگہبان کو چاہئے کہ تمام باقاعدہ پائنیروں کی کارگزاری کا جائزہ لیں۔ اگر کسی کو گھنٹوں کا تقاضا پورا کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو بزرگوں کو انہیں مدد دینے کا بندوبست بنانا چاہئے۔ تجاویز کے لئے ایس-‏۲۰۱ کے سالانہ خطوط کا احاطہ کریں۔ اگست ۱۹۸۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ کے ۱۲-‏۲۰ پیراگراف کا بھی جائزہ لیں۔‏

▪ سن ۲۰۰۳ کے میموریل کے لئے خاص عوامی تقریر کا عنوان ہوگا ”‏کیا بابل کی عدالت کا وقت آ پہنچا ہے؟“‏ ستمبر ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں متعلقہ اعلان پر توجہ دیں۔‏

▪ چونکہ ڈاک کے ذریعے ذاتی چندوں کا بندوبست ختم کر دیا گیا ہے لہٰذا کلیسیاؤں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے تازہ شمارے حاصل کرنے کے فوراً بعد تقسیم کر دیں۔ اس سے پبلشروں کو میدانی خدمت میں رسالے پیش کرنے سے پہلے اپنی ذاتی کاپیاں پڑھنے اور مواد سے واقف ہونے کا موقع ملیگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں