خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از فروری ۱۰
گیت ۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ فروری ۲۴ کے ہفتے کے دوران خدمتی اجلاس پر گفتگو کی تیاری کے سلسلے میں سب کی فیتھفُل انڈر ٹرائلز—جیہوواز وِٹنسز اِن دی سوویٹ یونین ویڈیو دیکھنے کے لئے حوصلہافزائی کریں۔ صفحہ ۱۲ سے مجوزہ دو مختلف مظاہروں کے ذریعہ ظاہر کریں کہ فروری ۱۵ کا مینارِنگہبانی اور فروری ۲۲ کا اویک! کیسے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ہر دفعہ دونوں رسالے ایک ساتھ پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جائے۔
۳۵ منٹ: ”منادی کریں اور گواہی دیں۔“a اسے خدمتی نگہبان پیش کریگا۔ جن کے حالات اجازت دیں اُن سب کی مارچ اور اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کی حوصلہافزائی کریں۔ پچھلے میموریل کے موقع پر پائنیر خدمت میں حصہ لینے والوں کو تبصرے کرنے کی دعوت دیں۔ اُنہوں نے پائنیر خدمت میں حصہ لینے کی گنجائش کیسے پیدا کی؟ اُنہیں کیا کوشش اور ردوبدل کرنا پڑا؟ اُنہیں کونسی خوشیوں اور برکات کا تجربہ ہوا؟ صفحہ ۴ کے بکس پر نمونے کے شیڈول کا احاطہ کریں۔ اعلان کریں کہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے درخواستیں اجلاس کے بعد دستیاب ہوں گی۔
گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۱۷
گیت ۱۲۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ مارچ کے لئے لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔ جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے نکات استعمال کرتے ہوئے علم کی کتاب پیش کرنے کے لئے ایک یا دو تجاویز پیش کریں۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کے نشانے پر زور دیں۔
۱۵ منٹ: ”کیا آپ اپنا گھر دستیاب کر سکتے ہیں؟“ کتابی مطالعے کے نگہبان کے ذریعے تقریر۔ اپریل ۲۰۰۱ اور فروری ۱۹۹۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس سے تبصرے شامل کریں۔ کلیسیائی کتابی مطالعے کے گروپوں کی تعداد اور ان کی اوسطاً حاضری بیان کریں۔ ایک یا دو پبلشروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے اور اُن کے خاندانوں نے اپنے گھر پر کتابی مطالعہ کے بندوبست سے کیسے استفادہ کِیا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے گھر کو دستیاب کرنے کے خواہشمند اشخاص صدارتی نگہبان کو مطلع کر سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”آپ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں؟“b اس بات پر مخصوص تبصرہ کرنے کے لئے ایک یا دو پبلشروں کا پیشگی انتظام کریں کہ وہ اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کے لئے اپنے حالات میں کیا ردوبدل کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔
گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۴
گیت ۱۶۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو فروری کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۱۲ سے مجوزہ دو مختلف مظاہروں کے ذریعہ ظاہر کریں کہ مارچ ۱ کا مینارِنگہبانی اور مارچ ۸ کا اویک! کیسے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ہر مرتبہ دونوں رسالے ایک ساتھ پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جائے۔
۱۰ منٹ: ”بروقت مدد۔“ بزرگ کے ذریعے تقریر۔ اس بات کو نمایاں کریں کہ بےقاعدہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے خاص کوشش اپنے لوگوں کے لئے یہوواہ کی پُرمحبت فکرمندی کو ظاہر کرتی ہے۔
۲۵ منٹ: ”آپ کو روشنخیالی اور تحریک دینے والی ویڈیو!“ فیتھفُل انڈر ٹرائلز ویڈیو کے سلسلے میں فراہمکردہ سوالات کا استعمال کرتے ہوئے سامعین سے براہِراست باتچیت شروع کریں۔ ہر سوال کے لئے احتیاط کے ساتھ وقت مختص کریں تاکہ آخری سوال پر زیادہ تبصروں کا موقع مل سکے۔ ائیربُک ۲۰۰۲ کے صفحہ ۱۹۲ پر دئے گئے بکس کی پڑھائی کے ساتھ اختتام کریں۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۳
گیت ۱۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”کنگڈم ہال لائبریری کا نیا بندوبست“ پر مختصراً باتچیت۔ واضح کریں کہ کنگڈم ہال لائبریری کے لئے لائبریرین کی خدمت کون انجام دے گا۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”خاتمے کی نزدیکی کے پیشِنظر ہوشیار رہیں۔“c پیراگراف ۳، ۴ پر باتچیت کرتے وقت پبلشروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ اس وقت کونسے روحانی نشانوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ورشپ گاڈ کتاب کے صفحہ ۱۷۶ پر دئے گئے تبصروں کو شامل کریں۔
گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔
]فٹنوٹس[
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔