یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏03 ص.‏ 10
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 2/‏03 ص.‏ 10

تھیوکریٹک منسٹری سکول کا اعادہ

مندرجہ‌ذیل سوالات ہفتہ شروع از فروری ۲۴، ۲۰۰۳ کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادے کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسئیر جنوری ۶ تا فروری ۲۴، ۲۰۰۳ کے ہفتوں کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [‏نوٹ:‏ جن سوالوں کے ساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُن کے جواب تلاش کرنے کے لئے آپ کو خود تحقیق کرنی ہوگی۔-‏دیکھیں خدمتی سکول، ص.‏ ۳۶-‏۳۷۔]‏

گفتگو کی خوبیاں

۱.‏ صحیح یا غلط:‏ صحیح پڑھائی کی کُنجی اس بات کا یقین کرنا ہے کہ پڑھائی کو درست معلوم ہونا چاہئے خواہ یہ تحریر سے کچھ فرق ہی کیوں نہ ہو۔ وضاحت کریں۔ [‏بی‌ای ص.‏ ۸۳]‏

۲.‏ خالی جگہ پُر کریں:‏ صحیح پڑھائی کیلئے باربار بآواز . . . . . . . . . . کرنے کی ضرورت ہے۔ [‏بی‌ای ص.‏ ۸۵]‏

۳.‏ صاف بولنا کیوں اہم ہے؟ (‏۱-‏کر ۱۴:‏۸، ۹‏)‏ [‏بی‌ای ص.‏ ۸۶]‏

۴.‏ بعض کونسی چیزیں گفتگو کو غیرواضح بنا سکتی ہیں اور زیادہ فصاحت سے بولنے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ [‏بی‌ای ص.‏ ۸۷-‏۸۸]‏

۵.‏ آپ گزشتہ دو ماہ میں مسیحی خدمتی سکول میں استعمال ہونے والے کن الفاظ کا تلفظ کرنے کی مشق کرنا چاہینگے؟ [‏بی‌ای ص.‏ ۹۲]‏

تفویض نمبر ۱

۶.‏ صحیح یا غلط:‏ ہماری آنکھیں سننے میں مدد دے سکتی ہیں۔ وضاحت کریں۔ [‏بی‌ای ص.‏ ۱۴]‏

۷.‏ خالی جگہ پُر کریں:‏ . . . . . . . . . . ، . . . . . . . . . . اور . . . . . . . . . . وقت بتانے کا کام دیتے ہیں جنہیں یہوواہ نے فراہم کِیا ہے۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۷۹ پ.‏ ۷]‏

۸.‏ خالی جگہ پُر کریں:‏ بائبل میں لفظ ”‏دن“‏ . . . . . . . . . . گھنٹے، . . . . . . . . . . گھنٹے، . . . . . . . . . . سال یا . . . . . . . . . . سال کے عرصے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور سیاق‌وسباق متعلقہ مفہوم کو واضح کرتا ہے۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۷۹ پ.‏ ۸]‏

۹.‏ حنّہ، مرقس اور ایلیاہ کی مثالیں حوصلہ‌شکنی کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کیسے کر سکتی ہیں؟ ہم ان مثالوں کو دوسروں کی مدد کرنے کیلئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ [‏م۱ ۰۱/‏۲ ص.‏ ۲۰-‏۲۳‏]‏

۱۰.‏ قدیم زمانے کے کھیلوں کی مکمل سمجھ بعض بائبل آیات پر کیسے روشنی ڈالتی ہے؟ ان معلومات کو ہماری زندگی پر کیسے اثرانداز ہونا چاہئے؟ [‏م۱ ۰۱/‏۱ ص.‏ ۲۸-‏۳۱‏]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۱۱.‏ صحیح یا غلط:‏ سن ۱۹۱۴ میں خدا کی بادشاہت کے آسمان پر قیام کے بعد اب یہ دُعا کرنا موزوں نہیں کہ ”‏تیری بادشاہی آئے۔“‏ (‏متی ۶:‏۱۰‏)‏ وضاحت کریں۔ [‏بی‌ای ص.‏ ۲۷۹؛ ڈبلیو۱ ۹۶/‏۶ ص.‏ ۳۱]‏

۱۲.‏ صحیح یا غلط:‏ متی ۱۱:‏۲۴ میں درج یسوع کے الفاظ کا مطلب یہ ہے کہ یہوواہ نے سدوم اور عمورہ میں جن لوگوں کو آگ سے ہلاک کِیا تھا اُنہیں قیامت بخشی جائیگی۔ وضاحت کریں۔‏

۱۳.‏ درست جواب کا انتخاب کریں:‏ متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷ میں یسوع نے جس دیانتدار اور عقلمند نوکر کا ذکر کِیا وہ (‏ا)‏ یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی؛ (‏ب)‏ کسی بھی وقت میں زمین پر موجود تمام ممسوح مسیحیوں کا گروہ‏؛‏ (‏پ)‏ خود یسوع مسیح ہے۔ یہ نوکر وقت پر روحانی خوراک ”‏نوکرچاکروں“‏ کے لئے فراہم کرتا ہے جو (‏ا)‏ انفرادی ممسوح اشخاص؛ (‏ب)‏ دوسری بھیڑوں؛ (‏پ)‏ مسیحی مطبوعات کے تمام قارئین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مالک نے اِس نوکر کو سن (‏ا)‏ ۱۹۱۴؛ (‏ب)‏ ۳۳ س.‏ع.‏؛ (‏پ)‏ ۱۹۱۹ میں اپنے سارے مال کا مختار بنایا تھا۔‏

۱۴.‏ درست جواب کا انتخاب کریں:‏ متی ۱۳:‏۴۷-‏۵۰ میں یسوع کی تمثیل کے جال میں ممسوح مسیحیوں کی کلیسیا کیساتھ ساتھ (‏ا)‏ خدا کی مسیحائی بادشاہت؛ (‏ب)‏ اُنکی ساتھی دوسری بھیڑیں؛ (‏پ)‏ دُنیائے‌مسیحیت۔‏

۱۵.‏ متی ۵:‏۲۴ میں درج یسوع کے الفاظ کے مطابق، اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ نے کسی ساتھی پرستار کا دل دُکھایا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ [‏جی۸ ۹۶/‏۲ ص.‏ ۲۶-‏۲۷]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں